Tag: اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا تاج اپنے سرپر سجالیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا تاج اپنے سرپر سجالیا

    پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کرلی، لگاتار چوتھا فائنل کھیلنے والی ملتان کی ٹیم ایک بار پھر خالی ہاتھ رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ایک اور نہایت سنسنی خیز فائنل میں شائقین کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے درمیان تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تاہم عماد وسیم کی آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث اسلام آباد کی ٹیم نے پی ایس ایل کی دلکش ٹرافی اپنے نام کرلی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ملتان سلطانز مسلسل تیسرا فائنل جیتنے میں ناکام رہی۔

    شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد نے پہلی بارٹرافی اپنے نام کی جبکہ فاتح سائیڈ تین بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    سنسنی خیز فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 160 رنز کا ہدف آخری گیند پرحاصل کیا، مارٹن گپٹل نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ اعظم خان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    عماد وسیم نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے، نسیم شاہ نے 17 رنزبنا کراسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ حنین شاہ نے فائنل کی آخری گیند پروننگ شاٹ لگایا

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد کی جیت کے بعد جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، حنین شاہ وننگ شاٹ لگا کر آبدیدہ ہوگئے۔ فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کیا۔

    اس سے قبل پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

    عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 20 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    یاسر خان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیود ولی 6 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بنے، جانسن چارلس 4 رنز بنا کر چلے بنے، خوشدل شاہ 11 رنز بنا کر مارٹن گپٹل کو کیچ دے بیٹھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کرس جارڈن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اسامہ میر 6 رنز بنا سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ پی ایس ایل فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو اور ٹائمل ملز کی واپسی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان سپر لیگ 9 کے دوسرے ایلی منیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی سیٹ کنفرم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے تیسری بار ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے 186 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ پی ایس ایل 9 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پیرکو ہوگا۔

    عماد وسیم نے 40 گیندوں پر 59 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی نے 29 گیندیں کھیل کر شاندار 52 رنز اسکور کیے۔

    عماد وسیم اور حیدرعلی نے نہایت عمدہ ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے چھٹی وکٹ پر 98 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

    اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

    صائم ایوب نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    بابر اعظم 25 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، محمد حارث 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، رومین پاول کو 2 رنز پر میک کوئے نے آؤٹ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹام کوہلر کیڈ مور 18 رنز بناسکے، عامر جمال 17 اور حسین طلعت 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میک کوئے اور شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    پشاور زلمی نے تین تبدیلیاں کی ہیں، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل 9 میں پشاور نے دس میں سے چھ میچ جیتے چار میں شکست ہوئی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیمنیٹر میں چھٹی کامیابی حاصل کی تھی۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو آخری بال پر شکست دیدی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو آخری بال پر شکست دیدی

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو آخری بال پر شکست سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں بھی سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا میچ ہے جس کا فیصلہ بالکل آخری لمحات میں ہوا۔ ملتان سلطانز 229 رنز کا بڑا ہدف دینے کے باوجود میچ ہار گئی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بال پر ہدف حاصل کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو تین وکٹوں شکست دی، فاتح سائیڈ کو آخری دو بالز پر 7 رنز درکار تھے۔ عماد وسیم سیکنڈ لاسٹ بال پر چھکا اور آخری بال پر چوکا لگاتے ہوئے ہدف کا حصول ممکن بنایا۔

    اس سے قبل شاداب اور کولن منرو نے 141 رنز کی طوفانی شراکت قائم کی، کولن منرو نے 40 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان نے 31 گیندوں پر54 رنز اسکور کیے۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کیے تھے، عثمان خان نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے 50 گیندوں پر اپنی دوسری سنچری اسکور کی تھی۔

    فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ 9 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔