Tag: اسلام آباد پولیس

  • اسلام آباد : غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن

    اسلام آباد : غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن

    اسلام آباد پولیس نےغیر قانونی اسلحہ کی تشہیر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 کے ایک نجی ریسٹورنٹ کے باہرکارروائی کی گئی۔

    اسلام آباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو مسلح گارڈز سمیت حراست میں لیا، فرخ کھوکھرکو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ اس کے گارڈز اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کرسکے۔

    پولیس نے فرخ کھوکھر کے 8گارڈز کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا، مشترکہ کارروائی سی ٹی ڈی اور سٹی زون پولیس کی جانب سے کی گئی۔

    دوران کارروائی اسلام آباد پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، سی ٹی ڈی اہلکاروں اورگارڈز کےدرمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، فرخ کھوکھر دوران گرفتاری سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دھمکاتا رہا۔

  • ناقص پولیسنگ پر اسلام آباد پولیس کے افسران زیر عتاب آ گئے

    ناقص پولیسنگ پر اسلام آباد پولیس کے افسران زیر عتاب آ گئے

    اسلام آباد: ناقص پولیسنگ پر اسلام آباد پولیس کے افسران زیر عتاب آ گئے، جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور بد انتظامی پر آئی جی نے سخت ایکشن لے لیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد نے ناقص پرفارمنس پر ڈی ایس پی سبزی منڈی کو عہدے سے ہٹا دیا، اور ان کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کر دی، ڈی ایس پی رمنا کو بری ترین پرفارمنس پر معطل کر کے چارج شیٹ کیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او آبپارہ کو ناقص پرفارمنس پر کلوز لائن کر کے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو بھی کلوز لائن ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا، انویسٹی گیشن آفیسر شہزاد ٹاؤن کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    دوسری جانب ایس ایچ او سنبل اور انچارج انوسٹی گیشن سنبل کو بہترین پرفارمنس پر ایک ایک لاکھ روپے انعام اور کلاس ون سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔

    پاکستان: سائبر کرائم کی 6 لاکھ سے زائد شکایات پر سزا صرف 222 کو ملی، وجہ کیا؟

    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پبلک ڈیلنگ اور کرائم فائٹنگ میں ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، انھوں نے خبردار کیا ہے کہ پٹرولنگ نہ کرنے، اشتہاریوں کو نہ پکڑنے، کیسز ٹریس نہ کرنے اور پروفیشنل پولیسنگ کے تقاضے پورے نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

    آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو افسران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو انعامات دیے جائیں گے، انھوں نے کہا غفلت اور لاپرواہی کرنے والے افسران کے خلاف سخت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

  • ایمان مزاری  شوہر سمیت گرفتار

    ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

    اسلام آباد : سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو شوہر سمیت کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔

    اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سابق وزیر کی بیٹی کو آبپارہ پولیس نے گرفتار کیا گیا ، ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے سابق وزیر کی بیٹی اور ہادی علی کو قانون اور ضابطے کے مطابق گرفتار کیا ہے، انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران کار سرکارمیں مداخلت کی ، سیکیورٹی رسک پیدا کرنے پر قانونی کارروائی کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی کو تھانہ ویمن منتقل کردیا ہے۔

    قبل ازیں 2023 میں ایمان مزاری کو دارالحکومت کی پولیس نے "ریاست کے معاملات میں مداخلت” کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ضمانت دی تھی ، ان کےخلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کاکیس تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج تھا۔

  • اسلام آباد پولیس کو پی ٹی آئی کا جلسہ  کتنا مہنگا پڑا؟

    اسلام آباد پولیس کو پی ٹی آئی کا جلسہ کتنا مہنگا پڑا؟

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ پولیس کو5  کروڑ92  لاکھ  45ہزار میں پڑگیا، ذرائع نے بتایا کہ اخراجات کنٹینرز اور پولیس کےکھانے کی مد میں کیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 20 اگست کواسلام آباد میں 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے، 150 کنٹینرز کا رینٹ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ یکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید 100 کنٹینر رکھے گئے اور 100 کنٹینرز کا رینٹ 1 کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ گیا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ 7 ستمبرکی رات 205 مزید کنٹینراسلام آباد میں رکھے گئے تھے، 205 کنٹینرز کا رینٹ 79 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گیا۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسےمیں اسلام آبادپولیس کےجوانوں کو2مرتبہ کھانا دیا گیا ، دومرتبہ کھانے کی مد میں25 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔

    پی ٹی آئی جلسہ ختم ہونےکے باوجود تاحال کنٹینرز مکمل طور پر اٹھائے نہیں گئے۔

  • بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کرلیا گیا

    بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کرلیا گیا

    اسلام آباد : پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کرکے سیکریٹریٹ سے تمام ریکارڈ ضبط کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کوحراست میں لے لیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا

    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے  چیئرمین پی ٹی آئی اور رؤف حسن کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی اور کہا پولیس والے دونوں کوساتھ لے گئے ہیں، وجہ نہیں بتائی، ان کے موبائل فونزبھی لے لیے ہیں۔

  • کرمنلز کو لگام ڈالنے کے لیے پولیس نے جدید طریقہ کار اپنالیا

    کرمنلز کو لگام ڈالنے کے لیے پولیس نے جدید طریقہ کار اپنالیا

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد شکنجہ کسنے اور محکمہ پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی نشاندہی کےلیے موبائل فون ایپ متعارف کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق شہراقتدار میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگام کرمنلز کو لگام ڈالنے کےلیے اسلام آباد پولیس نے جدید طریقہ کار اپنالیا۔

    جرائم پیشہ عناصر کے گرد شکنجہ کسنے اور محکمہ پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی نشاندہی کےلیے موبائل فون ایپ متعارف کروادی گئی۔

    آئی سی ٹی ون فائیو ایپ کے ذریعےشہری،، کسی بھی جرائم ،غیرقانونی اقدام،، حادثے اورناخوش گوار واقعےکی فوری اطلاع دے سکیں گے، جس سے اسلام آباد پولیس کو جائے وقوع پر جلد سے جلد پہنچنے اور ایکشن میں لینے میں مدد ملے گی۔

    شہر میں ہونے والے جرائم پر نظر ڈالیں تو گزشتہ ماہ گیارہ سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، سب سے زیادہ شرح اکیاسی فیصد اسٹریٹ کرائمز کی رہی۔

    اسلام آباد کے شہری مجموعی طور پر دو سو تیرہ ملین مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہے ڈکیتیوں کی دو ، چوری کی دو سو انسٹھ ، چھینا جھپٹی کی ایک سو ستانوے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ ترپن گاڑیاں اور ساڑھے تین سو موٹرسائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں۔

  • اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی وجہ بتادی

    اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی وجہ بتادی

    اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو گرفتارکرنے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان گزشتہ روز جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    شیریں مزاری کی صاحب زادی ایمان مزاری گھر سے گرفتار

    مقدمے کے متن کے مطابق علی وزیر اور ایمان مزاری کے خلاف جلسے کے لئے این اوسی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ریلی کو مخصوص علاقے تک محدود نہیں رکھا گیا اور روڈ بلاک کیا گیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق روڈ کھولنے کا کہا گیا تو پی ٹی ایم رہنماؤں نے پولیس سے اسلحہ چھینا، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا، خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر، حاحی عبدالصمد، ڈاکٹر مشتاق احمد، ایمان  مزاری  کے خلاف مقدمہ درج ہے، اس کے علاوہ خان ولی اورکزئی، نورباچہ، حسین خانزادہ  سمیت دیگر کیخلاف بھی مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

  • رضوانہ نے جج کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کی کہانی اسلام آباد پولیس کو سنا دی

    رضوانہ نے جج کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کی کہانی اسلام آباد پولیس کو سنا دی

    اسلام آباد: سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسلام آباد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جج کی اہلیہ مجھ پر روزانہ تشدد کرتی تھیں، مجھے ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں اور دیگر چیزوں سے مارتیں تھی، غصّے میں آکر مالکن لاتیں اور ٹھڈے بھی مارتی تھیں۔

    رضوانہ نے پولیس کا بتایا کہ لاتیں بھی مارتی تھیں، بال پکڑ  کر میرا سر دیوار سے مارتی تھیں، جج کی اہلیہ مجھے کئی کئی روز کمرے میں بند کر کے بھوکا رکھتیں، جج فیملی سمیت باہر جاتے تو ہفتہ ہفتہ مجھے گھر میں بند رکھتے تھے۔

    رضوانہ نے بیان میں کہا کہ مجھے ماں باپ سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی تھی،  ٹیلی فون پر بات کراتے مگر جج کی اہلیہ ساتھ ہوتیں تھیں۔

    رضوانہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ زخموں، تشدد سے متعلق گھر والوں کو نہ بناتے کا کہا جاتا تھا مجھے دھمکیں دیتیں، میرے زخموں کی مرہم پٹی بھی نہیں کراتے تھے۔

  • شیخ رشید کے گھر پر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ، ویڈیو بھی شیئر کردی

    شیخ رشید کے گھر پر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ، ویڈیو بھی شیئر کردی

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج 3 بجے پولیس میرے اسلام آباد والے گھر میں داخل ہوئی۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اسلام آباد والے گھر پر چھاپے کی ویڈیو کی شیئر کی ہے۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ 3 بجے پولیس میرے اسلام آباد والے گھر میں داخل ہوئی، میں گھر پر نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملازمین کو مار مار کر ان کے بازو توڑ دیئے، میری دونوں گاڑیاں،لائسنس یافتہ اسلحہ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لےگئے۔