Tag: اسلام آباد

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    اسلام آباد، راولپنڈی اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں بارشوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچادی گئی ہے۔

    ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

    لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کے علاقے شادمان، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ اور اچھرہ میں بارش ہوئی۔

    گجرات اور گردونواح میں موسلا دھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،قصور کے علاقے کنگن پور اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

    میرپور آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ، کھڑی شریف،جاتلاں، منگلا میں بھی تیز بارش ہوئی، ملکوال شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    پھالیہ میں بارش کے باعث حبس کازور ٹوٹ گیا جبکہ وزیرآباد شہر اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش شروع ہوتے ہی گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے۔

    گجرات میں موسلا دھاربارش کے باعث سائن بورڈ گر گئے، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر اور گردونواح میں بجلی بند ہوگئی۔

    اس کے علاوہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ کراچی میں بوندا باندی ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہیگا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

    بیان کے مطابق کراچی میں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

  • پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی‌ خریداری ، بڑی پابندی عائد

    پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی‌ خریداری ، بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرول موٹر سائیکلز کی خریداری پر پابندی عائد کردی اور کہا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اےآئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور کری انکلیو، فیڈرل سیکرٹریٹ عمارت کی تزئین وآرائش پر گفتگو ہوئی۔

    اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو،اسمارٹ پارکنگ کےمنصوبوں پر پیشرفت پربھی غور کیا گیا اور اسلام آبادکو عالمی معیارکاشہربنانے کیلئے فیصلے کیے گئے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائدکردی اور کہا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اےآئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدےگا اور اسلام آبادکےشہریوں کیلئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈکی ایمرجنسی سروسزفراہم کی جائیں گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیپیٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ سرینہ چوک انڈرپاس،ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پرکام جلدشروع ہوگا، طویل مدت سےزیرالتواایکسپریس وےکو مکمل کرنےکیلئےکام کی رفتارتیزکی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ نان ڈیولپ سکیٹرزمیں ترقیاتی کاموں کومکمل کرکےلوگوں کوقبضہ دیاجائےگا، 17سال سےتعطل کا شکاراسلام آبادماڈل جیل پرکام تیزی سے جاری ہے،ماڈل جیل کےپہلے مرحلےکومقررہ مدت میں مکمل کیاجائےگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بزنس فیسلی ٹیشن سینٹربنائےجارہےہیں، سرمایہ کاروں کوسہولتیں ایک چھت تلےفراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ 16 میں ہیلتھ ٹاور کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی۔

  • اسلام آباد میں نجی کالج کا استاد پراسرار طور پر لاپتہ

    اسلام آباد میں نجی کالج کا استاد پراسرار طور پر لاپتہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں نجی کالج کا استاد پراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا، عبدالسبحان کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی کالج کا استاد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، تھانہ کھنہ میں عبدالسبحان کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے عبدالسبحان کے بھائی راجہ فرحان کی مدعیت میں پرچہ کاٹا ہے، راجہ فرحان نے بتایا ہے بھائی عبدالسبحان مری کا رہائشی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے کے نجی کالج میں گزشتہ چار سال سے ٹیچنگ کر رہا ہےعبدالسبحان صبح سویرے مری سے کھنہ کے علاقے میں پہنچا اس کے بعد سے اب تک لاپتہ ہے۔

  • اسلام آباد: شاہراہ دستور پر حادثہ  ،  غیر ملکی سفارتکار کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: شاہراہ دستور پر حادثہ ، غیر ملکی سفارتکار کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت کی شاہراہ دستور پرحادثےکامقدمہ غیر ملکی سفارتکار کےخلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر حادثے پر غیر ملکی سفارتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں ٹریفک پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج ہوا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو زور سے ٹکر ماری ، کار کی ٹکر سےموٹر سائیکل پر سوار اہلکار امیر داد زخمی ہوا، کار سوار خاتون غیرملکی سفارتخانے میں تھرڈ سیکرٹری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی تھی ، حادثہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پیش آیا، جہاں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے سگنل توڑ کر گاڑی کانسٹیبل عامر کاکڑ پر چڑھائی ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں برطانوی ہائی کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ ایک اسٹاف ممبر کی گاڑی آج ٹریفک حادثے میں ملوث تھی، اسٹاف ممبرنےتمام ضوابط پرعمل کیا، معاملے پر مقامی انتظامیہ سے تعاون کر رہے ہیں۔

  • خاتون سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ، برطانوی ہائی کمیشن کا وضاحتی بیان  آگیا

    خاتون سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ، برطانوی ہائی کمیشن کا وضاحتی بیان آگیا

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمیشن کا خاتون سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے معاملے پر وضاحتی بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خاتون سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے واقعے پر برطانوی ہائی کمیشن نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ایک اسٹاف ممبر کی گاڑی آج ٹریفک حادثے میں ملوث تھی، اسٹاف ممبرنےتمام ضوابط پرعمل کیا، معاملے پر مقامی انتظامیہ سے تعاون کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد: غیرملکی سفارتخانے کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی تھی ، حادثہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پیش آیا، جہاں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے سگنل توڑ کر گاڑی کانسٹیبل عامر کاکڑ پر چڑھائی ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    پولیس کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ، بعد ازاں حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی تھی۔

  • اسلام آباد : 2 روز قبل  اغوا ہونے والے طالب علم کی لاش مل گئی

    اسلام آباد : 2 روز قبل اغوا ہونے والے طالب علم کی لاش مل گئی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت کے ٹریل فائیو سے اغوا ہونے والے طالب علم کی لاش کھائی سے مل گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سےکھائی میں گرا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریل فائیو سے طالب علم طحہ کی لاش گہری کھائی سے برآمد ہوئی، پولیس نے بتایا کہ لاش کی نشاندہی فارسٹ اورانوائرمنٹ کےعملہ نے کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کو کھائی سے نکالنے کیلئے انتظامات کیےجارہےہیں، لاش کونکالنےکے لیے لوہےدندی والا راستہ استعمال کیا جائے گا.

    ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ بظاہرلگتاہے نوجوان راستہ بھٹک گیاتھا اور پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گر ا، تاہم تفتیش جاری ہے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایاجائے گا تاکہ حقائق سامنے آئیں۔

    یاد رہے دو روز قبل اسلام آباد سے طالب علم طحہ اغوا ہوا تھا، والدہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرایا تھا ، جس میں کہا تھا کہ طحہٰ اپنےدوستوں کےساتھ ٹریک پرگیاتھاواپس نہیں آیا۔

    بعد ازاں پولیس نے ٹریک پر پہنچ کو طحہٰ کوتلاش کیا مگرنہ ملا، کچھ ہفتے قبل مارگلہ ٹریک پرپولیس بھی تعیناتی کی گئی تھی۔

  • ہیٹ ویو کا خدشہ، اسپتالوں کو مراسلہ جاری

    ہیٹ ویو کا خدشہ، اسپتالوں کو مراسلہ جاری

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں‌ ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرقائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، اس کے پیش نظر وزارت صحت نے اسپتالوں کومراسلہ ارسال کردیا۔

    جس میں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویوریسپانس سینٹرقائم کرنے کی ہدایت کی ہے، مراسلے میں کہا ہے کہ
    آئندہ چندروزمیں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وجہ بن سکتی ہے، ہیٹ ویوسے باڈی ٹیمپریچر 103 سے 106 تک جا سکتا ہے۔

    فوری طبی امدادناملنےسےہیٹ ویوسےموت بھی واقع ہوسکتی ہے، علامات میں پسینہ، گرم سرخ، خشک جلد ، سر درد ، جسم کا درجہ حرارت بڑھنا شامل ہیں۔

    وزارت صحت کی شہریوں کوپانی زیادہ سےزیادہ استعمال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویوکےپیش نظر دن کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔

    مراسلے کے مطابق سوفٹ ڈرنکس،چائےاورچینی کےاستعمال سے گریز کریں جبکہ شہریوں کو چھتری، ٹوپی، ہلکے رنگ کے ہوا دار اور ڈھیلے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔

  • کچرہ چننے والی خاتون زیادتی کے بعد قتل

    کچرہ چننے والی خاتون زیادتی کے بعد قتل

    بھارت میں خواتین انتہائی غیر محفوظ ہوگئیں، جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات خواتین کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ ایک اور واقعے میں کچرہ چننے والی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچرہ چننے والی خاتون کا اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کیا گیا۔ افسوسناک واقعہ کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق موسی پیٹ جنکشن کے نزدیک اتوار کے صبح سیلار میں ایک دکان کے شٹر کے سامنے 45 سالہ خاتون کی نعش پڑی ہوئی ملی، پولیس مذکورہ مقام پر پہنچی تو اسے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا شک ہوا۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ دو نوجوانوں نے خاتون کو گلی میں لے جا کر اس سے کچھ دیر بات کی، اس کے بعد خاتون کو زبردستی سیلار میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

    بعد ازاں دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر وہاں سے کوکٹ پر لے کی طرف فرار ہوگئے۔

    شادی سے واپسی پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

    پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کیا گیا، معاملے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

  • اسلام آباد میں پاکستانی نژاد غیر ملکی  ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

    اسلام آباد میں پاکستانی نژاد غیر ملکی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پاکستانی نژاد غیر ملکی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگیا، متاثرہ غیرملکی شہری نے بیگ ، فون چھیننے پر مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پاکستانی نژادغیرملکی دوران واردات مزاحمت پر زخمی ہوگیا، غیر ملکی شہری کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ رات کو پیش آیا۔

    پولیس نے ڈکیتی کی دفعات پرمقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان گرفتارنہ ہوسکے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شہری کو تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا، مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر دوست سے موبائل چھینا۔

    مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ متاثرہ غیرملکی شہری نے بیگ ، فون چھیننے پرمزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تاہم پولیس نے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف

    ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف

    اسلام آباد: ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، جس سے قومی خزانے کو یومیہ 3 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیوں نے ملک میں تیل کی بے تحاشا اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت اور اوگرا سے مدد مانگ لی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے سیکریٹری پیٹرولیم کو اس سلسلے میں ایک خط لکھ دیا ہے۔

    او سی اے سی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی صورت حال کرونا وبا کے عرصے کے برابر ہو گئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی تا فروری ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت 6.5 فی صد کم رہی، تیل کی اسمگلنگ سے تیل کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    او سی اے سی نے خط میں تیل اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کی سفارش کی ہے، اور کہا ہے کہ اسمگل شدہ تیل کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے، او سی اے سی نے تیل اسمگلنگ کے خلاف قانون سازی کی تجویز بھی دے دی ہے۔

    خط کے مطابق او سی اے سی نے غیر قانونی پیٹرول پمپس فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، اور تیل اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم کی سفارش کر دی ہے۔