Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد سے ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار

    اسلام آباد سے ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، مسافر سخت پریشانی کے عالم میں ایئرپورٹ پر محو انتظار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    پی کے 261 کو 9 دسمبر رات 10 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ تکنیکی فالٹ کا کہہ کر پہلے ڈھائی گھنٹے جہاز میں بٹھائے رکھا گیا، ڈھائی گھنٹے بعد لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔

    مسافروں کا مزید کہنا ہے کہ ہر آدھے گھنٹے بعد مزید آدھے گھنٹے انتظار کا بتایا جاتا ہے۔

  • اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں برآمد

    اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں برآمد

    اسلام آباد : مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں بر آمد ہوا ہے۔

     ذرائع وائلڈ لائف کے مطابق مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا، تیندوا کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے شکار کرکے ہلاک کیا۔

    وائلڈ لائف حکام اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے جبکہ اہلکار مردہ تیندوے کو  سینٹر لے گئے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھی شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

  • اسلام آباد میں ڈینگی کے درجنوں کیسز رپورٹ

    اسلام آباد میں ڈینگی کے درجنوں کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ڈینگی کیسز سامنے آگئے، رواں برس شہر میں ڈینگی سے 11 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ 31 ڈینگی کیسز دیہی اور 16 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں 5 ہزار 26 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں، رواں سیزن دیہی علاقوں سے 2 ہزار 911 اور شہری علاقوں سے 2 ہزار 115 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اس دوران صرف اسلام آباد میں ڈینگی سے 11 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

  • حقیقی آزادی مارچ کب اسلام آباد  پہنچے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

    حقیقی آزادی مارچ کب اسلام آباد پہنچے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ 11 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ دیر بعد آج پنڈی بائی پاس گجرانوالہ سے چھٹے دن کے سفر کا آغاز ہونے والا ہے، پورے جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ قافلے مارچ کا حصہ بنتے جارہے ہیں، عمران خان لاکھوں پر مشتمل کارواں کی قیادت کرتے ہوئے 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے-

  • اسلام آباد میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکر گئی

    اسلام آباد میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکر گئی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے،رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رواں سال ڈینگی کیسزکی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکر گئی ، ڈی ایچ او اسلام آباد نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں111 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ، جس میں 56 کیس دیہی اور 55شہری آبادی میں سامنے آئے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ رواں سیزن4097ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے، جس میں رورل ایریا 2369 اور اربن سے 1728 ڈینگی کیسز شامل ہیں۔

    ڈی ایچ او نے کہا کہ پمزمیں50،ایف جی ایچ میں5 ڈینگی مریض ، نجی اسپتال 2،کیپیٹل اسپتال میں ایک ڈینگی مریض اور ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں9 ڈینگی مریض داخل ہیں۔

    24گھنٹےمیں نجی لیبارٹریزسے44ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک اسلام آباد میں ڈینگی کے 9 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی

    کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز کو اڑان کے تھوڑی دیر بعد جناح ٹرمینل پر لینڈ کروا دیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں ٹیک آف کے بعد معمولی خرابی کا پتہ چلا، طیارے کو انجینئرز کی جانب سے چیک کیا جارہا ہے۔

    ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد میں ایک روز میں ڈینگی کے درجنوں کیسز رپورٹ

    اسلام آباد میں ایک روز میں ڈینگی کے درجنوں کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے درجنوں کیسز رپورٹ کیے گئے، رواں سیزن میں اب تک 17 سو سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم رضا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں 77 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، 41 کیسز دیہی اور 36 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں 17 سو 34 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 5 اموات ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 17 مریض پمز اسپتال، 9 پولی کلینک اور 2 نجی اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 11 اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں 2 ڈینگی مریض داخل کیے گئے ہیں۔

    ڈی ایچ او کے مطابق 24 گھنٹے میں نجی لیبارٹریز سے 30 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل

    اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

    مقتول نثاراور اس کی بیوی کو رات گے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ، مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا اور کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    مقتول لڑکی کراچی میں مقیم تھی جہاں سےمقتول نثار شادی کر کے لایا تھا، واقع تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمریاں میں پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں ،یہ غیرت کے نام پرقتل ہی ہے ، تفتیش کررہے ہیں کس نےمارا۔

  • اسلام آباد میں ایک روز میں درجنوں ڈینگی کیسز رپورٹ

    اسلام آباد میں ایک روز میں درجنوں ڈینگی کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافہ ہوگیا، رواں سیزن میں اسلام آباد میں 214 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 17 ڈینگی کیسز دیہی اور 5 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں اسلام آباد میں 214 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں، دیہی علاقوں سے 163 اور شہری علاقوں سے 51 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

    رواں سیزن میں اب تک ڈینگی سے ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔

  • 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر، ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی

    2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر، ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس میں ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا، حادثے کے قریب ڈیٹونیٹر، تاریں اور بارودی مواد ملا ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے، دونوں موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں رواں سال جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، رواں برس گزشتہ برس کے مقابلے میں سینکڑوں زائد مقدمات درج کیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کا زائد اندراج فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کو ظاہر کرتا ہے، سائلین کو ماضی کی طرح ایف آئی آر کے اندراج میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔