Tag: اسلام آباد ہائی کورت

  • عدالتی حکم کے باوجود وفاق نے نو مسلم بہنوں کے معاملے میں انکوائری رپورٹ پیش نہیں کی: ہائی کورٹ

    عدالتی حکم کے باوجود وفاق نے نو مسلم بہنوں کے معاملے میں انکوائری رپورٹ پیش نہیں کی: ہائی کورٹ

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے گھوٹکی، سندھ سے تعلق رکھنے والے دو مسلم بہنوں کے کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وفاق نے نو مسلم بہنوں کے معاملے میں انکوائری رپورٹ پیش نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے عدالت میں کوئی انکوائری رپورٹ پیش نہیں کی گئی، جو افسر عدالت آئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی انکوائری میں پیش نہیں ہوا، جب کہ 26 مارچ کو عدالت نے انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت میں کمشنر سکھر اور سندھ حکومت کے نمائندے پیش ہوئے تھے، معاملہ حساس ہے، وفاقی حکومت ٹاسک فورس قائم کرے اور وزیر ہیومن رائٹس شیریں مزاری عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بہنوں نادیہ اور آسیہ کو بھی آئندہ سماعت میں عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نومسلم بہنوں کی عمر کے تعین اور حقائق کیلیے 5 رکنی کمیشن قائم کرنے کا حکم

    عدالت نے کہا کہ آئین اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے، سیکریٹری داخلہ کمیشن ممبران کی معاونت کریں اور انھیں سہولت فراہم کریں، کمیشن اس بات کی تحقیقات کرے کہ لڑکیوں کے ساتھ زبردستی تو نہیں کی گئی، سندھ اور وفاقی حکومت بھی کمیشن کو سہولت فراہم کریں۔

    ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا، کہا پمز اسپتال کے سینئر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مبنی بورڈ بنایا جائے، جس کا کام لڑکیوں کی عمر اور شادی پر رپورٹ جمع کرانا ہوگا، رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نےشرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نےشرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے20لاکھ روپےکےضمانتی مچلکوں کےعوض ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظورکی۔

    عدالت کا شرجیل میمن کو20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم جبکہ ان کی حفاظتی ضمانت 2ہفتے کےلیے منظور کی گئی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہناتھاکہ عدالت کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے انصاف فراہم کیا۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما نےکہاکہ میرے لیے بہت آسان تھا کہ میں بیرون ملک بیٹھا رہتا۔انہوں نےکہاکہ ان مقدمات کے پیچھے چوہدری نثار اینڈ کمپنی کام کررہی ہے۔

    شرجیل میمن کا کہناتھاکہ ریفرنس دو سال پہلے نہیں بنا ،اکتوبر2016میں دائر کیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ جب میں بیرون ملک گیاتومیرےخلاف کوئی ریفرنس نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں:سادہ لباس اہلکاروں‌ نے مجھے گرفتار نہیں اغواء کیا، شرجیل میمن

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماشرجیل میمن نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاتھاکہ طبیعت کی ناسازی کے باعث سابق وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت کے بعد بیرونِ ملک روانہ ہواتھا،عدالتوں کاسامنا کرنے کے لیے ملک واپس آیا تومجھےائیرپورٹ سےاغوا کیاگیا۔

    شرجیل میمن نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا تھاکہ وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثار کی کل کی مہمان نوازی پر اُن کا مشکور ہوں۔

    مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کےرہنماشرجیل میمن کی گرفتاری کےبعدرہائی

    واضح رہےکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیپلز پارٹی کےرہنما شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لےلیاتھاتاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہاکردیاگیاتھا۔