Tag: اسلام آباد

  • آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کے لئے نشان امتیاز

    آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کے لئے نشان امتیاز

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود کو نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس اورآرمی چیف کو نشان امتیازملٹری دینے کی تقریب اسلام آباد میں منقعد ہوئی، جس میں صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ مسلح افواج کےسربراہان اوروفاقی وزرا شریک ہوئے۔
        
       

  • چہلم امام حسین،ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    چہلم امام حسین،ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کی جا رہی ہے، کئی شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    حضرت امام حسین اور شُہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، چہلم امام حسین کے موقع پر اسلام آباد میں تمام اہم امام بارگاہوں اورمساجد پرسکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ، فوج تیار حالت میں رہے گی اور پولیس کے تین ہزاراہلکارتعینات ہونگے۔

    اس موقع پر سندھ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت صوبے کے چھ شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی اور اہم شہروں میں موبائل سروس بند کرنے اور فوج کو اسٹینڈ بائی رہنےکیلئے وزارت دفاع کو خط لکھا جائے گا۔

    سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق کے مطابق میں چہلم حضرت امام حسین، حضرت داتا گنج بخش کے عرس اور کرسمس کے لئے سکیورٹی کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اس موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی جبکہ موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ چہلم سے ایک روز پہلے کیا جائے گا۔

    فیصل آباد میں ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں چہلم محرم اور کرسمس سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
        

        
        
        
       

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی


        راولپنڈی دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

        پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تمام اہم امام بارگاہوں اورمساجد پرسکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، چہلم امام حسین پرآرمی اسٹینڈبائی رہے گی جبکہ پولیس کے تین ہزاراہلکارتعینات ہونگے۔

  • مائیکروفنانس کانفرنس 23دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

    مائیکروفنانس کانفرنس 23دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی ) کے زیراہتمام مائیکروفنانس کانفرنس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، کا نفرنس میں ملک بھر سے اعلیٰ سرکاری حکام، ماہرین اور کاروباری برادری کے رہنما شرکت کریں گے ۔

    ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرشیخ محمد علی نے اس حوالے سے بتایا کہ مائیکرو فنانس کی حیثیت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جو پائیدار ترقی کا لازمی جزو ہے، پاکستان کے مجموعی جی ڈی پی میں اس شعبہ کا حصہ چالیس فیصد ہے جو لاکھوں گھرانوں کی کفالت کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 53 لاکھ چھوٹے کاروبار ہیں، علاقائی ترقی و سماجی ہم آہنگی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایس ایم ای سیکٹر کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ایف پی سی سی آئی ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے اور اسلام آبادمیں ہونے والی کانفرنس بھی انہی کوششوں کا حصہ ہے۔-