Tag: اسلام آباد ہائی کورٹ

  • آرٹیکل 6:ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

    آرٹیکل 6:ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

    اسلام آباد: خصوصی عدالت کوکام سےروکنےکےاسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلےکوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

    ایڈووکیٹ حامد خان کےتوسط سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں درخواست گزار توفیق آصف ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیاہے کہ کسی قانون کے تحت ہائی کورٹ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ خصوصی عدالت کی کاروائی روکنےکا حکم دے سکے۔

     درخواست گزار نےاس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تئیس دسمبرکےفیصلے کوکالعدم قرار دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ خصوصی عدالت کو کیس جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے تیئس دسمبر دو ہزار چودہ کو خصوصی عدالت کو کام کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔

  • لاپتہ افراد کیس: سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی

    لاپتہ افراد کیس: سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کے پی کے حکومت کو لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ آئندہ سماعت سے پہلے عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

    لاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔مسخ شدہ نعشوں کی شناخت نہ ہونے اور ورثاء کے حوالے نہ کئے جانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

    جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر حکومت مخلص ہو تو مسخ شدہ نعشیں ورثاء کے حوالے کرنے کے لئے ڈیڑھ سال کا عرصہ کافی ہے ۔

    فاضل جج نے کہا کہ اگر تمام حکومتیں سنجیدہ ہو جائیں تو یہ لاپتہ افراد کا معمہ حل ہوسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جج ہیں لیکن انسان بھی ہیں وارثان کا دکھ دیکھا نہیں جاتا ۔مقدمے کی مزید سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔

  • ممبئی حملہ کیس، زکی الرحمان کی نظربندی میں مزید1ماہ کی توسیع

    ممبئی حملہ کیس، زکی الرحمان کی نظربندی میں مزید1ماہ کی توسیع

    اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس کے ملزم زکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں ایک مہینہ توسیع کر دی گئی ہے۔

    زکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس نور الحق قریشی نے کی۔ سماعت کے دوران زکی الرحمن کے وکیل راجا رضوان عباسی نے بتایا کہ انتظامیہ نے ان کے مؤکل کی نظر بندی میں مزید ایک مہینہ کی توسیع کر دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نظر بندی کے نئے حکم نامے کو ایک اور درخواست کے ذریعے چیلنج کریں گے۔

    راجا رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت میں زکی الر حمان کی نظر بندی پہلے سے چیلنج کی ہوئی ہے، نظربندی ختم ہوتے ہی حکومت نے مزید ایک مہینہ کی توسیع کردی ہے۔

    زکی الرحمان لکھوی کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت سے پہلے حکومت کیجانب سے نظر بندی کے نئے حکم نامے کو چیلنج کرینگے، مقدمے کی اگلی سماعت چھبیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کردیا تھا ، جس کے بعد بھارت نے زکی الرحمان لکھوی کی رہائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اور دوبارہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد ملزم زکی الرحمان لکھوی کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا تھا۔

  • ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم ایف آئی اے نے چیلنج کردیا

    ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم ایف آئی اے نے چیلنج کردیا

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم چیلنج کردیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر محمد خالد قریشی نے ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کے حکم کو چیلنچ کر دیا ہے۔

    ایف آئی ا ے کے ڈائر یکٹرنے اپنے وکیل اعزاز چوہدری کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ذکی الرحمٰن لکھوی کوبارہ فروری دو ہزار نو کو انسدادا دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے پاسپورٹ ایکٹ اور فارن ایکٹ کی دفعات کوبھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا تھا ۔

    ذکی الرحمن کو ممبئی حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے جو درست نہں اس لیے ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قراردے۔

  • مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی،شوکت عزیز

    مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی،شوکت عزیز

    اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز نےخصوصی عدالت کے اکیس نومبر کے فیصلے کو چیلنج کرنیکی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی۔

    درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، جو ان کے وکیل وسیم سجاد نے خصوصی عدالت کیخلاف درخواست ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کی ہے۔

    سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز نے رجسٹرار آفس کیجانب سے درخواست پر اعتراضات لگائے گئے تھے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج آئینی طور پر درخواست کی سماعت کر سکتے ہیں، خصوصی عدالت کے ججوں کو ٹریبونل کی حیثیت حاصل ہے، درخواست پرسماعت تین فروری کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا بجلی اووربلنگ کیس میں حکم امتناع جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا بجلی اووربلنگ کیس میں حکم امتناع جاری

    اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے بجلی اووربلنگ کیس میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سماعت چوبیس نومبرتک ملتوی کردی۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فرخ ڈاراورقیصر محمود عدالت میں پیش ہوئے، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیپرا حکام کے پیش نہ ہونے پردوبارہ نوٹس جاری کردیا ۔

     جوائنٹ سیکریٹری پا نی و بجلی نے عدالت کو بتایا کہ پینتیس فیصد میٹرتیز چل رہے ہیں، عدالت نے تقسیم کارکمپنیوں کے نمائندے پیش نہ ہونے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کیس کی سماعت چوبیس نومبرتک ملتوی کردی۔

  • اسلام آباد: آرٹیکل 245کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: آرٹیکل 245کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی کی سربراہی میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ آج وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

    اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران وزارت دفاع کے علاوہ تمام فریقین نے اپنے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں ۔

    وفاقی دارالحکومت میں آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی درخواست پر گزشتہ سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسے حساس قرار دیتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا۔

  • پی سی بی کے آئین پرغلط بیانی، درخواست گزارسے جواب طلب

    پی سی بی کے آئین پرغلط بیانی، درخواست گزارسے جواب طلب

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ  نے پی سی بی کے آئین  سے متعلق درخواست میں غلط بیانی پر درخواست گزار سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کو چیلنج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، سنگل رکنی بینچ نے عدالت سے غلط بیانی پر درخواست گزار ندیم شعیب سڈل اور اُن کے وکیل کو انیس اگست تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

    دو صفات پر مشتمل حکم جسٹس اطہر من اللہ نےجاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار اپنی صٖفائی پیش کرتے ہوئے حلفیہ بیان جمع کرائیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عدالت کے مطمئن نہ ہونے پر درخواست گزار کو جیل اور وکیل کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔

  • پی سی بی کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    پی سی بی کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورٖڈ کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دس جولائی دوہزار چودہ کو منظور کیے گئے نئے آئین پر تحفظات ہیں ۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی سی بی کے چیئرمین کے نئے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  سماعت کے دوران درخواست گزار نے نے موقف اختیار کیا ہے کہ دس جولائی دوہزار چودہ کو منظور کیے گئے نئے آئین پر تحفظات ہیں،  شعیب سڈل کے وکیل فیاض چیمہ نے کہا کہ پی سی بی کے سولہ ریجن کو نئے چیئرمین کے تقرری کے لیے ووٹ کاسٹ کا حق دیا جائے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو مس کنڈڈ تو نہیں کیا جارہا، کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔