Tag: اسلام اآباد

  • عید الفطر پر دہشت گردی کا خطرہ، اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ

    عید الفطر پر دہشت گردی کا خطرہ، اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ

    اسلام آباد : عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملازمین کو متحرک کردیا گیا ہے۔

    اسلا م آباد انتظامیہ کی جانب سےعید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں  0519108084 نمبر پر اطلاع دیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں  اور کسی بھی قسم کی مشکوک نقل و حرکت یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں ۔

    سول انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال اور پولی کلینک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سوئی گیس ، سی ڈی اے، ضلعی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سول ڈیفنس کے نمائندوں کی تعطیلات ختم کرکے نمائندوں کو حاضر رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے امن عامہ کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو متحرک رہنے اور عید کی تعطیلات کے دوران مجسٹریٹ کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے  کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکورٹی پلان کو  حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

  • لوڈ شیڈنگ 15 سے کم ہو کر 7گھنٹے پر آگئی،خواجہ آصف کا دعویٰ

    لوڈ شیڈنگ 15 سے کم ہو کر 7گھنٹے پر آگئی،خواجہ آصف کا دعویٰ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے کم ہوکر 6تا7 گھنٹے پر آگیا ہے، دسمبر تک لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید کم ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے غیر ملکی سفیروں کو تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’جنوب سے شمال تک نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جارہی ہیں، جس کے ذریعے 4 ہزار  میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 3 ارب ڈالر کی لاگت سے نئی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے، جو جلد مکمل کرلیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے 2018ء تک دس ہزار چار سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرلی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے کم ہوکر 7 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت میں قائم سیل صورتحال کی نگرانی کررہا ہے اور چوبیس گھںٹے کام کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں زیادہ بجلی گھریلو صارفین کو فراہم کررہی ہیں، سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں.

  • سرفرازمرچنٹ کی ایف آئی اے طلبی، بیان ریکارڈ کروا دیا

    سرفرازمرچنٹ کی ایف آئی اے طلبی، بیان ریکارڈ کروا دیا

    اسلام آباد: سرفراز مرچنٹ نے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے افسران کے سامنے را فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کروادیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی بھارتی خفیہ ایجنسی را کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے سرفراز مرچنٹ نے اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کروادیا۔

    اس دوران حساس اداروں کے اہلکاروں نے سرفراز مرچنٹ سے بیان ریکارڈ کروانے کے دوران اہم سوالات بھی کیے۔

    مزید پڑھیں : سرفراز مرچنٹ پاکستان آنے کیلئے تیار ہوگئے

    واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ کی را فنڈنگ کے حوالے سے سرفراز مرچنٹ نے پاکستانی نجی ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا تھا، جس کے بعد ایف آئی اے نے اُن کو اس کیس میں بطور گواہ بنانے اور الزامات کی مزید تفیش کے لیے پاکستان طلب کیا تھا۔

    اس سے قبل بھی سرفراز مرچنٹ اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کرواچکے ہیں۔