Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد ریڈزون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے احکامات جاری، ٹیلی کام ذرائع

    اسلام آباد ریڈزون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے احکامات جاری، ٹیلی کام ذرائع

    اسلام آباد : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

    وفاقی دارلحکومت میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ریڈ زون سمیت ملحقہ علاقوں میں موبائل سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جہاں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے دئیے وہاں غیرمعینہ مدت تک موبائل سروس بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں، ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی ہدایت پر کسی بھی وقت موبائل سروس کو بندکیا جاسکتا ہے،ریڈ زون ایریا میں ایوان صدر ،وزیراعظم ہاؤس ،پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ سمیت دیگر اہم سرکاری دفاتر موجود ہیں ۔

  • جمہوریت بچانے کے لئے آج دو غازی اکھٹے ہوگئے، عمران خان

    جمہوریت بچانے کے لئے آج دو غازی اکھٹے ہوگئے، عمران خان

    اسلام آباد : عمران خان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام لگانے والے آج اکھٹے ہوگئے ہیں۔

    پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ علی بابا اور چالیس چور کہنے والے جمہوریت کے غازی آج اکٹھے ہو گئے، جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دے گا، ادھر ہی رہیں گے۔

    نواز شریف کو مخاطب کرتے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جتنے کنٹینرز لگانے ہیں لگا لو، آپ عوام کو نہیں روک سکتے، نواز شریف کی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مہینے کیلئے کرسی چھوڑ دیں اور انکوائری کمیٹی کو فیصلہ کرنے دیں۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے گھر کے بستر سے زیادہ اس کنٹینر پر اچھی نیند آرہی ہے، ایک وقت تھا جب آصف زرداری بھی سخت زبان استعمال کرتے تھے لیکن آج جمہوریت خطرے میں ہے تو نواز شریف اور زرداری اکٹھے ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت ہے وہاں غریب کے بچے کو مفت تعلیم ملتی ہے، غریب آدمی عدالتوں کے دھکے نہیں کھاتا لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں حکمران امیر اور عوام غریب ہوتے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسان کو سستی بجلی اور مفت پانی ملتا ہے اور جب کسان اوپر جاتا ہے تو ملکی پیداوار بڑھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج بہت خوش ہوں کہ میری قوم جاگ گئی ہے اور عوام کو شعور آگیا ہے، وہ جانتے ہیں کہ کون جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہے اور کون جمہوریت کی آڑ میں پیسہ بنانے کے چکر میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت بچانے کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگانے والے ز رداری اور نواز شریف اکٹھے ہوئے ہیں تو پیپلز پارٹی کے کارکن دھرنے میں آ گئے ہیں جس پر بہت خوش ہوں۔

  • انقلابیوں ڈٹے رہنا فتح قریب ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    انقلابیوں ڈٹے رہنا فتح قریب ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد سوفیصد آئینی اور قانونی ہے ۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آردرج ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین اس لئے نہیں ہوتا کہ لکھ کر چھوڑ دیا جائے، بلکہ آئین عمل درآمد کرنے کے لئے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 38 کہتا ہےکہ ہر کسی کو روزگار ملے گا، یہاں ہزاروں لوگ بے روز گار ہیں۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ٹیکس چورہیں، کیا قوم کو پتا ہے نواز شریف کتنا ٹیکس دیتے ہیں، جب شریف خاندان نے دھرنادیا تو کیا سپریم کورٹ سے اجازت لی تھی؟

    مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بندوق رکھ کر مذاکرات کررہی ہے،  مظلوم عوام کو انصاف ملنے تک واپس نہیں جائیں گے۔

  • دھاندلی زدہ حکومت کبھی جمہوری نہیں ہوتی،عمران خان

    دھاندلی زدہ حکومت کبھی جمہوری نہیں ہوتی،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے اگر آج ہم دھاندلی زدہ الیکشن سے جیتے ہوئے حکمرانوں کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے تو ہماری آنے والی نسلیں ان کے بچوں کی غلامی کریں گی۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی لئےبھی سڑکوں پر نکلے،عوام تاجروکلاء ودیگر طبقات نے مل کرعدلیہ کو آزاد کروایا تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ وہ راستوں میں کنٹینر لگا کر آنے والے لوگوں کا راستہ روک سکتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے حکمران پولیس کو غلط استعمال کررہے ہیں،عوام کے سمندر کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ  کے کپتان کو ایسی ٹریننگ دی ہے کہ وہ آخری گیند تک کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کی حکومت جمہوری نہیں ہوتی ملک میں جمہوریت ہے ہی نہیں تو ڈی ریل کیا ہوگی؟؟

    عمران خان نے کہا کہ اب مجھے بہت اچھی نیند آتی ہے اور میں کنٹینر میں بہت مزے سے سوتا ہوں، کیونکہ میرے دل میں کوئی خوف نہیں،حکمرانوں کے دل میں خوف ہے کیونکہ یہ دھاندلی میں ملوث ہیں۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے عوامی سماعت شروع

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے عوامی سماعت شروع

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے عوامی سماعت شروع کردی۔تقسیم کار کمپنیوں نے فی یونٹ قیمت میں تینتالیس پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔ٹیرف میں اضافے کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دی تھی۔

    تقسیم کار کمپنیوں نے نیپراکو ماہ جولائی کے لئے تینتالیس پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے درخواست دی ہے۔ یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجائےگا۔

    درخواست کےمطابق جولائی کیلئے فی یونٹ قیمت سات روپے چھ پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن لاگت سات روپےانچاس پیسے رہی جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست کی گئی ہے

  • سینٹ میں آئین کی بالادستی کے لئے قرارداد منظور

    سینٹ میں آئین کی بالادستی کے لئے قرارداد منظور

    اسلام آباد: موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیرِاعظم نواز شریف آج مسلسل تیسرے روز اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے دھرنے جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھنےکی ہدایت کردی جبکہ سینیٹ میں آئین کی بالادستی کے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی

    سعید غنی کی جانب سے پیش کی گئی آئین کی بالادستی کے متعلق قرارداد سینیٹ کے اجلاس میں منظورکرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل اوروزیراعظم کا استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔

    اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے  پی ٹی آئی  اور پی اے ٹی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی گئی تھی۔ فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلہ کرناہوگا کہ آئین و قانون کی حکومت کے ذریعے مسائل حل کرنا ہے یا ہجوم کےذریعے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں تیسرے روز بھی شرکت کیلئے پہنچے اور قومی اسمبلی میں موجودہ صورتحال پر بحث مباحثے کے علاوہ صحافیوں پرحملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

  • وزیر اعظم نے سابق صدر زرادری کو ظہرانے پر مدعو کرلیا

    وزیر اعظم نے سابق صدر زرادری کو ظہرانے پر مدعو کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر مشاورت کرنے کے لئے سابق صدر آصف زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے آصف زرداری جو کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں، ان کو سیاسی مشاورت کے لئے رائیونڈ آنے کی دعوت دی ہے۔

    ذرائع کے مطبق آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے اور کل (ہفتہ)کسی وقت وہ لاہور کے لئے پرواز کر جائیں گے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ اور عمران خان کے آزادی مارچ سے حکومت پر بننے والے دباوٗ کی وجہ سے نواز شریف کو سابق صدر سے مشورہ کرنے کی ضرورت پیژ آٰئی ہئے کیونکہ آصف زردارہ اپنے دور ِ حکومت میں ڈاکٹر طاہر القادری کے مارچ دھرنےکے سیاسی دباؤ کوباآسانی ختم کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نےاپنی جماعت کےاراکینِ قومی اسمبلی کےاستعفےاسپیکر سیکریٹری محمد ریاض کےحوالےکردیئے۔ اسپیکرایازصادق پیرکو لفافہ کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی نےعارف علوی کے ہمراہ اسمبلیوں سےمستعفی ہونے کےاعلان کےبعدعملی طورپراستعفےقومی اسمبلی میں جمع کرادیئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنمااوررکن قومی اسمبلی عارف علوی نےبتایاکہ پی ٹی آئی کےقومی اسمبلی میں ارکان کی تعدادچونتیس ہے۔ جن میں سےکچھ بیماریاملک سےباہرہیں۔ ان کےاستعفےابھی جمع ہوناباقی ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنماجب قومی اسمبلی پہنچےتواسپیکر قومی اسمبلی اپنےچیمبرمیں موجودنہیں تھےلہذا استعفےسیکریٹری قومی اسمبلی کوجمع کرانے پڑے۔

    علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمشید دستی اور شیخ رشید احمد اپنے استعفے خود اسپیکر قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

  • افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری کاکہنا ہےکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےسیاسی عزائم کےحوالےسےخبریں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جن سے پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری نومارچ کواپنی برطرفی سے پہلے اعلیٰ فوجی حکام سے رابطے میں تھے۔

     شیریں مزاری نے مزید کہا کہ افتخار چوہدری ماضی میں مشرف کے لئے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے تھے۔ جون دوہزار سات کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیانِ حلفی میں تمام ترتفصیلات درج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام معلومات دوہزار تیرہ کے انتخابات میں افتخار چوہدری کے کردار سے متعلق پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق کرتی ہیں۔

  • فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کررہی، خواجہ آصف

    فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کررہی، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی اب حالات بدل چکے ہیں یہ سن انیس سو ننانوے نہیں ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، یہ سن اٹھاون، ستتر یا ننانوے نہیں ہے، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع نے کہا تمام ادارے آئین کا تحفظ کررہے ہیں، ملک میں نئی روایت قائم ہوچکیی ہے، آج کی عدلیہ اور فوج ماضی سے مختلف ہے۔ انھوں نے ایک پار پھر واضح کیا کہ وزیر اعظم کوعوام نے مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف اورعوامی تحریک کےساتھ مذاکرات میں حکومت آئینی وقانونی مطالبات پرغورکرے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں عالمی سازش کا کردارخارج از مکان نہیں پاکستان اسلامی دنیاکی واحدایٹمی طاقت ہےجوبعض ملکوں کوقبول نہیں لیکن یہاں مصرجیسے حالات پیداکرنےکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔