Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں مساج سینٹر پر پولیس، مجسٹریٹ کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی چھاپے کا انکشاف

    اسلام آباد میں مساج سینٹر پر پولیس، مجسٹریٹ کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی چھاپے کا انکشاف

    اسلام آباد: پولیس اور مجسٹریٹ کی مبینہ ملی بھگت سے اسلام آباد میں ایک مساج سینٹر پر جعلی صحافیوں کے غیر قانونی چھاپے کا انکشاف ہوا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس پر پولیس اور انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک مساج سینٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور رقم بٹورنے کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شہری شاہ فیصل کی درخواست پر سماعت کی۔

    ہائیکورٹ نے تمام ذمہ داروں کیخلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس میں کہا کہ اسلام آباد کو درہ آدم خیل نہ بنائیں، غیر قانونی چھاپے میں مجسٹریٹ ملوث تھے توان کے خلاف بھی کارروئی کی جائے۔

    عدالت نے کہا کہ اگر پولیس نے شفاف تحقیقات نہ کیں تو کیس ایف آئی اے اور آئی ایس آئی یا نیب کو دے دیں گے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے دس دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے کہا تھا کہ پرائیویٹ میڈیا پرسنز نے چھاپا مار کر 5 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے، چھاپا مار ٹیم کے ہمراہ پولیس اہل کار یا مجسٹریٹ موجود نہیں تھے، تاہم واقعے کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے، بلکہ رقم واپسی کے تقاضے پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ فوٹیج کے مطابق پرائیویٹ افراد نے چھاپا مارا، دروازوں پر دستک دے کر لوگوں کو باہر نکالا گیا اور مار پیٹ کی گئی۔

    عدالتی ریمارکس کے مطابق ان افراد نے وائرلیس تھام رکھے تھے اور کاؤنٹرز سے رقم بھی وصول کی، عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو انکوائری کر کے ذمہ داران کے تعین کا حکم دیا۔

  • اسلام آباد میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں  پر پابندی

    اسلام آباد میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے مختلف عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    نئے احکانات کی روشنی میں عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلاء ، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 پہلے سے ہی نافذ العمل ہے، اگر شہری کسی بھی قسم کی غیر معمولی سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر اس کی اطلاع 15 پر دیں۔

  • اسلام آباد میں  14 سالہ بچی  کا دن دیہاڑے اغواء

    اسلام آباد میں 14 سالہ بچی کا دن دیہاڑے اغواء

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اغوا کار دن دیہاڑے 14 سالہ بچی کو اغواء کرکے لے گئے اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کے علاقے سے 14 سالہ بچی کو اغواء کر لیا گیا۔

    اغواء کار والدہ پر تشدد کرتے رہے، مارگلہ پولیس نے مغوی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ ملزمان دن دیہاڑے اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے بچی کو اغواء کر کے لے گئے۔

    پولیس نے ملزمان کی شناخت حاصل کر لی لیکن گرفتاری نہ ہوسکی ۔

    اسلام آباد میں آئے روز اغواء کی وارداتیں پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے، متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کارروائی کرنے کے لئے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے، جس گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے اس کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

  • اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

    اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد اور گرد و نواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا ، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکے صبح چھ بج کر چھ منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں 3.3 شدت کا زلزلہ آیاتھا، ، زلزلےکی گہرائی 25 کلومیٹر اور اس کا مرکز مالاکنڈ ڈویژن میں تھا۔

  • اسلام آباد  میں اسپیشل بچوں پر تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    اسلام آباد میں اسپیشل بچوں پر تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اسپیشل بچوں پرتشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکٹرایچ نائن میں اسپیشل بچوں پرتشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    فوٹیج میں خصوصی بچوں کےاسکول میں بچوں پر تشدد دیکھا جا سکتا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیشل بچوں پر ظلم کرنے والا ا سکول کا عملہ ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    مہرین بھٹو کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے تمام معاملےکی انکوائری بھی کرائی جائے گی۔

    مہرین بھٹو نے بتایا کہ کمیٹی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کرے گی۔

  • ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک

    ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس مقابلہ ہوا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ایف نائن پارک زیادتی کیس میں مطلوب تھے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس اہل کار فائرنگ سے محفوظ رہے تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہو گئے۔

    دونوں ملزمان کی نعشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ایف نائن پارک زیادتی کیس میں ملوث تھے۔

    ایک ملزم صوابی اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے، ملزمان گزشتہ 8 سال سے جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے، ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا۔

  • شیخ رشید کی پیشی، عدالت میں موجود پولیس افسر نے باہر خود کو صحافی ظاہر کر دیا

    شیخ رشید کی پیشی، عدالت میں موجود پولیس افسر نے باہر خود کو صحافی ظاہر کر دیا

    اسلام آباد: شیخ رشید کی عدالت میں‌ پیشی کے وقت کمرہ عدالت میں موجود ایک پولیس افسر نے عدالت سے باہر نکلنے کے بعد خود کو صحافی ظاہر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں شیخ رشید کی پیشی کے موقع پر ایک دل چسپ صورت حال پیش آئی، شیخ رشید کے ریمانڈ کی استدعا کے لیے کراچی سے جانے والے پولیس افسر نے عدالت سے باہر خود کو صحافی ظاہر کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    ایک صحافی نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ آپ توعدالت میں شیخ رشید کا ریمانڈ مانگ رہے تھے، صحافی کے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ میں آپ کو پولیس اہل کار لگتا ہوں۔

    جب صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کراچی سے شیخ صاحب کو لینے آئے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں صحافی ہوں۔

    دراصل ریمانڈ کی استدعا کرنے والے پولیس افسر ایس ایچ او موچکو چوہدری شاہد ہیں، جب وہ ایس ایچ او کلفٹن تھے تو انھیں دو گولیاں بھی لگی تھیں، اور وہ کراچی کے مختلف تھانوں میں تعینات رہ چکے ہیں۔

    شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    کیس کی سماعت پر تھانہ موچکو کراچی میں درج مقدمہ کے تفتیشی افسر اور انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئے، یہ مقدمہ شیخ رشید کی پولی کلینک والی گفتگو پر درج کیا گیا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید کو کراچی منتقل کرنا ہے، راہداری ریمانڈ کی استدعا کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کے وکلا نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

  • شیخ رشید  کا اسلام آباد سے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    شیخ رشید کا اسلام آباد سے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد سے اپنی کراچی اور مری منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد سے اپنی کراچی،مری منتقلی روکنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    کراچی اور مری کے مقدمات میں حوالگی روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

    شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبد الرازق خان کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہعمران خان نےزرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا ،میرے خلاف مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں۔

    شیخ رشید نے استدعا کی کہ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔

    درخواست میں آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے یا اسلام آباد منتقل کیا جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے۔

    اسلام آباد ، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز ، سیکرٹری داخلہ کو درخواست میں فریق بنایاگیا ہے۔

  • پشاور پولیس لائن دھماکا: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری

    اسلام آباد: پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، اور سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے مرکزی شہر پشاور میں پولیس لائن میں مسجد میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور 150 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہو گیا ہے۔

    پشاور: مسجد میں نماز کے دوران دھماکا، 28 افراد شہید، 150 زخمی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، پولیس کی تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پر شواہد جمع کر رہی ہے، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

    ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پولیس اہل کاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دھماکے کی اطلاعات کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور سیکیورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے، نیز پولیس لائن کے داخلی راستے بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

  • وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے لگے، ایک گھنٹے میں‌ اسٹریٹ کرائم کی 4 وارداتیں

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے لگے، ایک گھنٹے کےدوران اسٹریٹ کرائم کی چار وارداتوں میں ملزمان شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

    اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی چار وارداتیں ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے تمام وارداتیں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کیں۔

    پولیس نے بتایا کہ پہلی واردات میں فیض آباد کے قریب شہری سے موبائل فون چھینا گیا، دوسری واردات میں اقبال ٹاؤن میں پٹرول پمپ سے شہری سے پیسے لوٹے گئے۔

    پولیس کے مطابق تیسری واردات میں سیکٹر ایف ٹین مرکز سےخاتون کاپرس چھین لیا گیا جبکہ چوتھی واردات میں سیکٹر ایف سیون ٹوسےشہری کی گاڑی چوری ہوئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔