Tag: اسلام آباد پہنچ گئے

  • ترک وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    ترک وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: ترک وزیرِاعظم احمد اوغلو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    ترک وزیرِاعظم اپنے دورے میں وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی، ترِک وزیراعظم کے وفد میں اہم کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں دونوں وزرائے اعظم کی قیادت میں ترک پاکستان اسٹریٹجیک کونسل کا چوتھا اجلاس بھی ہوگا۔

    دو روزہ دورے کے دوران پاک ترک مشترکہ ورکنگ گروپس کے چھ اجلاس بھی ہونگے، جن میں معاشی ،تجارتی ،توانائی ،مواصلات ،تعلیم ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان کے مطابق صدرِمملکت ممنون حسین ترک وزیرِاعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ جبکہ وزیرِاعظم نوازشریف ظہرانہ دینگے۔

  • چودہ اگست کوروانہ ہونیوالےآزادی اورانقلاب مارچ اسلام آباد پہنچ گئے

    چودہ اگست کوروانہ ہونیوالےآزادی اورانقلاب مارچ اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد:  چودہ اگست کی صبح لاہور سے روانہ ہونے والے آزادی اور انقلاب مارچ اسلام آباد پہنچ گئے،تیز بارش اور شدید طوفانی ہوائیں بھی کارکنان کا جوش وجذبہ کم نہ کرسکی۔

    چودہ اگست کی صبحِ آزادی کو لاہور سے روانہ ہونے والے آزادی اور انقلاب مارچ مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے شہر اقتدار اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگئے، آزادی اور انقلاب کے نعرے لگاتے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان کا جذبہ ہر موڑ پر دیدنی رہا۔

    راستے میں قافلوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، رکاوٹیں بھی کھڑی گئیں، یہاں تک کہ تیز بارش اور طوفانی ہوائیں بھی کارکنان کے پایہ استقلال میں جنبش پیدا نہیں کرسکیں۔

    پاکستان عوامی تحریک نے بھی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خیابان سہروردی میں انقلاب مارچ کے جلسے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں، اس طرح آبپارہ کا علاقہ آزادی اور انقلاب مارچ کا محور رہے گا، آبپارہ کی ایک جانب تحریک انصاف اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی تو دوسری جانب عوامی تحریک ملک میں انقلاب کےلئے دھرنا دے گی۔