Tag: اسلام آباد ہائی کورٹ

  • نور الحق قادری کیخلاف  نااہلی  کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    نور الحق قادری کیخلاف نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل درخواست گزار نے کہا الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی،عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔

    شہری حضرت حسین اور شاہ نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت میں وکیل درخواست گزار نے کہا کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے، ان کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے، نور الحق قادری کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو درخواست پر دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دے۔

    وکیل نے کہا الیکشن کمیشن میں نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی، نورالحق قادری نے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے ، جوڈیشل ڈاکومنٹس موجود ہیں نورالحق قادری نے قبول کی ہے،

    دلائل سننے کے بعد عدالت نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

  • شبرزیدی تعیناتی کیس: درخواست گزار کے وکیل کو کیس کی تیاری کا حکم

    شبرزیدی تعیناتی کیس: درخواست گزار کے وکیل کو کیس کی تیاری کا حکم

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر عدالت نے درخواست گزارکواستدعا کرنے کی وجہ اورگراؤنڈ بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی تیاری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔

    ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے آفسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی کو چیلنج کیا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیارکیا موجودہ چیِئرمین ایف بی آر کی تعلیمی قابلیت عہدے سے مطابقت نہیں رکھتی، تعیناتی غیر قانونی قرار دے کرانھیں بطورچیئرمین ایف بی آرکام کرنے سے روک دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

    وکیل نے کہا پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے، چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل آفسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا عدالت کو درخواست دے کی وجہ اور گراؤنڈ بتائیں، سپریم کورٹ کی کوئی ججمنٹ کا حوالے دیں، سروس کووانٹو کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھ لیں، عدالت کو متعین کریں پھر دلائل دیں۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کیس کی تیاری کا حکم دے دیا اورسماعت ایک ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

    یاد رہے 3 روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ، درخواست چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا تھا۔

  • مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    اسلام آباد: مریم نواز کی نا اہلی کی خواہش مند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں پڑ گئی، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ملائکہ بخاری اورکنول شوذب کا نااہلی کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا گیا۔

    تفصلات کے مطابق پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ملائکہ بخاری اورکنول شوذب کا نااہلی کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو کیس کی سماعت کریں گے ۔

    عدالت نے تینوں ممبران قومی اسمبلی کے وکلاءسے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

    ن )لیگ نے دو ممبران اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کررکھا ہے، درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔

    درخواست میں کہا گیا کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

    مزید پڑھیں  :  تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی پر نااہلی کی تلوارلٹکنے لگی

    دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر کے خلاف اہلیت کیس پر بھی پیر کو سماعت ہوگی ۔

    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر نے سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دی تھی ، دونوں کو دہری شہریت پرسینیٹ کی رکنیت سے نااہل قراردیا گیاتھا۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دونوں رہنماؤں کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا تھا

  • جب لوگوں کا ہم پراعتماد نہیں ہوگا توعدالتوں کا فائدہ نہیں، جسٹس اطہرمن اللہ

    جب لوگوں کا ہم پراعتماد نہیں ہوگا توعدالتوں کا فائدہ نہیں، جسٹس اطہرمن اللہ

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالتوں کوالگ کرنے سے متعلق کیس پرسماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کے لوگوں کے لیے عدالتی ماڈل نظام ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالتوں کوالگ کرنے سے متعلق کیس پرسماعت کی۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ عدالتوں کومناسب جگہ منتقل کرنے میں ناکام ہے، وزارت داخلہ کی بلڈنگ کوڈسٹرکٹ کورٹ کی جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے؟۔

    اکرم چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے ماسٹرپلان میں ڈسٹرکٹ، ہائی کورٹ کے پلاٹ ہی نہیں ہیں۔

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ جب لوگوں کا ہم پراعتماد نہیں ہوگا توعدالتوں کا فائدہ نہیں، اسلام آباد کے لوگوں کے لیے عدالتی ماڈل نظام ہونا چاہیے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت میں سیکرٹریزداخلہ، قانون، خزانہ، پلاننگ کوطلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ جمع کرانے کے احکامات دیے۔

    بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالتوں کوالگ کرنے سے متعلق کیس پرسماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

  • منرل واٹر کمپنیوں کی درخواست مسترد، عدالت نے کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں درست قرار دے دیں

    منرل واٹر کمپنیوں کی درخواست مسترد، عدالت نے کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں درست قرار دے دیں

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے منرل واٹر کمپنیوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمپنیوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں درست قرار دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی منرل واٹر کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں درست قرار دے دی گئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم جاری کر دیا۔

    کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق انتظامیہ کسی بھی کمپنی کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں منرل واٹر کمپنیوں کی جانب سے کارروائیاں روکنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔

    کیس کی پیروی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد اقبال یوسف ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، انھوں نے عدالت کو بتایا کہ کمپنیوں سے سیمپل لے کر قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایک ہفتے میں نظام ٹھیک کرلیں ورنہ کمپنیاں بند کر دیں گے، چیف جسٹس کی منرل واٹرکمپنیوں کو وارننگ

    فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تفصیلات کے پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے کمپنیوں کی درخواست مسترد کر کے ان کے خلاف کارروائیاں درست قرار دے دیں۔

    خیال رہے کہ فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کے خلاف 6 منرل واٹر کمپنیوں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان چھاپوں کو روکا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال تین دسمبر کو سابق چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران منرل واٹر کمپنیوں کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا ایک ہفتے میں اپنا نظام ٹھیک کر لیں ورنہ کمپنیاں بند کر دی جائیں گی۔

    کیس کی سماعت کے دوران کمیشن نے رپورٹ دی کہ منرل واٹر کمپنیاں دریائے سندھ اور نہر کا پانی منرل واٹر بتا کر فروخت کر رہی ہیں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس :  قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں آٹھ مئی تک توسیع

    جعلی اکاؤنٹس کیس : قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں آٹھ مئی تک توسیع

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں آٹھ مئی تک توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی ۔

    قائم علی شاہ اورانکے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ پیراوائز کمنتس عدالت میں جمع کرادیئے ، جس پر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا پیراوائز کمنٹس کی کاپی ہمیں نہیں ملی، وکیل صفائی فاروق ایچ نائک کی جانب سے مزید دس دن کیلئے ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

    جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ تمام جعلی اکاونٹس کیسز کو 15 مئی کیلئے مقرر نہیں کرسکتے،تمام کیسز کو الگ الگ لے کر چلنا ہے۔

    فارو ق ایچ نائیک کا کہنا تھا سوموار کو عمرے پر جا رہا ہوں آگے کی تاریخ دے دیں، جس پر جسٹس عمر فاروق نے کہاکہ تو آپ جمعرات کو پیش ہو جائیں۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع

    فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ استدعا ہے 6 کے بجائے 8 مئی کی تاریخ رکھ لیں، جس پر عدالت نے وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے 8 مئی تک توسیع دے دی۔

    خیال رہے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ضمانت آج ختم ہورہی تھی۔

    یاد رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بیان ریکارڈ کرانے نیب ہیڈکوارٹرز پہنچےتھے تو نیب کی 6رکنی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔

    بعد ازاں سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کا منی لانڈرنگ سے کوئی لینا دینا نہیں سیاسی بنیادوں پر نام شامل کیا گیا اور استدعا کی جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

  • الیکشن کمیشن کے پاس فورتھ شیڈول میں شامل ممبراسمبلی کونااہل کرنےکااختیارنہیں، عدالتی فیصلہ

    الیکشن کمیشن کے پاس فورتھ شیڈول میں شامل ممبراسمبلی کونااہل کرنےکااختیارنہیں، عدالتی فیصلہ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے فورتھ شیڈول میں شامل ممبراسمبلی کی نااہلی پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے پاس فورتھ شیڈول میں شامل ممبراسمبلی کونااہل کرنے کا اختیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ”فورتھ شیڈول میں شامل ممبراسمبلی کی نااہلی ہوسکتی ہے یانہیں “کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جسٹس عامرفاروق نے خیبرپختونخواہ سے ایم پی اے کی درخواست پرمختصرفیصلہ سنادیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فورتھ شیڈول میں شامل ممبراسمبلی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں۔

    پی کے 89 بنوں سے پی ٹی آئی ایم پی اے شاہ محمد نے درخواست دائرکی تھی، ایم پی اے شاہ محمد خان کی جانب سے ڈاکٹربابر اعوان نے کیس کی پیروی کی، ایم پی اے شاہ محمد اور ممبر ضلع کونسل بنوں کو فورتھ شیڈول میں نام کی وجہ سے نااہل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے 21 ستمبر2017کو الیکشن کمیشن نے ایم پی اے، ممبر ضلع کونسل کی نااہلی کا حکم سنایا تھا، خیبر پختونخواہ سے پی ٹی آئی ایم پی اے شاہ محمد خان اور ممبر ضلع کونسل بنوں گل باز خان نااہل ہوئے تھے۔

    واضح رہے فروری 2019 میں وفاقی وزارتِ داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے مشکوک افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے۔

    فورتھ شیڈول کیا ہے؟

    فورتھ شیڈول انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ترتیب دی جانے والی وہ فہرست ہے جس میں ان شخصیات کے نام شامل کیے جاتے ہیں جن کے متعلق دہشت گردانہ یا فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہو یا پھر ایسے خدشات ہوں کہ ان کا تعلق کالعدم جماعتوں یا مشکوک افراد کے ساتھ ہو۔

    فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی قسم کی مذہبی یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں، فہرست میں نام صوبائی حکومت کی سفارش پر شامل کیا جاتا ہے۔

  • نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی

    نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی، نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ کرے گا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے استثنیٰ مانگ لیا، نوازشریف کے وکیل نے گزشتہ روز عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل علالت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ان دنوں 6 ہفتوں کی ضمانت پر ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

  • نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت کل ہوگی

    نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت کل ہوگی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کل ہوگی، نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ کرے گا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے استثنیٰ مانگ لیا، نوازشریف کے وکیل نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل علالت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ان دنوں 6 ہفتوں کی ضمانت پر ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

  • تین سال بعد آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے  مقرر

    تین سال بعد آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سال بعد ارسس ٹریکٹر اور پولو گراونڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے  مقرر کردی، نیب نے 2014 میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ، تین سال بعد نیب کی چار اپیلوں میں سے دو اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

    اسلام آبا ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر مشتمل دو رکنی بینچ کل 18 اپریل کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہیں۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 28 مئی 2014 کو پولو گراونڈ ریفرنس میں اور اسی سال 12 دسمبر کو ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کردیا تھا، جس کے بعد نیب نے 2014 میں ہی آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔

    خیال رہے آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاو س میں پولو گراونڈ تعمیر کروانے اور ارسس ٹریکٹرز کی خریداری کے ٹھیکے میں کک بیک (رشوت) وصولی کے الزامات تھے۔

    خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری  کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 اپریل تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا، پارک لین کیس میں اربوں روپےکی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پرپارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کاالزام ہے۔