Tag: اسلام آباد

  • فوج سابق وزیراعظم کی کمزوری کا فائڈہ اٹھارہی ہے،نجم سیٹھی

    فوج سابق وزیراعظم کی کمزوری کا فائڈہ اٹھارہی ہے،نجم سیٹھی

    اسلام آباد :فوج کو سیاست میں شامل کرنا،یا اس کوشش کا حصہ بننا آ ئین کے ساتھ تصادم اور انحراف ہے۔جو ریاست سے بغاوت کے زمرے میں شمار ہوتاہے۔فوج کے کام میں مداخلت کرنا یابغیرثبوت سنگین الزامات لگانا کسی بھی جمہوریت پسند معاشرے کا شیوہ نہیں ہوسکتا۔

    لیکن جیو کے تجزیہ کارنجم سیٹھی نے ایک بار پھر فوج پرسیاست میں کردارنبھانے کا الزام لگادیا۔ نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام آپس کی بات میں کہا کہ فوج سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی کمزوری کا فائڈہ اٹھارہی ہے۔مشرف سے متعلق بیان ہوسف گیلانی نے فوج کی ایما پر دیا، سیاسی پنڈتوں کی نظر میں الزام نجم سیٹھی کی ذہنی اختراع ہے

  • چوبیس گھنٹےکےدوران پنجاب میں بارش کا امکان

    چوبیس گھنٹےکےدوران پنجاب میں بارش کا امکان

    اسلام آباد :ملک کےبیشترشہروں میں مطلع صاف ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران بالائی اوروسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں مون سون بارشوں کے بعد ایک بارپھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی اور وسطی علاقوں میں تاحال بادل چھائے ہوئے ہیں محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گوجرانوالا، بھکر اور پیر محل سمیت بیشتر وسطی علاقوں میں باران رحمت نےشدید گرمی اورحبس کی شدت کو کم کردیاہے۔ فیصل آباد میں تیزہواؤں نےموسم خوشگواربنادیاجبکہ کراچی ایک بار پھر گرم ہواؤں کی زد میں آگیا۔

  • ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

    ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد :وزارت پٹرولیم ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کردے گی، تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم نے ملک بھر میں ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    نئی پالیسی کے تحت ملک بھر میں گھریلو سلنڈر ایک ہزاربانوے روپے میں ملے گا۔مقامی ایل پی جی پرسرچارج لگاکر درآمدی ایل پی جی پر سبسڈی دی جائے گی ۔ نئی تجویز کردہ پالیسی منظوری ہونے کے بعد صارفین کیلئے قیمت کا نوٹیفکیشن اوگراجاری کرے گا۔

    سال دوہزار میں ایل پی جی کی یکساں قیمت ختم کرنے کی پالیسی نافذ کی گئی تھی۔پالیسی کی ناکامی کے باعث مارکیٹنگ کمپنیوں کا گٹھ جوڑ بننے سے ایل پی جی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے ۔

  • اسلام آباد:مال بردار ٹرالر گاڑیوں پر الٹ گیا،ایک شخص جاں بحق 3زخمی

    اسلام آباد:مال بردار ٹرالر گاڑیوں پر الٹ گیا،ایک شخص جاں بحق 3زخمی

    اسلام آباد: مال بردار ٹرالر گاڑیوں پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ اور ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی آئی نائن کے قریب مال بردار ٹرالر اچانک دو گاڑیوں پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

    حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور ٹرالر تلے دبی گاڑیوں کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکال کر پمز اسپتال منتقل کردیا۔

    اسپتال ترجمان کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں میں شازیہ نامی خاتون ، ان کے شوہر عبدالغفار شامل ہیں جبکہ تیسرے زخمی ٹیکسی ڈرائیور کو طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

  • اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد:  آج اسلام آباد،پنجاب ، خیبر پختونخوا، زیریں سندھ اور کشمیر اور بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ پنجاب کے شہر فیصل آباد، ساہیوال، پیر محل، احمد پورسیال سمیت بیشتر شہروں میں تیز آندھی کیساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور چند مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت میں کہیں کہیں جبکہ زیریں سندھ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں ایک سو ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا

    عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد  :چار سیٹوں کی بات پرانی ہوئی اب بات  پورے الیکشن کی ہوگی ،عمران خان نےدو ہزار تیرہ کے پورے انتخابی عمل کی ایف آئی آر کاٹ دی۔ عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ چار حلقوں کی بات کر رہے تھے لیکن پورے الیکشن کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں،.

    عمران خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ نادراکے ان تین ا فسران کے نام بھی میڈیا کو دے سکتے ہیں جو سی سی ٹی وی کیمرے بند کر کے نتائج تبدیل کرتے رہے ،عمران خان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے اپنی کرسی بچانے کیلئے فوج کی سیکورٹی کو دائو پر لگا دیا ہے، عمران خان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور جب افغانستان میں اسی لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے، آصف زرداری

    دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیزدہشتگردی کیخلاف ہمارے قومی ہیروز ہیں،آئی ڈی پیز کو نظرانداز کرنا مجرمانہ اقدام ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

    آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ ہم نے سوات آپریشن کے آئی ڈی پیز کو نہایت احسن طریقے سے سنبھالا ،جلد ان کوان کے گھر بھیجا، انھوں نے کا کہ ہم نے سیلاب میں بھی بے گھر افرادکوسنبھالا اوریواین سیکرٹری بان کی مون کوبھی آن بورڈ لیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے اورعالمی برداری کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان کی امداد کوآئے،ان کاکہناتھا کہ حکومت اپنی انا پرستی سے نکلے اور سول سوسائٹی این جی اوز اورپوری قوم کو متحرک کرے ۔

  • رمضان بچت بازارعوام کو ریلف دینے میں ناکام

    رمضان بچت بازارعوام کو ریلف دینے میں ناکام

    ملک بھر میں سجنے والے رمضان بچت بازارعوام کو ریلف دینے میں ناکام ہیں ، کسی نے کہا کہ عام دکان اور بچت بازار میں کوئی فرق نہیں تو کسی نے دہائی دی کہ بچت بازاروں میں سامان ہی نہیں ۔

    حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بچت بازاروں کا یہ دعویٰ ہے کہ بچت بازاروں میں آئیں اور پیسے بچائیں ، لیکن عوام نے ان بازاروں کو  چور بازار کا نام دے ڈالا۔ اسلام آباد کے شہری ان بچت بازاروں میں آکے پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ عوام کو ان بازاروں کے نام پر کڑوی گولی دی گئی.

    دکانداروں نے بھی صاف کہہ دیا کہ مال کے اچھے ریٹس نہیں ملتے اسی لئے سستا سامان مہنگے داموں فروخت کرنا مجبوری ہے، ملتان کے عوام نے سنایا اپنا حال کہتے ہیں کہ سامان دیا تو جا رہا ہے لیکن صرف جان پہچان کے لوگوں کو فیصل آباد کے لوگوں نے کہا کہ آلو کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی لوگ مہنگائی کے بے قابو جن سے پریشان ہیں