Tag: اسلام آباد کو منششیات سے پاک کرنے کے حوالے سے آگاہی سیمینار

  • جب تک اکٹھے نہیں ہوں گے دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا، شہریار آفریدی

    جب تک اکٹھے نہیں ہوں گے دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا، شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک اکٹھے نہیں ہوں گے دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا، منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، وزیراعظم مجھ سے روزانہ رپورٹ طلب کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کو منششیات سے پاک کرنے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، چیف کمشنر، آئی جی پولیس، اے این حکام ودیگر شریک ہوئے۔

    چیف کمشنر اسلام آباد نے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ذمہ داری سنبھالی تو کہا شہر کو ڈرگ فری بنانا ہے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات فری اسلام آباد کی تقریب ہے اچھی ٹیم ملی ہے جس کی مدد سے منشیات کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ایسا زمانہ بھی تھا وفات پر چالیس دن تک ٹی وی ریڈیو نہیں لگتا تھا، اس وقت ایک درد، احساس، جذبات ہوتے تھے والدین بچوں کے عیب پر پردے ڈالتے ہیں، ہمیں احساس کرنا ہوگا سمجھنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کوئی کتنا بڑا ہو اُسے مثال بنادیں گے، شہریار آفریدی

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ صرف اسلام آباد ہی نہیں پوری دنیا کے لیے مثال بنانی ہے، ایک ماں سے پوچھیں جس کے سامنے روز اس کا بیٹا مرتا ہے، دنیا کو بتانا ہے ہم نے ملک کے لیے کئی قربانیاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کو مدرسے بھیجتے ہیں جن کا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے اب یہ حکومت ان بچوں کی حفاظت اور ذمہ داری لے گی۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی رنجس نہیں اور نہ ہی حکومت انتقامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ریاستی قانون پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا۔