Tag: اسلام آبا د

  • پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،اعتزازاحسن

    پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناہے کہ پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،اصل میں خبردینے والوں کو بے نقاب ہوناچاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےا نتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کمزوروں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے،پرویز رشید سے قبل مشاہداللہ کو قربانی کا بکرا بنایا گیاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں قومی سلامتی کی باتیں کچھ زیادہ ہوتی ہیں جبکہ ہم نے کبھی قومی سلامتی کے نام پر کسی کوگرفتار نہیں کیا۔

    اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ خبر دینے والاضرور خبر روکنے والے سے طاقتور وزیر تھا اور اگر پرویز رشید خبر رکواتے تو ان سے یہ کہا جاتا کہ آپ نے خبر کیوں رکوائی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماکا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے اقتدار بچانے کےلیے ظلم کیا جا رہا ہے اور خیبرپختونخواہ کا راستہ روک کر گھناؤنی سازش کی گئی ہے۔

    اعتزازاحسن کا کہناتھاکہ ہمارے خلاف میمو گیٹ اسکینڈل کھڑا کیا گیا اور پھر ایک خط نہ لکھنے پر ہمارے وزیراعظم کو ڈی سیٹ کر دیا گیا لیکن ان کا نام تو پانامہ لیکس میں آیا ہے اور پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کا کہناتھا کہ نواز شریف نے جس سال زیرو انکم ٹیکس دیا اس سال اربوں کی جائیداد خریدی گئی۔

  • اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیراعظم ہاؤس میں ماقات،وفاقی حکومت سے رینجرز اختیارات سمیت سندھ میں امن وامان اور دیگر امور ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات میں وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ سمیت سندھ میں امن و امان اور رینجرز اختیارات پر مشاورت ہوگی.

    وزیراعلیٰ سندھ نے اسلام آباد روانگی سے قبل شارع فیصل کے قریب فائل چیک کرنے کے لیے گاڑی روک لی اور گاڑی سے باہر آکر اہم فائلز پر دستخط بھی کیے.


    Murad Ali Shah signs official documents on road by arynews

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری کو ضروری ہدایات بھی دیں.

    واضح رہےکہ مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ بننے کے بعد وزیراعظم نوازشریف سے پہلی ملاقات ہوگی.

  • آج دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرنا کہیں آسان ہے،وزیراعظم نوازشریف

    آج دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرنا کہیں آسان ہے،وزیراعظم نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نے پاکستانی سفیروں کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرنا کہیں آسان ہے،سفیر پورے اطمینان سے پاکستان کا تصور دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں.

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شرکاء کو علاقائی و عالمی امن،ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور ترقی کے وژن سے آگاہ کیا.

    کانفرنس میں امریکا (واشنگٹن ڈی سی) میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی،چین (بیجنگ) میں تعینات سفیر مسعود خالد،ہندوستان (نئی دہلی) میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط، اقوام متحدہ (نیویارک) میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی، ویانا میں پاکستانی سفیر عائشہ ریاض، یورپی یونین (برسلز) میں پاکستانی سفیر نغمانہ پاشمی، افغانستان میں پاکستانی سفیر ابرار حسین، اقوام متحدہ (جینیوا) میں پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ اور روس (ماسکو) میں تعینات پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے شرکت کی.

    وزیراعظم پاکستان نے پاکستانی سفیروں کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرنا کہیں آسان ہے،سفیر پورے اطمینان سے پاکستان کا تصور دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں اور عالمی برادری کو معاشی خوشحالی اور محفوظ سرمایہ کاری کی طرف متوجہ کرسکتےہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مراکز کاخاتمہ کردیا گیا ہے،اور دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کا پوری نے اعتراف کیا ہے.

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کی خواہش رکھتا ہے لیکن ہماری اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان عدم مداخلت اور خودمختاری کے احترام کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے.

    وزیراعظم نے اس موقع پرچین کو قابل بھروسہ دوست قرار دیا اور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سے خطے میں امن و استحکام پیدا ہوگا.

    اس سے قبل مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پہلے کے مقابلے میں دنیا سے آج کہیں زیادہ منسلک ہے

    سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ تین سالہ کارکردگی کا جائزہ مخصوص میڈیا کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس نقطہ نظر کی حمایت نہیں کرتا کہ پاکستان دنیا میں اکیلا ہوگیا ہے اور اس کی خارجہ پالیسی کی کوئی سمت نہیں ہے۔.

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ درحقیقت آج ہم پہلے کے مقابلے میں کہیں مربوط ہیں اور وزیراعظم نواز شریف کے مضبوط، متحرک اور خوشحال پاکستان کے وژن اور پر امن ہمسائیگی کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک مذاکرات بحال کیے ہیں اور پاکستان کے اہم قومی مفادات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنے سیکیورٹی اور معاشی ترقیوں کے ایجنڈے کو مزید وسیع کیا ہے.

    یاد رہے کہ دفتر خارجہ میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس یکم اگست کو شروع ہوئی تھی.