Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد مبینہ زیادتی کیس : غیر ملکی ہونے کی دعویدار خاتون کون ہے؟بائیو میٹرک میں بڑا انکشاف

    اسلام آباد مبینہ زیادتی کیس : غیر ملکی ہونے کی دعویدار خاتون کون ہے؟بائیو میٹرک میں بڑا انکشاف

    اسلام آباد : مبینہ زیادتی کیس میں غیر ملکی ہونے کی دعویدار خاتون کے بائیو میٹرک میں اہم انکشاف سامنے آیا اور وہ بیلجیئم کے بجائے راولپنڈی کی رہائشی نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی ہونے کی دعویدار خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    غیرملکی ہونے کی دعویدار خاتون کا نادرا سے بائیومیٹرک کرالیا گیا، بائیومیٹرک میں انکشاف ہوا کہ خاتون غیر ملکی نہیں بلکہ پاکستانی شہری اور راولپنڈی کی رہائشی ہے۔

    اس سے قبل بیلجیئن سفارتخانے نے بھی خاتون کےبیلجیئم کی شہری ہونےکی تصدیق نہیں کی تھی ، خاتون بیلجیئم میں رہتی تھیں اور دوہزار انیس میں نائیکوپ ایکسپائر ہوچکا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے خاتون تفتیش میں تعاون نہیں کررہی، خاتون تھانہ آبپارہ کی حدود سے ملی تھی اور اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

  • اسلام آباد میں  شہری کو چھوٹا میزائل  ملنے کی اطلاع ،   اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

    اسلام آباد میں شہری کو چھوٹا میزائل ملنے کی اطلاع ، اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

    اسلام آباد : پولیس اسٹیشن گولڑہ کی حدود سے شہری کو چھوٹا میزائل ملنے کی اطلاع پر پولیس اور متعلقہ اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس اسٹیشن گولڑہ کی حدود سے شہری کو چھوٹا میزائل ملا ، جس پر شہری نے15پرکال کر کے پولیس کو فوری اطلاع دی۔

    شہری کے اطلاع دینےپرمتعلقہ پولیس موقع پرپہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بی ڈی ایس سکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میزائل کی نوعیت کیاہے اوریہاں کیسے آیا ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • اسلام آباد : پسند کی شادی پر لڑکا اور لڑکی کو ذبح  کرنے والے ملزمان کا بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : پسند کی شادی پر لڑکا اور لڑکی کو ذبح کرنے والے ملزمان کا بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : پسند کی شادی پر لڑکا اور لڑکی کو ذبح کرنے والے ملزمان نے پولیس سے رابطہ کیا اور کہا ہماری روایات کے مطابق قتل بنتا تھا ہم نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ ترنول کی حدود میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے.

    پولیس نے بتایا کہ مقتول لڑکا خاتون کا رشتہ دار تھا، خاتون نے لڑکے کے حوالے سے اپنے دیور سے حراساں کرنے کی شکایت بھی کی اور ملزمان خاتون کی شکایت پر اسلام آباد آئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان جب پہنچے تو دونوں مقتولین نازیبا حالت میں پائے گئے، جس پر پہلے لڑکے کو مارا گیا اور پھر خاتون کو قتل کیا گیا۔

    ملزمان نے ٹیکسلا سے کرائے پر گاڑی بک کرائی تاہم پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔

    ملزمان نے پولیس سے رابطہ کرکے بتایا کہ ہم نے دونوں کو قتل کیا ہے، ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں، ہماری روایات کے مطابق قتل بنتا تھا ہم نے کیا۔

    یاد رہے تھانہ ترنول کی حدود میں لڑکا،لڑکی کو ذبح کردیا گیا تھا، لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی۔

    واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا۔مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولین نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی۔ ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور قتل کردیا۔

    پولیس کی جانب سے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ارسلان شاہ زیب نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں گے۔

  • پسند کی شادی کرنے والے لڑکے اور لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

    پسند کی شادی کرنے والے لڑکے اور لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں پسند کی شادی کرنے والے جواں سالہ لڑکے اور لڑکی کو ذبح کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ، جس میں تھانہ ترنول کی حدود میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ ترنول کی حدود میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی بے دردی سے قتل کیا گیا۔

    لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی، واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی لیکن ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کی جانب سے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن ارسلان شاہ زیب نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

  • پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کھلنے سے متعلق بڑی خبر

    پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کھلنے سے متعلق بڑی خبر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا دفتر ڈی سیل کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور وکلا جائزہ لینے دفتر پہنچ گئے۔

    دفتر ڈی سیل ہونے کے بعد عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دفتر سے اہم ترین ریکارڈ غائب ہے، پی ٹی آئی دفترسے کمپیوٹرز اور ڈی وی آرز غائب ہیں، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے اور سی ڈی اے پر ڈکیتی کا پرچہ کٹوائیں گے۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ مرکزی دفتر سے جتنی ڈی وی آر ریکاڈنگز تھییں سب ساتھ لے گئے، پی ٹی آئی مرکزی دفتر سے ہمارے لوگوں کی کیس فائل بھی چوری کرکے لےگئے۔

    انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے کیلئے فائر سیفٹی آلات نہ ہونے کا الزام لگایا گیا، چیلنج کرتا ہوں کہ سی ڈی اے اور حکومتی دفاتر چلے جائیں کوئی سہولتیں موجود نہیں۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بےگناہ رہنماؤں اور کارکنوں کو جلد سے جلد رہا کرایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ کل اسمبلی میں پرائیوٹ ممبرز ڈے پر حکومت نے اسپانسرڈ بل ڈالا ہے، یہ بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے ہے اسے چیلنج کرینگے۔

  • اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کرلیا، ایف نائن پارک میں سفاری پارک بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سفاری پارک کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔

    اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ایف سی ڈی او کے نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک بنایا جائے گا، جس سے سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

    محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایف نائن پارک میں دیگر سہولیات میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، ایف نائن پارک میں سفاری پارک کے قیام کے حوالے سے ایف سی ڈی او تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

    سفاری پارک کے قیام کے لئے بین الاقوامی معیار کے حامل سفاری پارکز کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

  • سیاسی جماعتوں کا احتجاج  ، شہر اقتدار کا ریڈ زون، داخلی راستے بند

    سیاسی جماعتوں کا احتجاج ، شہر اقتدار کا ریڈ زون، داخلی راستے بند

    اسلام آباد : جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر شہراقتدارمیں ریڈ زون کو کنٹنیر لگا کر سیل کرکے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر شہراقتدار میں ریڈ زون کو کنٹنیر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

    ایکسپریس چوک اور نادرا چوک بھی ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے, صرف متعلقہ افراد کو ہی ریڈ زون جانےکی اجازت دی جاری ہے جبکہ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اہلکار کی تعینات ہیں۔

    راولپنڈی میں بھی انتظامیہ اور پولیس نے فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگادیئے ہیں جبکہ اور مرکزی شاہراہوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

    پنجاب اور اسلام آباد میں گذشتہ روز سے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کردیا گیا ہے جو اٹھائیس جولائی تک نافذالعمل رہے گی۔

    ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد عامربلوچ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں اورداخلی راستوں کی بندش فسطائیت ہے، عوام کومشکلات سےدوچارنہ کریں،راستےکھولےجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ حکمران طبقےسےہے،عوامی راستےبندنہیں کرناچاہتے، دھرناہر صورت ڈی چوک میں ہی ہو گا۔

    خیال رہے بھاری بھرکم ٹیکسوں اورمہنگی بجلی کےخلاف جماعت اسلامی کا آج اسلام آباد میں دھرنا ہے ، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگرہمیں روکا گیا تو حالات خراب ہوں گے، ذمے دارحکومت ہوگی۔

  • جماعت اسلامی کا مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کردیا

    جماعت اسلامی کا مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کردیا

    اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے بعد پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کردیا ہے۔

    دارلحکومت میں نادرا چوک، سرینا چوک اور ایکسپریس چوک پرکنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کے متحرک کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

    سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس گردی جاری ہے۔

    امیر العظیم نے کہا کہ حکومت کا رویہ غیر آئینی اور غیرجمہوری ہے، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔

    سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ہرصورت کل اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کریں گے۔

    خیال رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ دھرنا پرامن ہوگا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا عوام ظالموں سے حق چھین کر لیں گے، احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے۔

  • اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کرنے کی تیاری مکمل

    اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کرنے کی تیاری مکمل

    سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے پروگرام کی تیاری مکمل کرلی گئی، میلز پروگرام کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں جلد بچوں کوکھانا فراہم کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام کا آغاز 5 اگست سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے 200 سرکاری پرائمری اسکولوں کے 57 ہزار طلبا اس پروگرام سے مستفید ہونگے، پروگرام کے تحت طلبا کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائےگا۔

    باڈی ماس انڈیکس کے ذریعے بہترصحت اور غذائیت کو فروغ دیا جائے گا، پروگرام کا مقصد اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں لانا اور حاضری بہتر بنانا ہے۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی سرکاری پرائمری اسکولز میں ’’اسکول کھانا پروگرام‘‘ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا، صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے پرائمری اسکولز میں مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

    ابتدائی طور پر ایبٹ آباد، سوات میں بطور پائلٹ پراجیکٹ پروگرام کا آغاز کیا جائےگا اور بعد میں پروگرام کو صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی شروع کیا جائے گا۔

    پروگرام کے تحت کم و بیش 70 ہزار بچوں کو روزانہ معیاری کھانا فراہمی کرنے کی تجویز ہے، پروگرام پر سالانہ 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

    پروگرام پر پیشرفت کیلئے محکمہ تعلیم اور سماجی بہبود کےحکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی اس سلسلے میں تمام جزئیات کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے کابینہ کو پیش کرے گی۔

  • شہریوں نے الیکٹرک اور پلوشن فری بسوں کی سروس کو ذہنی سکون کے لیے بہترین قرار دے دیا

    شہریوں نے الیکٹرک اور پلوشن فری بسوں کی سروس کو ذہنی سکون کے لیے بہترین قرار دے دیا

    اسلام آباد کے شہریوں نے الیکٹرک اور پلوشن فری بسوں کی سروس کو ذہنی سکون کے لیے بہترین قرار دے دیا ہے۔

    اسلام آباد میں ماحول دوست بسیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، شہریوں نے الیکٹرک اور پلوشن فری بسوں کی سروس کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور ذہنی سکون کے لیے بہترین سروس قرار دیا۔

    ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک بس سروس شروع کر دی ہے، 160 میں سے 100 بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں، جن میں سے 30 بسیں شہر کے دو روٹس نسٹ ٹو پمز، اور پمز تا بری امام پر چل رہی ہیں۔ ان روٹس پر ایک سے دو کلومیٹر کے کئی اسٹاپس پر بس رکے گی۔

    الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کو ملانے والے 11 روٹس پر چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میڑو بس اسٹیشن کے ساتھ فیڈر کرنا بھی ہے، تاکہ شہری راولپنڈی میٹرو کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

    سی ڈی اے نے کنونشن سینٹر میں 6 چارجنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک چارجنگ اسٹیشن نصب کیا ہے، جہاں ایک چارجنگ کے ساتھ بیک وقت 2 گنز کے ذریعے 2 الیکٹرک بسوں کو چارج کیا جاتا ہے۔ زیرو پوائنٹ کے قریب الیکٹرک بسوں کے لیے ایک ڈپو اسٹیشن تیار کیا جا رہا ہے جہاں مستقبل میں 70 سے زائد بسوں کی چارجنگ کا نظام قائم کیا جائے گا۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چارچنگ کے لیے سولر پینل کا پروجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔

    الیکٹرک بسوں میں خصوصی افراد کی آسانی کے لیے بھی پش بٹن بنائے گئے ہیں، جن کی مدد سے ایکسلیریٹرز کے ذریعے ویل چیئر کو آسانی کے ساتھ بس میں چڑھایا جا سکتا ہے۔ ہر الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لیے 2 نشستیں مختص ہیں۔ بس میں ایمرجنسی ایگزٹ کی سہولت کے لیے 4 ہیمرز بھی موجود ہیں تاکہ ناگہانی صورت حال میں بس سے مسافر آسانی سے نکل سکیں۔

    الیکٹرک بس میں ڈرائیور کے رویے کو بھی لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مانیٹرنگ سینٹر میں دیکھا جاتا ہے، نیند، اونگھ، لاپرواہی سمیت ڈرائیور کے ہر طرح کے رویے کو اس کیمرے کی مدد سے دیکھا جاتا ہے۔

    الیکٹرک بسوں میں اے سی کی سہولت نے بھی شہریوں کو خوش کر دیا ہے، ہر بس میں 4 اے سی بھی نصب ہیں، اس وقت 30 ماحول دوست الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے دو روٹس پر رواں دواں ہیں جب کہ اگلے ماہ مزید 70 بسیں مزید روٹس کور کریں گی، اور 60 مزید بسیں بھی جلد اسلام آباد میں پہنچ جائیں گی۔