Tag: اسلام آباد

  • وزیراعظم کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کوکھانا فراہم کرنیکی ہدایت

    وزیراعظم کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کوکھانا فراہم کرنیکی ہدایت

    اسلام آباد: شہراقتدارمیں وزیراعظم نوازشریف کی دسترخوان کی بساط بچھاکر دھرنے کے شرکا کوکھانے فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ سیاست سیاست ہی ہوتی ہے۔ چاہے وہ آزادی مارچ کی ہو یا دسترخوان کی۔ وزیراعظم نوازشریف نےرات بھر بارش میں بھیگتے پی ٹی آئی دھرنے میں شریک ہم وطنوں کوطعام کی پیشکش کرڈالی جو اپنی اعلٰی قیادت کی بے رخی کا شکار ناشتے سے بھی محروم نظر آئے۔

    شہر اقتدارمیں وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ممبر قومی اسمبلی طارق فضل اور اشرف گجرطعام کا بندوبست کرنے میں مصروف ہوگئے۔کھانے میں کیا ہوگا!کیا نہیں ۔اس بات سے ہٹ کر ن لیگ نے مخالف محاذ کو اپنا نے کی کوشش کی ہے۔ میاں صاحب نے ایسے وقت کھانے کی چال چلی جب دھرنے کی اعلیٰ قیادت شرکاء میں موجود نہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض کارکنان کپتان کے ٹیم کو چھوڑکر جانے پر خوش نظر نہیں آتے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف کی جانب سے بھیجا جانےوالاکھانا کھا یا جائے گا یا ن لیگ دسترخوان کی سیاست پر پی ٹی آئی کارکنان کو اپنا بنالے گی۔

  • چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن پہنچ گئی

    چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن پہنچ گئی

    اسلام آباد: رواں سال کرشنگ سیزن کے دوران ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن ہے جبکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 15 مئی 2014ءتا نومبر 2014ءکے عرصہ کے دوران 23 لاکھ 40 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی.

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے تین صوبوں کی شوگر ملوں کے پاس 34 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے، اس لئے ملکی ضروریات کی تکمیل کے بعد تقریباً10 لاکھ ٹن چینی کا اضافی ذخیرہ موجود ہے ، جس کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں قائم شوگر ملز کے پاس 19 لاکھ 27 ہزار ٹن جبکہ سندھ میں 13 لاکھ 28 ہزار ٹن اور خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے

  • سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی جائے،ذکریا عثمان

    سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی جائے،ذکریا عثمان

    اسلام آباد: ایوان ہائے صنعت و تجارت نےما ہ جولائی کی سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں اکتیس اگست تک توسیع کرنے کی درخواست کی ہے، ایف پی سی سی آئی کے صدرزکریا عثما ن نےکہا ہےکہ سیلزٹیکس کا فارم ویب پورٹل ہرہو نے کی و جہ سے ما ہ جولائی کا سیلزٹیکس ریٹرن نہیں جمع ہوسکے،جس کی آخری تا ریخ پندرہ اگست تھی۔

    اس وجہ سے کاروباری طبقہ پریشان ہوگیا ہے ۔ زکریاعثما ن نے کہا ہے کہ عید کی طویل تعطیلات اور اس کے بعد ملک کی موجو دہ سیا سی صو رتحال کی وجہ سے بھی کارو باری طبقہ پریشان ہے ۔ لہذا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرا نے کی تا ریخ میں اکتیس اگست تک تو سیع کی جا ئے۔

  • پاکستان 1ارب ڈالرکے اسلامی بانڈزجاری کرے گا

    پاکستان 1ارب ڈالرکے اسلامی بانڈزجاری کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان 1ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز جاری کرے گا تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا،۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسلامی بانڈز کا اجراءرواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے 2ارب ڈالر کے یورو بانڈز عالمی مارکیٹ میں فروخت کئے تھے،اس کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی بانڈز کے اجراءپر غور کیا جا رہا ہے ۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی بانڈز کے اجراءکا مقصد ایسے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو سود سے پاک سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں۔

  • اسلام آباد:مارچ کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طورپربند

    اسلام آباد:مارچ کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طورپربند

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے انتہائی سخت انتظامات سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے، وفاقی دارلحکومت میں نظامِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مارچ کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    آبپارہ چوک اور زیرو پوائنٹ کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں موبائل سروس بھی جزوی طور پربند ہے۔

    راولپنڈی فیض آباد انٹر چینج سے مری جانے والی مرکزی شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے، مارگلہ چیک پوسٹ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی وفاقی پولیس کی جانب سے دوبارہ کنٹینرزکھڑے کر دیئے گئے ہیں، جس سے مارچ کے شرکاء کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ایکسپریس وے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی ایمبولینسز اور دیگر گاڑیوں کا داخلہ بھی بند ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد کے شہری کسی بھی ایمرجنسی میں مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

  • وزیر اعظم سے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

    وزیر اعظم سے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے شہباز شریف اور چوہدری نثار نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ار وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • چاہے جیل جانا پڑےاسلام آباد جائیں گے، عمران خان

    چاہے جیل جانا پڑےاسلام آباد جائیں گے، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی۔

    عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم کسی سے لڑنے اسلام آباد نہیں جارہے، ہمارا لانگ مارچ پرامن ہے،ہم غیرآئینی مارچ نہیں کریں گے، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہیں جیل بھی جانا پڑے پھر بھی مارچ نہیں رکے گا،لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی، چیئرمین تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی نارضگی پر کہا کہ جاوید ہاشمی کو تحفظات تھے تو مجھ سے بات کرتے، دھاندلی سے جیتنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

  • ترقیاتی منصوبوں کیلئےڈولپمنٹ فنڈ کمپنی بنانےکا فیصلہ

    ترقیاتی منصوبوں کیلئےڈولپمنٹ فنڈ کمپنی بنانےکا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک کے اہم انفرااسٹرکچر منصوبوں کی سرمایہ کاری کیلئے حکومت نےپاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ نامی کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں اہم انفرااسٹرکچر سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے لیے پاکستان ڈولپمنٹ فنڈ لمیٹڈ کے ذریعے فنانسنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان ڈولپمنٹ فنڈ لمیٹڈ کے پاس ایک سو ستاون ارب روپے کے وسائل کا انتظام بھی کیا جاچکا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ اس کمپنی کے ذریعے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں اور اہم انفرااسٹرکچر ڈولپمنٹ پراجیکٹ کی فنانسنگ کی جائے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا۔

    ملک میں اسلامک بینکنگ و اسلامک فنانسنگ کے شعبے میں مزید ریسرچ کے لیے اسلامک اکنامک میں خصوصی سینٹر آف ایکسیلنس بھی قائم کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد: شہرکے داخلی اورخارجی راستے سیل، اضافی نفری تعینات

    اسلام آباد: شہرکے داخلی اورخارجی راستے سیل، اضافی نفری تعینات

    اسلام آباد: ڈی چوک اور گردونواح میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی جبکہ اسلام آبادکا جی ٹی روڈ سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روات سے اسلام آباد آنے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر  بند کر دیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ اورعوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ اسلام آباد کے اندرون شہر میں ڈی چوک اور گردونواح میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

    اسلام آباد کا جی ٹی روڈ سے رابطہ منقطع ہے، روات سے اسلام آباد آنے والی سڑک کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ بعض اہم شاہراہوں پر بھاری مشینری کی مدد سےکھدائی کرکےاس میں پانی چھوڑ دیا گیا ہےتاکہ ان راستوں کوعبور نہ کیا جاسکے، اکثرمقامات پر پنجاب اور آزاد کشمیر سےمنگوائی گئی پولیس کی اضافی نفری کا گشت جاری ہے۔

    چند حساس مقامات پر رینجرزکے جوان کے مستعد کھڑے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس اور رینجرزکا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔ جی ٹی روڈ سے پشاور اور پنجاب کی طرف سے لوگوں کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور ان سےغیرضروری پوچھ گچھ کی جارہی ہے، عوام کو اس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    شہرمیں پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے ہیں، اسلام آبادکے حساس علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کےریڈزون میں سیل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ ادھرتحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان کی پکڑدھکڑ کا سلسلہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔

  • انقلاب اور آزای مارچ , پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں چار نکات پراتفاق

    انقلاب اور آزای مارچ , پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں چار نکات پراتفاق

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک مین انقلاب اور آزای مارچ پر چار نکات پر اتفاق ہوگیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی جدوجہد پرامن اور آئین کے دائرے میں ہوگی، مارشل لا کے نفاذ کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی طاہرالقادری سےملاقات میں انقلاب اورآزادی مارچ کیلئے چار نکات پراتفاق ہوگیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےدونوں جماعتوں کی جدوجہد جمہوری ہوگی،جس کا مقصدحقیقی جمہوریت رائج کرنا ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالات بگڑے تو ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہوگی، شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اس جدوجہد میں کوئی غیر آئینی اقدام کیا گیا تومزاحمت اور مذمت کی جائے گی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ان کامقصد ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، نہ ہی جمہوریت کیخلاف کوئی سازش کی جارہی ہے۔