Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ‘آئی ٹی پارک’  بنانے کی منظوری

    اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ‘آئی ٹی پارک’ بنانے کی منظوری

    اسلام آباد : خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلے آئی ٹی پارک کا آغاز کردیا گیا۔

    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری دے دی گئی۔

    اسلام آباد میں پہلے آئی ٹی پارک کا قیام سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا ، جس سے وفاقی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظر بدل جائے گا۔

    یہ اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ (Tech Land Scape)کے لیے ایک نمایاں سنگ میل ہے، جو جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرے گا۔

    یہ آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ ہے ، جس کے تحت تقریباً چھ ہزار فری لانسرز(Free lancers) کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا اور ای سروسز (E-Services) کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، اس پروجیکٹ کا مقصد ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں آئی ٹی انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کی حوصلہ افزائی کی ہو۔

    آئی ٹی پارک منصوبے کی کامیابی کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

  • اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں کالعدم قرار

    اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں کالعدم قرار

    اسلام آباد: اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں 1986ء کے رولز کے تحت کالعدم قرار دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف اور غیر اوقاف مسجد و امام بارگاہوں پر 1986ء کے رولز کی جگہ 2023ء کے رولز نافذ کر دیے گئے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب مساجد و امام بارگاہوں سے کوئی متنازعہ تقریر نہیں ہوسکے گی۔

    رولز کے مطابق مساجد کمیٹیاں مستند عالم دین یا پہلے سے موجود بانی ٹرسٹی کی زیر نگرانی قائم ہوگی، انتظامیہ کی رجسٹریشن کے سوا تمام غیر رجسٹرڈ کمیٹیاں ختم تصور ہونگیں، وقف منیجر کو قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے متعین کیا جائے گا جبکہ شیڈول فور میں شامل کوئی شخص وقف منیجر نہیں رہے گا۔

    نئے رولز کے تحت کسی مقدمے میں ملوث شخص مسجد و امام بارگاہ کمیٹی کی سربراہی نہیں کرسکے گا جبکہ مسجد منیجر نہ ہونے کی صورت میں چیف ایڈمنسٹریٹر منتظم مقرر کرے گا۔

    اسلام آباد میں نئی مسجد کے قیام کیلئے درخواست چیف ایڈمنسٹریٹر کو دی جاسکے گی، ایک ہی جگہ پر مسجد کے قیام کیلئے ایک سے زائد درخواستوں پر خصوصی کمیٹی قائم ہوگی، کمیٹی کے فیصلے کے 15 روز میں اعتراضات چیف کمشنراسلام آباد کو دیے جاسکیں گے۔

    رولز کے تحت مسجد منیجر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں پر کارروائی کیلئے چیف کمشنر کو درخواست دی جائے گی، درخواست کے 3 ماہ کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور نیا منیجر تعینات ہوگا، مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی خطبہ جمعہ یا تقریر نہیں کرسکے گا۔

  • خواتین کو کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے؟

    خواتین کو کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے؟

    اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ بہتر اور بھرپور انداز میں کام کرنے کے لئے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند لینا انتہائی ضروری ہے۔

    تاہم خواتین کا معاملہ اس سے ذرا مختلف ہے، کیونکہ خواتین کو 8 گھنٹوں سے زائد کی نیند درکار ہوتی ہے تاکہ وہ دن بھر بہتر اور چاق و چوبند انداز میں کام کرسکیں۔

    برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے، نیند کی کمی انسان کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

    عام طور یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ مردوں کو زیادہ نیند اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے مگر معاملہ اس کے برعکس ہے، خواتین کو مردوں کے مقابلے 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

    محقیقن کا ماننا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کا دماغ دن بھر زیادہ سخت کام کرتا ہے اس لیے انہیں مردوں کے مقابلے میں کم از کم 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

    وہ افراد صحیح معنوں میں اپنی نیند کو پورا کرتے ہیں انہیں اضطراب اور افسردگی جیسی کیفیات کا کم و بیش سامنا رہتا اور ایسے افراد اپنے روز مرہ کے معموملاتِ زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    موبائل فون کے اثرات : طلبہ کے خیالات نے سب کو حیران کردیا

    اگر آپ کی نیند پوری ہوچکی ہے تو اس سے آپ کے دماغ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، جبکہ بھر پور نیند بہتر قلبی صحت، اہضمام، بہتر نظام ہاضمہ، اچھی جلد اور بالوں کے علاوہ لمبی عمر کے لیے بھی ضروری ہے۔

  • شاہ سلمان نے 3 ارب ریال “رمضان اعانت “ کے لیے مختص کردیے

    شاہ سلمان نے 3 ارب ریال “رمضان اعانت “ کے لیے مختص کردیے

    سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بابر کت مہینے کے دوران 3 ارب ریال سے زیادہ کی امداد تقسیم کی جائے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے شاہی اعلان کیا گیا ہے۔

    سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے رمضان کے دوران المبارک میں 3 ارب ریال سے زیادہ امداد تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس حکم کے تحت خاندان کے سربراہ کو 1 ہزار اور فیملی ممبر کو 500 ریال دیے جائیں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں لاکھوں زائرین کو منظم کرنے کے لیے ایک سے زائد عمرے کی اجازت نہیں ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جاتا اور زائرین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقدس مہینے میں ایک عمرہ کم کریں۔

    وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد رش کو کم کرنا، دوسروں کو عمرہ کرنے کا موقع دینا اور ہجوم کے انتظام میں مدد کرنا ہے۔

    پیوٹن نے صدر منتخب ہوتے ہی مغربی ممالک کو خبر دار کردیا

    نُسک کے مطابق سعودی حکومت کا ایک پلیٹ فارم جو عمرہ کے طریقہ کار کو الیکٹرانک طور پر سہولت فراہم کرتا ہے، ایک ہی شخص کی طرف سے دوسرے عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کی صورت میں، ایک پیغام لکھا ہوا نظر آئے گا ’پرمٹ کا اجراء ناکام

  • برطانیہ: مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد بچے پر قاتلانہ حملہ

    برطانیہ: مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد بچے پر قاتلانہ حملہ

    برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد کمسن بچے کو نا معلوم افراد کی جانب سے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو کا کوئنز پارک کے قریب رونما ہوا، جہاں 13 سالہ پاکستانی نژاد کمسن بچہ مسجد میں نماز پڑھ کر گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

    برطانوی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا ہے، جہاں اس کا ٹریٹمنٹ جاری ہے، جبکہ بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ کمسن بچے کی کمر پر زخم آئے ہیں، زخم گہرے ہونے کے باعث اس کا پھیپھڑا بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

    غزہ: لاشوں کے ڈھیر نے بچوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو حراست میں لے کر عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • نشے کیلئے پیسے کیوں مانگے؟ باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

    نشے کیلئے پیسے کیوں مانگے؟ باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

    جنوبی ترکیہ کی ریاست ”اضنہ“ میں دل دہلا دینے واقعہ پیش آیا، شہری نے سیحان کے علاقے میں اپنے نشہ کرنے والے بیٹے کو فائرنگ کرکے مار ڈالا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تامر ایورین اور اس کے بیٹے حازم کے درمیان زبانی تکرار کے بعد معاملہ طول پکڑ گیا اور بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔ باپ نے گھر کے باغ میں شکاری رائفل سے بیٹے کو ابدی نیند سلا دیا۔

    ترک میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زبانی جھگڑے کے دوران بات فائرنگ تک پہنچ گئی، باپ نے اسے نشہ آور اشیاء خریدنے کے لیے رقم دینے سے انکار کر دیا تو دونوں کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی تھی۔

    سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بیٹے کے قاتل کو حراست میں لے لیا ہے، ترکیہ میں منشیات کے بڑے پیمانے پر پھیل جانے کی رپورٹس پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ انقرہ نے کئی دارالحکومتوں کی جانب سے ترکیہ کو خطے میں منشیات کا مرکز قرار دینے کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

    برطانیہ: انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف کروادی گئی

    غیر سرکاری سول سوسائٹی کی تنظیموں نے قتل کے اس واقعہ کے بعد مطالبہ کیا کہ اسلحہ رکھنے والوں کے لئے سخت شرائط عائد کرنے کی ضرورت ہے، بغیر لائسنس کے ہتھیاروں کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔

  • لیزر کلینک میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف

    لیزر کلینک میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایک لیزر کلینک میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس سلسلے میں ایک خاتون کی جانب سے تھانہ آب پارہ میں ایک مقدمے کا اندراج ہوا ہے، جس میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ جی 6 ون میں واقع لیزر کلینک میں ان کی ویڈیو بنائی گئی۔

    آب پارہ پولیس نے خاتون کی شکایت پر لیزر کلینک سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، تھانے میں درج مقدمے کے مطابق بارہ کہو کی رہائشی خاتون جی 6 ون میں لیزر کلینک آئی، تو دوران سروس انھیں شک ہوا کہ اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

    خاتون نے اٹھ کر دیکھا تو کھڑکی کے پیچھے لڑکا موجود تھا، انھیں شک ہوا کہ لڑکا ویڈیوز بنا کر فوراً لیپ ٹاپ سے کہیں اپ لوڈ کر رہا تھا، جس پر متاثرہ خاتون نے لڑکے سے بار بار ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے لیے منت کی، لیکن اس نے ڈیلیٹ نہیں کیں۔

    خاتون نے بتایا کہ ویڈیوز ڈیلیٹ نہ کرنے پر انھوں نے ون فائیو پر اطلاع کر دی، جس پر پولیس نے لیزر کلینک سے لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں متعدد خواتین کی ویڈیوز موجود ہیں۔

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ،  دفعہ 144نافذ

    اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، دفعہ 144نافذ

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

    ترجمان اسلام آبادپولیس نے کہا ہے کہ گشت کوبڑھاکرناکہ پوائنٹس پرچیکنگ سخت کردی گئی، سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    اسلام آبادپولیس کا کہنا تھا کہ شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں، ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کارش ہوسکتاہے، اس لئے شہری غیرضروری سفرسےاجتناب کریں۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان چاہتے ہیں کہ قوم 2 مارچ (ہفتہ) کو 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر آئیں اور احتجاج کریں۔

  • اسلام آباد: نوجوان نے کینیڈا کا ویزہ نہ ملنے پر خودکشی کرلی

    اسلام آباد: نوجوان نے کینیڈا کا ویزہ نہ ملنے پر خودکشی کرلی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے کینیڈا کا ویزہ منظور نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھارہ کہو کے علاقے میں نوجوان نے خودکشی کرلی، پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والا نوجوان افغان شہری تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بیوی کے مطابق کینیڈا کا ویزہ منظور نہ ہونے پر شوہردلبرداشتہ تھا، نوجوان اس سےپہلےبھی خودکشی کی کوشش کرچکا تھا۔

  • انڈے کی فی درجن قیمت میں 100 روپے سے زائد کمی

    انڈے کی فی درجن قیمت میں 100 روپے سے زائد کمی

    اسلام آباد: انتخابات کے ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی میں معمولی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں انڈے کی فی درجن قیمت میں 100 روپے سے زائد کمی ہوئی ہے، شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت 310 روپے ہو گئی ہے، اسلام آباد میں جنوری میں انڈے 420 روپے درجن تھے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جنوری کی نسبت فروری میں آلو 30 روپے سستا ہو گیا، جنوری میں آلو کی قیمت 110 روپے کلو تھی، اب آلو کی قیمت 70 سے 80 روپے کلو مل رہا ہے۔

    پیاز کی قیمت میں جنوری تا فروری 140 روپے کلو کمی ہو گئی ہے، جنوری میں اسلام آباد میں پیاز 320 روپے کلو تھی، جب کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں پیاز 180 روپے کلو ہو گئی ہے، ٹماٹر کی قیمت میں 60 روپے کی کمی ہوئی ہے، جنوری میں ٹماٹر کی قیمت 180 روپے کلو تھی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق فروری کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 110 روپے کلو ہے۔