Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں جعلی اور غیر قانونی چھاپوں سے کاروباری افراد لٹنے لگے

    اسلام آباد میں جعلی اور غیر قانونی چھاپوں سے کاروباری افراد لٹنے لگے

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اور غیرقانونی چھاپوں سے کاروباری افراد کے لٹنے کے کیس میں غلط بیانی اور غلط رپورٹ جمع کرانے پر ڈائریکٹرجنرل ایڈمن اسلام آباد سعید رمضان کو توہین عدالت کا شوکازنوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جعلی اور غیرقانونی چھاپوں سے کاروباری افراد لٹنے لگے، تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے غیرقانونی چھاپے میں سرکاری اہلکار رقم و دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے غلط بیانی پر ڈائریکٹرجنرل ایڈمن اسلام آباد سعید رمضان کیخلاف توہین عدالت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے غلط رپورٹ جمع کرانے پر سعیدرمضان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل ایڈمن اسلام آباد جواب جمع کرائیں کیوں نہ انہیں توہین عدالت پرسزادی جائے اور ایک ہفتےمیں شوکاز نوٹس کی کاپی سعید رمضان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ، جس میں چیف کمشنراسلام آباد نے سپا سینٹر پر چھاپہ غیرقانونی قرار دے دیا۔

    عدالت نے کہا کہ چیف کمشنر نے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی جی ایڈمن اسلام آباد کی انکوائری رپورٹ کاجائزہ لیا، چیف کمشنر رپورٹ کے مطابق چھاپے میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق نہ تو سرچ وارنٹ لیے گئے نہ ہی حاصل کرنےکی کوشش کی گئی، چیف کمشنر کے مطابق چھاپہ غیر قانونی تھا، سپا سینٹر سے رقم سابق مجسٹریٹ امجدحسین کے ڈرائیور اور پرائیویٹ میڈیا پرسن نے چھینی۔

    عدالتی حکم میں کہنا تھا کہ چیف کمشنر کے مطابق رقم چھیننے میں 2 پولیس کانسٹیبل بھی ملوث تھے، رپورٹ کے مطابق چھاپے کے وقت مجسٹریٹ بھی موقع پر موجود نہیں تھے، چیف کمشنر کے مطابق امجد حسین سے ایگزیکٹو مجسٹریٹ اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق امجد حسین جعفری کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری افسر بھی تعینات کردیا ہے، چیف کمشنر کے مطابق اختر زمان کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور پولیس اہلکاروں کےخلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے 20 جون کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

  • چیف الیکشن کمشنر سے اختلافات پر اہم افسران مستعفی

    چیف الیکشن کمشنر سے اختلافات پر اہم افسران مستعفی

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے اختلافات کے باعث ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن منظوراخترملک نےاستعفیٰ دےدیا ہے۔

    اس کے علاوہ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ای سی پی محمد سعد نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر انجم بشیرشیخ بھی الیکشن کمیشن کو چھوڑ گئے۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے اختلافات کے باعث پرنسپل اسٹاف آفیسرندیم زبیراور دیگر اسٹاف کومعطل کردیاگیا ہے۔

  • اسلام آباد:  تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار 3 لڑکوں کا کیس معمہ بن گیا

    اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار 3 لڑکوں کا کیس معمہ بن گیا

    اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار 3لڑکوں کا کیس معمہ بن گیا ، پولیس اور گرفتار لڑکوں کے بیان میں تضاد سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے لڑکوں کی بازیابی درخواست پر سماعت کی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ پولیس اور گرفتار لڑکوں کے مؤقف میں تضاد ہے، اسلام پولیس نے ہائی کورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ 9مئی کوڈکیتی کے مقدمےمیں گرفتار کیا۔

    گرفتار لڑکوں نے ہائیکورٹ میں اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں 2 مئی کو گرفتار کیا گیا، آن لائن بائیک چلاتا ہوں،معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اور گرفتار لڑکوں کے مؤقف میں تضاد کے بعد سیشن جج سے انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    عدالتی حکم پر گزشتہ سماعت پر لڑکوں کو پولیس نے عدالت کےسامنے پیش کیا ، تینوں لڑکوں کی نانی نے بازیابی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

  • اسلام آباد میں جہانگیر ترین  کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں جہانگیر ترین سے مزید اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں نئی پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی گزشتہ رات پی ٹی آئی چھوڑنے والی مزید 2 اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں جہانگیر ترین سے جنوبی پنجاب کی بھی اہم شخصیات کی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں میں جہانگیر ترین نے ان شخصیات سے نئی پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی۔

    جہانگیر ترین سےآج سندھ،کےپی سے تعلق رکھنےوالےرہنما ملاقات کریں گے جبکہ اسلام آباد میں مشن مکمل کرنے کے بعد کل لاہور پہنچیں گے۔

    جہانگیر ترین سے راجہ ریاض، ملتان سےسلمان نعیم نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے نئے نام کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

    یاد رہے جہانگیرترین گروپ میں نئی پارٹی بنانے پر اتفاق ہوا تھا، جہانگیرترین اور علیم خان سمیت کئی رہنماؤں نے نئی جماعت بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔

    لاہور میں ہونے والی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پریشرگروپ کے بجائے نئی جماعت بنانی چاہئے کیونکہ مزید رہنما بھی تحریک انصاف چھوڑناچاہ رہےہیں، انہیں نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔

    جہانگیرترین کی جانب سے جلد پریس کانفرنس اور نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

    ترین گروپ کےرہنما اسحاق خاکوانی نے پروگرام دی رپورٹرز میں نئی جماعت میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری، عامرکیانی اور عمران اسماعیل حصہ ہوں گے تاہم چندروزمیں معاملات فائنل ہوجائیں گے۔

  • جمشید اقبال ومسرت چیمہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    جمشید اقبال ومسرت چیمہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما جمشید اقبال چیمہ اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب راولپنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبرآئی تو میں جناح ہاؤس کےسامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے،جلاؤ گھیراؤ کا کوئی منصوبہ نہیں تھا جب لوگ جناح ہاؤس میں داخل ہوئےتو یہ میرےلیےحیران کن تھا۔

    جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سےجو بیانیہ بنایاگیا نو مئی کے واقعات اس کا نتیجہ تھا،سینئرقیادت کی جانب سےبیانیےکوروکانہیں گیا جس میں ہمارابھی قصورتھا، ان افسوسناک واقعات کی وجہ سے جمہوریت،سیاست اوراحتجاج کونقصان پہنچا۔

    جمشید چیمہ نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہے ہیں اس لئے اب پی ٹی آئی سے بھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

    سابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بھی سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے میاں اور بچوں کی زندگی زیادہ اہم ہے، میرا گیارہ سالہ بیٹا کینسر کی جنگ لڑرہا ہے، اس وقت جو پاکستان میں ہورہا ہے وہ قابل تحسین نہیں۔

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سیاست میں اس لیےآئےتھے کہ پاکستان کیلئے کچھ کرسکیں، نو مئی میری زندگی کا تلخ دن رہا کاش نو مئی کا دن پاکستان کی سیاست سےبھلاسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ قمرجاوید باجوہ سےمتعلق جو بھی بات ہوئی ادارے سےمتعلق نہیں تھی، عمران خان سےمیری گیارہ مرتبہ لینڈلائن کےذریعےبات ہوئی ہے ہم دونوں کے علم میں تھا کہ لینڈ لائن ریکارڈ ہوتی ہے،عمران خان کوجب عدالت سےاٹھایا گیا وہ اپنی فیملی کیلئےبہت پریشان تھے۔

    واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی آرڈر منسوخ کئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ملیکہ بخاری کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

    اس سے قبل ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، فوجی تنصیبات پر حملے، یادگار شہدا کی بے حرمتی کی گئی۔

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ چاہتی ہوں بحیثیت وکیل ملک کی خدمت کرتی رہوں، میں اپنی فیملی اور پروفیشن کو وقت دینا چاہتی ہوں۔

  • پی ڈی ایم دھرنا، متعدد شرکا کے ساتھ ‘دو ہاتھ ‘ ہوگیا

    پی ڈی ایم دھرنا، متعدد شرکا کے ساتھ ‘دو ہاتھ ‘ ہوگیا

    اسلام آباد: پی ڈی ایم و اتحادی حکومت کے دھرنے سے موبائل چوروں کی چاندی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کے دھرنے چند گھنٹے ہی جاری رہا، اس دوران موبائل چوروں کی چاندی ہوگئی 100 سے زائد شرکا اپنے قیمتی موبائل فون سے محروم ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ میں موبائل چوری کی 100 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، پولیس نے درخواستوں پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ڈی ایم نے ڈی چوک کے سامنے دھرنا دیا تھا، دھرنے سے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، انس نورانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    مریم نواز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطابندیال سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ شخص نہیں جاتا الیکشن نہیں ہونگے۔

    مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ججز عمران خان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، اگر انہیں سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو استعفے دے کر میدان میں آجائیں۔

    دھرنے سے اویس نورانی نے بھی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں12 مئی کولاشیں گری تھیں،انصاف کیوں نہیں دیاگیا، کراچی کوضیاالحق نےالطاف حسین دیااوراب پنجاب کوعمران خان دیاگیا۔

  • جمہوریت کو بچانے والی صرف عدلیہ ہی ہے، عمران خان

    جمہوریت کو بچانے والی صرف عدلیہ ہی ہے، عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری جمہوریت ایک چھوٹے دھاگے سے لٹک رہی ہے، صرف عدلیہ ہی اس بچاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزاد عدلیہ بنیادی حقوق کی ضامن ہے، آزاد عدلیہ جاتی ہے تو ملک میں آذادی ختم ہوجاتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہماری جمہوریت ایک چھوٹے سےدھاگے سے لٹک رہی ہے،جمہوریت کو اب تک بچانے والی عدلیہ ہے، اب عدلیہ پریہ مافیا حملہ آور ہورہی ہےاس لیے قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے لئے مافیا لفظ استعمال کررہا ہوں کیونکہ ان کو ملک کی فکرنہیں بس کرسی بچارہےہیں،عدلیہ اس مافیا کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لیے یہ اس پرحملہ آور ہیں۔

    شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے جب دو تہائی اکثریت لی تھی اس کےراستےمیں بھی عدلیہ تھی،ایک ایماندارچیف جسٹس راستے میں تھے تو نوازشریف سے یہ گوارانہیں کیا اس نےسپریم کورٹ پرحملہ کیااورچیف جسٹس کو ڈنڈے مارکرنکالا۔

    میرے ووٹرز اور چاہنے والے پرامن لوگ ہیں

    اپنی نیوز کانفرنس میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے ووٹرز،کارکن اور چاہنے والے پرامن لوگ ہیں،پاکستان تحریک انصاف ستائیس سال پرامن رہی ہےاورآئندہ بھی رہےگی، ہمیں جب بھی اشتعال دلایاگیا ہم ہمیشہ پرامن رہے۔

    گذشتہ سال پچیس مئی کو ہم ہر ظلم کیا گیا پولیس کا موقف تھا جو کیا اس کا پیچھے سے آرڈر تھا، ہم نے 26 مئی کو دھرنا دیا مجھے خبر ملی کہ انتشار کا خطرہ ہے میں نے اسی روز دھرنا ختم کردیا، 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ ہم انتشار کی جانب نا چلے جائیں۔

    قاتلانہ حملے کرانے والے فنکاروں کا علم ہے

    زمان پارک سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تشدد،جلاؤ گھیراؤ میرا فلسفہ نہیں، پارٹی کو ایک مرتبہ خون لگ جاتاہےتو وہ سیاسی پارٹی نہیں رہتی، پچیس سال پہلے کسی نےکہا کہ کراچی میں جماعت رکھنی ہےتو مسلح گروہ بھی رکھیں میں نے انہیں جواب دیا تھا کہ پارٹی میں مسلح افراد رکھنے سے پارٹی کی فطرت ہی بدل جاتی ہے۔

  • عمران خان کی رہائی پر کارکنان کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

    عمران خان کی رہائی پر کارکنان کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

    اسلام آباد: عدالتی عظمیٰ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی کا فیصلے پر کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کراچی تا خیبر جشن کا سماں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی ، عمران خان

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کے رہائی کا فیصلہ سنتے ہی کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچے اور انہوں نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں، اس موقع پر کارکنان نے عمران خان کے حق میں واشگاف نعرے بھی بلند کئے۔

    کارکنان شکرانے کے نفل ادا کریں

    پی ٹی ۤآئی رہنما فرخ حبیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے ثابت کیا کہ کپتان کی گرفتاری غیر قانونی تھی، اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ پوری قوم شکرانے کے نفل ادا کریں۔

    کارکنان کو لبرٹی چوک پہنچنے کی ہدایت

    سینئر رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے سپریم کورٹ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی خبر نے پوری قوم میں خوشی کی لہرپیدا کردی، انہوں نے کہا کہ سب لوگ فوراً لبرٹی چوک پہنچیں اوراس فیصلے کا خیرمقدم کریں۔

    کوئٹہ میں جشن کا سماں

    عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قراردینے پر کوئٹہ کے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں جشن کا سماں ہوگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاکرخوشی کا اظہار کیا۔

    اس کے علاوہ چلاس کے صدیق اکبر چوک پر چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی خبر سنتے ہی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئیں اور انہون نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

    آذاد کشمیر، سوات، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں کارکنان عمران خان کی رہائی پر جشن منانے میں مصروف ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

  • اسلام آباد میں ایتھوپیا سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا

    اسلام آباد میں ایتھوپیا سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا

    اسلام آباد میں ایتھوپیا کے وزیر مملکت نے سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر مملکت مسگانو آرگا نے اسلام آباد میں سفارتخانےکا افتتاح کیا جس میں پاکستانی وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔

    اس موقع پر وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ 1973 میں ذوالفقار بھٹو نے ایتھوپیا سے تعلقات کی بنیاد رکھی، یہ ایک طویل سفر ہے، مستقبل میں مزید بہتری کی جانب جائے گا۔

     حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ افریقہ اور پاکستان میں فاصلے مزید کم ہوں گے، امید ہے کہ ایتھوپیا افریقہ کے لئے ایک گیٹ وے ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ سفارتخانے کے افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں نے  بھی شرکت کی۔

  • ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت

    ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت

    لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایاجائے ۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا اس وقت ملکی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اتفاق رائے سے ہی ہم نے ملک کو ترقی کے راستے پر لیکر جانا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ نو مئی کا دن انتہائی تکلیف دہ رہا ملکی تنصیبات کونقصان پہنچانااور ان سے متعلق غلط تاثر پیش کرنے پر دلی دکھ ہوا، ہم اپنی پاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری املاک پرحملہ کرنےوالوں کوکٹہرےمیں کھڑاکیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

    واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: جو کام دشمن 75 سال نہ کر سکا وہ سیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے کر دیا، پاک فوج

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب اعلامیہ کے مطابق کل اسلام آبادئی ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، ان کی گرفتاری کے فوراً بعد منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے۔

    فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی، ایک طرف شر پسند عناصر عوامی جذبات کو خود غرض مقاصد کیلیے ابھارتے ہیں، دوسری طرف ملک کیلیے فوج کی اہمیت اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو دوغلے پن کی مثال ہے۔