Tag: اسلام اورکشمیر

  • پرویز رشید نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار دیدیا

    پرویز رشید نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار دیدیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار دیدیا، کہتے ہیں کہ ستر سالہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اگر کسی کے اٹوٹ انگ ہو سکتے ہیں تو صرف ہمارے اور ہم انکے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کسی ملک کی دوسرے ملک کے خلاف نہ تو سازش ہے اور نہ ہی شرارت ۔ پاکستان نے کشمیریوں کی جدوجہد میں وکیل کا کردار ادا کیا ہے اور کشمیرکاز کی حمایت کیلئے پاکستان کے قدموں میں کبھی کوئی لرزش نہیں آئی ۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستانی عوام کا مفاد تھا جو ایک سال دھرنوں کی نظر ہوا قوم کو بجلی کے بحران سے نکلنے کیئے مزید ایک سال انتظار کرنا ہو گا، کشمیر کاز میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ داری دھرنے والوں پر عائد ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے لوگوں نے اپنے عمل سے بھارتی بیانات کو رد کر دیا ہے، دنیا میں اصولوں کا پرچار کرنے والا بھارت کشمیر میں اصولوں کی بات نہیں کرتا، ہم مسئلہ کشمیر پر وہ حکمت عملی چاہتے ہیں جو واجپائی کو بس پر لاہور لائی ۔

    پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے خط کے جواب پر بھارت کا مذاکرات کی میز پر آنا وزیر اعظم کی کشمیر کا ز کیلئے جدو جہد کا نتیجہ ہے، انھوں نے کہا کہ آٹھ سال تک حکومت کر نے والے کمانڈو کو ایک بار بھی کشمیر کا نام عالمی فورم پر لینے کی ہمت نہ ہوئی۔

  • اسلام اورکشمیر کا نعرہ ہمیشہ اقتدار حاصل کرنے کیلیے لگایا گیا، پرویز رشید

    اسلام اورکشمیر کا نعرہ ہمیشہ اقتدار حاصل کرنے کیلیے لگایا گیا، پرویز رشید

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں اسلام اور کشمیر کا نعرہ اسلام آباد میں حکومتیں بدلنے اور حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ لگایا گیا کشمیریوں کے لیے حق خودداریت مانگنے والے پاکستان کے عوام کی حق خود ارادیت کا بھی خیال رکھیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں مسئلہ کشمیر اور میڈیا کی ذمہ داریوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں اسلام اور کشمیر کے نعرے کے پیچھے ہمیشہ سیاست رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کشمیریوں کا ساتھ ضرور دینا ہے لیکن اس طرح سے ساتھ نہیں دینا کے بھارت دنیا کے سامنے ہمارے خلاف پراپیگنڈ ا کر سکے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم اپنی سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرتے ویسے ہی ہمیں دوسروں کے معاملے میں مداخلت کا حق نہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے جس طرح دہشت گردی کی مذمت کی ہے اسے ایسے ہی جمہوریت کی بھی حمایت کرنی چاہیے، کشمیر کے لوگوں کا حق خود ارادیت لازم ہے، لیکن ہم نے بھی مذید جنگوں سے گریز کرنا ہے۔