Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طالب اور اس کے دوست نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ شالیمار کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، واقعہ سیکٹر ای الیون ٹو کے فلیٹ میں پیش آیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ ساتھی طالب علم ظہیر اور اس کے دوست دانیال نے زیادتی کی، ویڈیو بنائی۔

    طالبہ کی درخواست پر شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ طالبہ کےساتھ زیادتی میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان طالبہ کو زیادتی کے بعد دھمکیاں دےرہےتھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اسلام آباد میں پل سے لٹکتی  نوجوان لاش برآمد

    اسلام آباد میں پل سے لٹکتی نوجوان لاش برآمد

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرکز زیرو پوائنٹ پر پُل سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نے خود کشی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرکز زیرو پوائنٹ پر پُل سے لٹکتی ہوئی لاش ملی۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ لاش کی شناخت مردان کاٹلنگ کے رہائشی عمر کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق مردان کے علاقے کاٹلنگ سے تھا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نے خود کشی کی ہے تاہم نوجوان کی خودکشی کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    اسلام آباد میں شدید دھندکےباعث لاش کے کئی گھنٹے پل سے لٹکنے کا پتہ نہ چل سکا۔

  • اسلام آباد میں  لڑکی سے  اجتماعی زیادتی کا واقعہ

    اسلام آباد میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ

    اسلام آباد: تھانہ شالیمار کے علاقے میں لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا دیا، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ذیشان اور اس کے دونوں دوستوں نے زیادتی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقے ای الیون میں مبینہ اجتماعی ذیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    لڑکی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ذیشان نامی لڑکا مجھے گاڑی میں بٹھا کر ای الیون تھری مرکز لے گیا اور چکر لگاتا رہا، جہاں اسکا دوست حمزہ اور اسکے مزید دو دوست موجود تھے۔

    متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ذیشان نے کہا آپ پیچھے بیٹھ جائیں ہم آپ کو ڈراپ کر دیتے ہیں، ذیشان کے دو دوست بھی گاڑی میں بیٹھ گئے اور سنسان جگہ لے گئے ذیشان اور اس کے دوست نے اسلحہ نکال لیا اور مجھے دھمکیاں دیں۔

    لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ ذیشان اور اس کے دونوں دوستوں نے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا، ذیادتی کے بعد مجھے صبح پانچ بجے میرے فلیٹ پر چھوڑ گئے اور دھمکیاں دیں۔

  • اسلام آباد میں خوف ناک کار حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    اسلام آباد میں خوف ناک کار حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    اسلام آباد: ایکسپریس وے اسلام آباد پر ڈھوک کالا خان کے قریب کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے جو کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں کہیں جا رہے تھے۔

    ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کار اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب اس نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کی، تاہم دونوں ہی حادثے کا شکار ہو گئے۔

    ادھر پنجاب کے شہر پھالیہ میں لاکھا کدھر پل کے قریب ریسکیو کی گاڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ریسکیو ڈرائیور جاں بحق، اور 2 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو کی گاڑی ایمرجنسی پر قادر آباد جا رہی تھی۔

  • ویڈیو: وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا

    ویڈیو: وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا

    اسلام آباد: سیشن عدالت میں وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل فون پھٹ گیا جسے دیکھ کر وکلاء حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے وکیل کے ساتھ سیشن عدالت میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔

    موبائل جلتے دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل طور پر جل گیا، ساتھ ہی جیب میں موجود غیر ملکی کرنسی بھی جل گئے۔

    متاثرہ وکیل نے بتایا کہ رات کو موبائل مکمل چارج کیا تھا پاور بنک بھی نہیں لگا ہوا تھا، موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا اچانک محسوس ہوا دھواں اٹھ رہا ہے۔

  • کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر مسافروں کو بڑی سہولت ملنے کا امکان

    کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر مسافروں کو بڑی سہولت ملنے کا امکان

    ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو تیز امیگریشن کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو امیگریشن کے سلسلے میں سہولت مہیا کرنے کے لیے ای گیٹ متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    پہلے پاکستان کے تین مصرف ترین ایئرپورٹس پر یہ سہولت پیش کی جائے گی۔ ترقی یافتہ ملکوں کی طرح پاکستانی ایئرپورٹس پر بھی ای گیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای گیٹس کی تنصیب کے سلسلے میں متعلقہ کمپنیز سے بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ای گیٹ سے مسافروں کو امیگریشن کی طویل قطاروں سے چھٹکارا ملنا ممکن ہوگا۔ ایئرپورٹس پر مسافر اپنی امیگریشن کلیئرنس خود کرسکیں گے۔

  • 4 غیر ملکی خواتین اور 3 بچے اسلام آباد سے بازیاب

    4 غیر ملکی خواتین اور 3 بچے اسلام آباد سے بازیاب

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 4 غیر ملکی خواتین اور 3 بچے کو  اسلام آباد سے بازیاب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی 4 خواتین اور 3 بچوں کو اسلام آباد سے بازیاب کر لیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کا تعلق آذربائیجان سے ہے، متاثرہ خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے  لایا گیا، ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث پائے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں، متاثرین کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تھیں، متاثرہ خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں فلیٹس سے بازیاب کیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران خواتین سے پاسپورٹس بھی برآمد کر لئے گئے، 3 انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • دبئی، استنبول اور مدینہ جانے مسافر ائیر پورٹ پر رُل گئے

    دبئی، استنبول اور مدینہ جانے مسافر ائیر پورٹ پر رُل گئے

    اسلام آباد :اسلام آباد سے دبئی، استنبول اورمدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہونے کے باعث مسافر ائیر پورٹ پر رل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مختلف ممالک جانے والی نجی اور سرکاری ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ کردی گئیں ، جس کے باعث دبئی، استنبول اورمدینہ جانے والے مسافر ائیر پورٹ پررل گئے۔

    ابوظہبی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 261 بھی تاخیر کا شکار ہے جبکہ مدینہ جانےوالی نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 915 بھی منسوخ کردی گئی۔

    استنبول جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ٹی کے 711بھی منسوخ ہوگئی ، متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم رات گئے سے فلائٹ کا انتظار کررہے ہیں، کچھ نہیں بتایاگیا، ہم دور دراز علاقوں سے آئےہیں،اب رات گئے کیا کریں گے۔

  • امارات نے اسلام آباد کے نئے مرکز ’’500 ملین ڈالر پراجیکٹ ‘‘ کا آغاز کر دیا

    امارات نے اسلام آباد کے نئے مرکز ’’500 ملین ڈالر پراجیکٹ ‘‘ کا آغاز کر دیا

    دارالحکومت اسلام آباد میں شہر کا ایک نیا مرکز معرض وجود میں آ رہا ہے جسے امارات ڈاؤن ٹاؤن کہا جاتا ہے۔ امارات کی جانب سے 500 ملین ڈالر کا یہ نیا میگا پراجیکٹ پاکستان کی شہری ترقی کے سفر میں ایک نئے دور کے آغاز کیلئے تیار ہے۔

    پاکستان کے معروف ریئل اسٹیٹ گروپ امارات نے کل ایک عظیم الشان تقریب میں امارات ڈاؤن ٹاؤن میگا پراجیکٹ لانچ کیا۔ پروقار اور بارونق تقریب کسی تعارف کی محتاج نہیں، جس میں وژن 2047 کا فروغ اور ترقی یافتہ اسلام آباد کی جھلک پیش کی گئی۔

    صرف ایک بنیادی ڈھانچے کے سنگ میل سے کہیں بڑھ کر امارات ڈاؤن ٹاؤن کا مقصد جڑواں شہروں کے رہائشی اور تجارتی معیار کو اس کی اپنی متعدد خصوصیات کے ساتھ نئے سرے سے متعین کرنا ہے۔ اس باوقار مربع کلومیٹر کے اندر واقع مختلف منصوبے ہیں جو زندگی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل ہیں۔

    مال آف امارات پاکستان کے سب سے بڑے مال کے طور پر چمکنے کے لیے تیار ہے، جو ایک بے مثال خریداری کا تجربہ پیش کرتا ہے۔ امارات ریذیڈنسیز ایک پریمیم رہائشی مقام پیش کرتی ہیں، جو پاکستان کی سب سے مطلوبہ لوکیشن بننے جا رہا ہے۔

    دیگر قابل ذکر منصوبوں میں گرینڈ بازار، جو مارکیٹ کا ایک منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔ تفریح ​​کے لیے پُرسکون اربن فاریسٹ، بارونق امارات بلیوارڈ، جدید ہارلے ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر، جدید سائبر ٹاور، اور تعلیمی سٹالورٹ، انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکچر، شہری منصوبہ بندی اور تعمیراتی مواد شامل ہیں۔

    مزید پرکشش یہ کہ امارات نے اپنا ” ایگزیکٹو کلب” بھی متعارف کرایا، اسلام آباد کی سب سے زیادہ پریمیم رکنیت جو گروپ کے قابل قدر کلائنٹس کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ کمپنی کے صرف نام نہاد رئیل اسٹیٹ سے کہیں زیادہ ایک بڑے عزم کے عکاس طرزِ زندگی کی پیشکش ہے۔ اس میں موجود ہر گوشہ، ہر مقام، ہر سہولت جو امارات لائف اسٹائل کا حصہ ہے، عیش و آرام اور مکمل ذاتی نوعیت پر مبنی پرتعیش تفصیلات پرمبنی داستان ہے۔

    خوبصورت شام میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امارات کے سی ای او جناب شفیق اکبر نے لب کشائی کی کہ ’’یہ تقریب اسلام آباد کے مستقبل کے لیے ہمارے وژن 2047 کا ایک عکس ہے۔ امارات ڈاؤن ٹاؤن اور امارات ایگزیکٹو کلب دونوں ہی اپنی بھرپور صلاحیتوں کے پیشِ نظر کلائنٹس اور کمیونٹی کے لیے ہماری لگن اور اسلام آباد کو پھلتا پھولتا دیکھنے کی خواہش پر زور دیتے ہیں‘‘۔

    لانچ کے بعد طے شدہ قومی اور بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے کے ساتھ، اسلام آباد اور سرمایہ کار انتظار کی گھڑیاں گنتے نظر آ رہے ہیں۔ عیش و آرام، جدت، نئی تخلیقات اور ترقی یافتہ طرزِزندگی کا استقبال کرتے اسلام آباد کے سٹی سینٹر سے جُڑے رہیئے۔۔۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

    احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کو بری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔

    نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں لکھا کہ  اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں اس لیے کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔

    نیب نے تحریری جواب میں لکھا کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے۔

    تاہم احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی تھی۔