Tag: اسلام آباد ہائی کورٹ

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ،نجم سیٹھی کا مستقبل تاریک؟؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ،نجم سیٹھی کا مستقبل تاریک؟؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ اپنا فیصلہ محفوظ کرچکی ہے اور آئندہ چند روز میں کوئی بھی حیران کن فیصلہ سامنا آسکتا ہے۔

    قانونی ماہرین کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ پی سی بی کے سابق چیئرمین چوہدری محمد ذ کاء اشرف کو بحال کر سکتی ہے یا پھر پی سی بی کے انتخابات کا حکم نامہ بھی جاری ہسکتا ہے، دونوں صورتوں میں نجم سیٹھی کا پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

     

  • چیئرمین پیمراتوہین عدالت کیس،فریقین کل انفرادی طورپرطلب

    چیئرمین پیمراتوہین عدالت کیس،فریقین کل انفرادی طورپرطلب

    چیئرمین پیمرا توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کوکل انفرادی طور پر پیش ہونے کاحکم دے دیا۔

    دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    چیئرمین پیمرا نے اپنی برطرفی معطل کئے جانےکےاحکامات پرعمل درآمد نہ کئے جانےپر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، چئیرمین پیمرا نےعدالتی احکامات کی تعمیل نہ ہونے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔
        

     

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکاؤٹنٹ جنر ل کو عہدے پر بحال کر دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکاؤٹنٹ جنر ل کو عہدے پر بحال کر دیا

    عدالت عالیہ نے ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردہ 18دسمبر کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اکاؤٹنٹ جنرل طاہر محمود نے اپنی بر طرفی کو چیلیجز کیا ۔

    طاہر محمود کے وکیل اورنگزیب ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قواعد و ضوابط کے خلاف جنرل طاہر محمود کو معطل کیاگیا۔ قانون کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اکاؤٹنٹ جنرل اکیس گریڈ کے آفیسر ہیں انھیں معطل نہیں کیاجاسکتا ۔

    اکاؤنٹنٹ جنرل کیخلاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اگر کارروائی کرنی ہے توآڈیٹر جنرل کے ذریعے کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ عدالت نے د لائل سننے کے بعد سکیریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈوبژن ، سکیر یٹری فنانس اور ایڈیٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15دن میں جواب طلب کر لیا ۔

     

  • اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنزکھولنے کا حکم

    اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنزکھولنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب میں سی این جی پالیسی معطل کرتے ہوئے پوٹھوہار ریجن میں سابقہ شیڈول کے مطابق اسٹیشنز کھولنے کا حکم دے دیا، فیصلے کا اطلاق عدالت سے رجوع کرنے والے ستتر سی این جی اسٹیشنز پر ہوگا۔

    سی این جی مالکان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، درخواست گزاروں کے وکیل قمر افضل ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جاری کردہ نئے شیڈول سے سی این جی مالکان کو نقصا ن ہورہا ہے۔

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکومت کے جاری کردہ شیڈول کو معطل کر تے ہوئے پرانے شیڈول کو بحال کرنے کا حکم دیا، کیس کی سماعت فروری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق سوئی نادرن گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر قوم کو دھوکہ دے رہی ہے، سی این جی کی بندش سے ہزاروں لوگ کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا۔

  • اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    درخواست میں سیکرٹری خزانہ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ آج ہی کیس کی سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے، ایک دوسرے مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی درخواست پر قائمقام چیئرمین سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیارکیا کہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، قائمقام چیئرمین ہائی کورٹ کے حکم کو ماننے سے انکاری ہیں۔
       

  • برطرفی کامعاملہ،چیئرمین پیمراکی توہین عدالت کی درخواست

    برطرفی کامعاملہ،چیئرمین پیمراکی توہین عدالت کی درخواست

    چئیرمین پیمرا نے بحالی کے حکم پرعمل نہ ہونے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکردی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض نے چیئرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کی دوسری درخواست منظورکرتے ہوئے کہا کہ حکم واضح ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی عبوری حکم کو نہیں مانا جارہا، چیرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کے لیے دائر ایک اور درخواست بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چیرمین چوہدری رشید کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا مگر نئے مقرر کیے گئے چیرمین کا نوٹیفیکیشن تاحال برقرار ہے، اس طرح عملی طور پر ادارے میں دو چیرمین کام کر رہے ہیں،  کیس کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان نے جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین پیمرا کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین پیمرا کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

    چیئرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے سماعت کے لیے منظور کر لی ہے, درخواست پیمرا کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چیئرمین چوہدری رشید کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا مگرنئے مقرر کیے گئے چیئرمین کا نوٹیفیکیشن تاحال برقرار ہے اس طرح عملی طور پر ادارے میں دو چیرمین کام کر رہے ہیں۔

    کیس کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان نے جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جسٹس ریاض احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم واضح ہے۔