Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، اہم عمارتوں پر رینجرز جبکہ چوک اور چوراہوں پر مسلح فورس تعینات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ144کےبعد ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا ، ذرائع نے بتایا کہ اہم عمارتوں پر رینجرز جبکہ چوک اور چوراہوں پر مسلح فورس تعینات ہو گی۔

    اس سے قبل احتجاج سے نمٹنے کیلئے آتشی اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں تھی، سرکاری ونجی املاک کونقصان پہنچانےوالےافرادکیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔

  • ریلی کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    ریلی کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے ڈی سی اسلام آباد کے خلاف ریلی کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس سے اظہار یک جہتی کے لیے آج ریلی نکالی جانی تھی، لیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی، جو عدالتی حکم کی توہین ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کی ریلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم ڈی سی ریلی کی اجازت نہیں دی۔

    پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی

    جسٹس بابر ستار نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی درخواست بنیادی حقوق کے حوالے سے ہے، اس لیے اس پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے ریلی سے متعلق فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

  • مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ  گئے

    مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

     

  • مارگلہ ہلز میں درخت کاٹنے اور آگ لگانے والوں کو اب جیل بھیجا جائے گا

    مارگلہ ہلز میں درخت کاٹنے اور آگ لگانے والوں کو اب جیل بھیجا جائے گا

    اسلام آباد: چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز میں درخت کاٹنے اور آگ لگانے والوں کو جرمانے کے بجائے جیل بھیجا جائے۔

    اسلام آباد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے اجلاس ہوا۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ سید پور رینج میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کرے گا۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق سائن بورڈ لگائے جائیں، ایکو فرینڈلی سائن بورڈ لگانے کو ترجیح دی جائے۔ فاریسٹ گارڈز کے لیے ریفلیکٹر جیکٹس پہننا لازمی کیا جائے۔

    چیئرمین نے انوائرنمنٹ پروٹیکشن سیل کو فور بائی فور گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے اور آگ لگانے والوں کو جرمانے کے بجائے جیل بھیجا جائے۔

  • اسلام آباد میں بائیکیا موٹرسائیکل چھیننے والا ’موٹا گینگ‘ پکڑا گیا

    اسلام آباد میں بائیکیا موٹرسائیکل چھیننے والا ’موٹا گینگ‘ پکڑا گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں بائیکیا موٹرسائیکل چھیننے والا موٹا نامی گینگ پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شہزاد ٹاؤن پولیس نے بائیکیا موٹر سائیکلیں چھیننے والے ایک گینگ کے سرغنہ کو اس کے دو ساتھیوں سمیت پکڑ لیا۔

    گرفتار ملزمان سے چھینی گئی 7 موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزمان بائیکیا رائیڈر کو ویرانے کی جانب لے جاتے اور واردات کرتے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹا نامی گینگ کورال، بنی گالہ، اور کھنّہ کے علاقوں میں وارداتیں کر رہا تھا۔ گرفتار ملزمان میں صدام، خالد، عقیل اور سیف علی شامل ہیں

  • اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا، اسد قیصر

    اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا، اسد قیصر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف پٹیشن دائر کی ہے، عدالت سے توقع ہے کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی اب غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ رکنا چاہیے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا، گاڑی پر شیلنگ کی گئی، میں بطور سابق اسپیکر تمام ممالک کے اسپیکرز اور یو این کو خط لکھ رہا ہوں، خط میں بتایا جائے گا کہ پاکستان میں جمہوریت خطرے میں ہے۔

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے آئین بچانے کیلئے ذمہ داری ادا کریں، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تمام بار ایسوسی ایشن نے مذمت کی ہے، الیکشن کمیشن کی حیثیت کٹھ پتلی کی ہے۔

  • موسلا دھار بارش جاری: لاہور، اسلام آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

    موسلا دھار بارش جاری: لاہور، اسلام آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

    لاہور / اسلام آباد: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی و صوبائی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آ جانے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش جاری ہے جس کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ڈی سیز ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔

    ڈی جی اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کا عملہ بھی شہریوں کی مدد کے لیے تیار رہے۔

  • زلزلے کے باعث اسلام آباد میں خداداد ہائیٹس میں دراڑیں پڑ گئیں

    زلزلے کے باعث اسلام آباد میں خداداد ہائیٹس میں دراڑیں پڑ گئیں

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے باعث خداداد ہائیٹس میں دراڑیں پڑ گئیں ، ٹیموں نے پڑنے والی دراڑوں کا جائزہ لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں خداداد ہائیٹس میں دراڑیں پڑ گئیں۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایمرجنسی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور ریسکیو ٹیمیں خداداد ہائیٹس پہنچیں اور ہائیٹس میں پڑنے والی دراڑوں کا جائزہ لیا۔

    ڈی سی کا کہنا ہے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا میں زلزلہ : 9 افراد جاں بحق، 44 زخمی

    چیئرمین سی ڈی اے نے زلزلے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تمام عمارتوں کے سروے کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

    چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کنٹرول ایجنسی زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کرے، سیکٹر ای 11 میں موجود ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی جائے جن کو نقصان پہنچا۔

    چیئرمین سی ڈی اے نے رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ روالپنڈی میں ہائی رائزبلڈنگزمیں دراڑیں آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ، متاثرہ بلڈنگز کو خالی کرانے کیلئے ریسکیوٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

    پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ہائی رائز بلڈنگز کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے۔

    گذشتہ شب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلے سے درو دیوار ہل گئے، سامان بکھرگیا اور کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکزکا کہنا تھا کہ ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈکی گئی، زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجکر سینتالیس منٹ پر آیا۔

    زلزلے کا مرکز افغانستان میں نوہندوکش کا خطہ تھا،گہرائی ایک سواسی کلومیٹرتھی، زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیرکے دور دراز کے شہروں تک محسوس کیے گئے۔

  • اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، عوام سے گزارش ہے پرامن رہیں اور پولیس سے تعاون کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو راستہ دیں۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ عوام سے گذارش ہے کہ پرامن رہیں اور پولیس سے تعاون کریں، خواتین ، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’جن افراد نے گاڑیاں سڑک پر پارک کی ہیں، ان سے گذارش ہے کہ گاڑیاں محفوظ مقام پر کھڑی کریں کیونکہ نجی املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

  • توشہ خانہ کیس: عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد پیشی کیلئے روانہ

    توشہ خانہ کیس: عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد پیشی کیلئے روانہ

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خان  توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے عمران خان زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنان اور دیگر رہنما کی بڑی تعداد ان کے قافلے میں موجود ہے۔

    توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیےطلب کر رکھا ہے۔

    عمران خان ممکنہ طور پرآج جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں پیش ہوں گے، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز معطل کیے تھے۔