Tag: اسلام آباد

  • عمران خان آزادی مارچ ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    عمران خان آزادی مارچ ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نےعمران خان سےایک بارپھرآزادی مارچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نےعمران خان سےایک بارپھرآزادی مارچ ملتوی کرنے کا کا مطالبہ کیاہے۔ عابد شیرعلی کاکہناہے کہ یہ وقت تخت وتاج گرانے کا نہیں ۔

    عابد شیر علی نےکہا آزادی مارچ والے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جائیں ۔ لیگی رہنما نے کہا عمران خان قومی ایجنڈا لیکر آئیں ، عابد شیر علی نے کہا کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ،ن لیگ کےرہنما نے کہا کہ جمہوری نظام کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

  • پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    اسلام آباد :برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور میں مقیم اپنے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردیں۔
    برطانیہ نے پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال،پرتشدد مظاہروں اور دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کےلیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں ۔

    برطانیہ نے اپنے شہریوں کےلیے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے ملک کے دیگر حصو ں سمیت بالخصوص لاہورمیں محتاط رہنے اور مظاہروں کےدوران گھر سے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔ برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں مقیم شہری بلاضرورت باہرنہ نکلیں جبکہ سفارتی عملے کواسلام آبادسےباہرجانےسےروک دیا گیا۔

    وزارت خارجہ کی جانب سےسفارتی کارروائیاں محدود کرنے کاکہا گیا ہے ۔گزشتہ روزامریکہ نے بھی اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایات جاری کی تھیں جس میں شہریوں سے محدود نقل وحرکت اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا کیا گیا تھا۔

  • راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

       راولپنڈی میں یوم آزادی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پرلاہور جانے والی ریل کار پر چھاپہ مار کر تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔راولپنڈی میں چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی کار ٹرین پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹس،دستی بم ،خود کار آتشیں اسلحہ اور دہشتگردی سے متعلق دیگر آلات برآمد ہوئے ۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے گرفتاردہشت گردوں کے مزید ساتھی راولپنڈی میں روپوش ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتار ی کے بعد لاہور ،راولپنڈی سمیت ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔

  • اے آروائی نیوز کو بدنام کرنے کی سازش، حکومت کاخفیہ مراسلہ مل گیا

    اے آروائی نیوز کو بدنام کرنے کی سازش، حکومت کاخفیہ مراسلہ مل گیا

    اسلام آباد: حکومت کاخفیہ مراسلہ اے آروائی نیوز نےحاصل کرلیا۔مراسلےمیں تحریک انصاف،پی اے ٹی اور اے آروائی نیوز پرالزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں۔ اے آروائی نیوز نے ایک خفیہ مراسلہ حاصل کیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے اے آروائی نیوز ،تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک پرالزاما ت لگائے گئے ہیں۔

    مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پولیس کے لاٹھی چارج اورشیلنگ کوٹی وی پردکھانےکی سازش کی جارہی ہے۔ حکومت کے خفیہ مراسلے میں اے آروائی نیوز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹنگ پریس میں پمفلٹ اورکتابچےچھپ رہےہیں ان کی نگرانی کی جائےاور راولپنڈی کے تمام پرنٹنگ پریس کےخلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ مراسلے میں علامہ طاہرالقادری اور عمران خان کےبینرزبنانےوالوں کی نگرانی کی سفارش کی گئی ہے۔

  • عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی

    عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی

    اسلام آباد :عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی۔ کہتے ہیں موقف پر قائم ہوں پیچھے نہیں ہٹوں گا، آزادی مارچ ہوگا اور چودہ اگست کو ہوگا۔کپتان اپنے موقف پر بدستور ڈٹے ہوئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی بات کرنے سے انکارکردیا۔

    عمران خان نے سیاسی حلیف سراج الحق سے طے شدہ ملاقات ملتوی کردی۔سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بات چیت کا وقت گزر گیا ہے اپنی بات پر قائم ہوں ۔عمران خان نے سراج الحق کو دعوت دی کہ وہ بھی آزادی مارچ میں شریک ہوں ۔

    اے آروائی نیوزکے پروگرام سوال یہ ہے میں عمران خان نےکہا کہیں سے بھی فون آجائے وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے، عمران خان نے بتایاحکومت کی جانب سےفارمولاپیشکش کی خبروں پرکوئی صداقت نہیں ۔ عمران خان کا کہناہے انتخابات اسی سال سردیوں میں ہوں گے

  • الیکشن اسی سال دسمبرمیں ہونگے، عمران خان کا انکشاف

    الیکشن اسی سال دسمبرمیں ہونگے، عمران خان کا انکشاف

    کراچی: عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں انکشاف کیا کہ الیکشن اسی سال دسمبرمیں ہونگے،مجھے کچھ ہواتو کارکنوں شریف خاندان کوچھوڑنا نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے،عمران خان کہتے ہیں الیکشن اسی سال سردیوں میں ہوں گے، کپتان نے بتایا وہ پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہدا میں شریک نہیں ہو رہے۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اس تاثر کو رد کیا کہ انہوں نے حکومت کو کوئی فارمولا دیا ہے، عمران خان کہتے ہیں کہیں سے بھی فون آجائے وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں،عمران کان نے کہا جو بھی بات ہوگی وہ چودہ اگست کو اسلام آباد میں ہوگی، وہ وزیراعظم نوازشریف کی زبان پر اعتبار نہیں کرتے،عمران خان کا کہنا تھا جماعت اسلامی اورتمام جماعتوں کوفیصلہ کرنا ہوگا۔

  • نواز شریف سے اب کوئی بات نہیں ہوگی،عمران خان

    نواز شریف سے اب کوئی بات نہیں ہوگی،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی پیشکش مسترد کر دی۔ کہتے ہیں نواز شریف سے اب کسی بھی صورت کوئی بات نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سےبات چیت کرتےہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی تاریخ حتمی ہے، اسے کسی صورت آگےنہیں بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ آزادی مارچ اسلام آباد آئیگی چاہے حکومت کتنی رکاوٹیں کھڑی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے قومی سیکیورٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، نواز شریف نے سیکیورٹی کے اجلاس میں سیاسی باتیں کیں، انہیں اجلاس میں سیکیورٹی پر بات کرنی چاہئے تھی نہ کہ سیاست پر،عمران خان نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے قومی سلامتی کے معاملے پرسیاسی فائدہ حاصل کرنیکی کوشش کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نواز شریف نےسپریم کورٹ پرحملہ کیااور اب تمام اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور حسنی مبارک میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نےوزیر اعظم نواز شریف پر عوام کےپیسوں کو ذاتی مفاد میں استعمال کرنیکاالزام عائد کرتےہوئےکہا کہ اب بادشاہت کیخلاف کھڑےہونےوقت آگیاہے۔

  • باسمتی چاول کی برآمدات میں16 فیصد اضافہ

    باسمتی چاول کی برآمدات میں16 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 14-2013 میں باسمتی چاول کی برآمدات میں سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق بھارت کے مقابلے میں پاکستانی باسمتی چاول اچھی کوالٹی اور ویلیو ایڈیشن کے باعث اچھی قیمت کے باعث پینتیس فیصد اضافی قیمت پر برآمد کیا گیا۔

    باسمتی چاول کی برآمدات میں سولہ فیصد اضافہ جبکہ نان باستمی چاول کی برآمدات میں آٹھ فیصد کمی رونما ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ایک ارب نواسی کروڑ ڈالر مالیت کا پاکستانی باسمتی اور نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔

  • ماہ اگست: قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.45 فیصد کمی

    ماہ اگست: قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.45 فیصد کمی

    اسلام آباد: اگست کے پہلے ہفتے کے دوران کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں صفر اعشایہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے آٹھ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں صفر اعشاریہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اس ہفتے کے دورا ن گندم،آٹا ،ادرک، مٹن،بیف ،دودھ، دہی ، چینی ، انڈے اور دال ماش سمیت بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو،ٹماٹر، کیلا،پیاز ،،گڑ ،ایل پی جی ،مسور کی دال اور مونگ کی دال سمیت تیرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات کے مطابق اٹھائیس اشیائےصرف کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ

    بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال میں پاکستان سے بھارت کو کی جانےوالے سیمنٹ برآمدات میں چالیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا, آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بھارت کو چھ لاکھ ستتر ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال سے ایک لاکھ پچانوے ہزار ٹن زائد ہے۔دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلےماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں چودہ فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم سترہ لاکھ تیئس ہزار ٹن رہی جب کہ سیمنٹ برآمدات کا حجم پانچ لاکھ تین ہزار ٹن رہا