Tag: اسلام آباد ہائیکورٹ
-
چیئرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر
وفاقی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی۔
انٹرا کورٹ اپیل چھبیس دسمبر کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائرکی گئی، جسٹس ریاض احمد خان نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کے احکامات جاری کیے تھے۔
انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پیمرا آرڈنینس کی سیشن دس کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین کی بحالی کیلئے دائر درخواست میں عدالت سے حقائق چھپائے گئے۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین نادرا کی تقرری درست قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اُن کی تقرری کو درست قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے چیئرمین نادرا تقرری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے طارق ملک کی برطرفی کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
چیئرمین نادرا کی برطرفی کے خلاف تین دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا، حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے دلائل دیئے تھے۔
اکرم شیخ نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی درست نہیں ہے، عدالت نے کیس پر سماعت کے بعد تیرہ دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، طارق ملک چند روز پہلے اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم عدالت نے اُن کا موقف درست قرار دیا۔
-
اے آر وائی نیوز کے خلاف جیو گروپ کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے آر وائ نیوز اور مبشر لقمان کے خلاف جیو گروپ کی جانب سے دائر دو نئی درخواستیں مسترد کر دیں ۔
حق اور سچ کی آواز کو ایک اور فتح نصیب ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز اور سینئر پروگرام اینکر مبشر لقمان کے خلاف جیو گروپ کی طرف سے دائر کی گئی دو درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
نئی درخواستوں میں اے آر وائی نیوز اور مبشر لقمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی، اے آروائی نیوز اور مبشرلقمان کی جانب سے عدالت میں بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔
-
سابق چیف جسٹس کو 3دن میں بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو تین دن میں بلٹ پروف گاڑی فراہم کر نے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ گاڑی نہیں ہے تو کسی پارلیمنٹرین سے لے کر دی جائے، اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو سیکیورٹی دینے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے سابق چیف جسٹس کوتین دن میں بلٹ پروف گاڑی فراہم کر نے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی نہیں ہے تو کسی پارلیمنٹرین سے لیکردی جائے۔
دوران سماعت کیبنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکٹریری ضیا الحق اور آئی جی اسلام آبادعدالت میں پیش ہوئے، جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ چیف جسٹس کی سیکیورٹی سے متعلق عدالت کو گمراہ کیا گیا، عدالت نے جوائنٹ سیکریٹری کے جھوٹ بولنے پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے اپنے دور میں افسران کو بلا کران کی سرزنش کی، اب اُن سے بدلہ لیا جا رہا ہے۔
جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسی گاڑی چیف جسٹس کو فراہم کی گئی جو ٹو کرکے واپس لے لی، ایسی گاڑی کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے نمائش کے لئے رکھنا چاہئے، اب کوئی عذر نہیں چلے گے، آپ کے لئے شرمندگی کا مقام ہے، جنہوں نے آئین توڑا اور ڈرامہ کیا انکے لئے ہزاروں اہلکار ہیں، مزید سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
-
سابق چیف جسٹس کی سیکیورٹی کیخلاف درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سیکیورٹی کے خلاف درخواست مسترد کردی اور درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سیکیورٹی کے خلاف سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار ریاض حنیف راہی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
ریاض حنیف نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی اضافی سیکیورٹی دینے اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ اگرافتخار چوہدری کو اٖضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی تو سابق چیف جسٹس صاحبان بھی کلیم کریں گے، جس سے ملکی خزانے پر بوجھ پڑے گا۔
جسٹس شوکت عزیز نے درخواست گزار کو دلائل سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ دلائل نہ دیں، درخواست پڑھیں، درخواست گزارکا کہنا تھا کہ فیصلہ کیخلاف اپیل کریں گے۔
-
پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر
لال مسجد شہدا فاؤنڈیشن نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست لال مسجد کے ترجمان احتشام الحق نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی، شہدا فائونڈیشن کی جانب سے دائر کروائی گئی درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف غازی عبدالرشید کیس اور مقدمات میں ملوث ہیں، اس لئے انھیں پاکستان میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، پرویز مشرف عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں، انہیں علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کئے جانے کی افواہیں گرم ہیں۔
-
غداری کیس روکنے کیلئے مشرف نے انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی
غداری کیس روکنے کے لئے پرویزمشرف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹراکوٹ اپیل دائرکر دی۔
سابق صدر پرویز مشرف نے غداری کیس روکنے کے لئے انٹرا کوٹ اپیل دائر کر دی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے وکلا کا موقف صحیح سے نہیں سنا۔
درخوست گزار کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ٹرائل صرف فوجی عدالت میں ہوسکتا ہے، اس سے پہلے سنگل بینچ نے غداری کیس روکنے سے متعلق پرویز مشرف کی جانب سے دائر تین درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
-
اسلام آبادہائیکورٹ:سی این جی کھولنے سے متعلق درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی این جی کھولنے سے متعلق حکم امتناع ختم کر نے کی درخواستوں پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سی این جی مالکان کو نوٹسز جا ری کردیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی این جی کھو لنے سے متعلق حکم امتناعی ختم کر نے کی درخواستوں کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، درخواستوں پر سی این جی مالکان کو نوٹسز جا ری کردیئے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ایک سی این جی پمپ پر پانچ سے سات کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، جب لائسنسز کا اجرا کیا جارہا تھا تو کیا اوگرا سورہا تھا؟ اس وقت سیاسی لوگوں کی سفارشوں پر لائسنس جاری کئے گئے اور اب کہہ رہے ہیں کہ سپلائی اور درآمد میں فرق آگیا ہے۔
شوکت عزیزنے استفسارکیاکہ کیا سوئی نادرن نے کسی ایک لائسنس کو چیلنج کیا ہے،عدالت کا کام حکومت اور عوام کے درمیان توازن قائم رکھنا ہوتا ہے، مقدمے کی آئندہ سماعت تین جنوری کو ہوگی۔