Tag: اسلام آباد ہائیکورٹ

  • ایان علی کے ٹیکس اورذریعہ معاش جاننے کی عرضی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

    ایان علی کے ٹیکس اورذریعہ معاش جاننے کی عرضی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

    اسلام آباد: ایان علی کاذریعہ معاش کیا ہے اورڈالرگرل کتناٹیکس دیتی ہیں اس سے ایف بی آر لاعلم نکلا ہے ادارے نے ایان علی کا ذریہ معاش کھوجنےکی عرضی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی۔

    درخواست میں ٹیکس جمع کرنےوالے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایان علی ذریعہ معاش کھوجنے کی استدعا کردی ،ساتھ ہی ٹیکس معلومات اکٹھی کرنے کا ذمہ بھی عدالت کوسونپ دیا۔

    چوبیس صفحات پرمشتمل اپیل ایف بی آرکے ظہوراحمد مغل نے دائر کی،ایف بی آر نے ایان علی پرعائد کسٹم عدالت کاجرمانہ بھی کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل میں دوبارہ نام شامل کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف کردیا

    چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف کردیا

    اسلام آباد: چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف کردیا۔

    پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین چوہدری عبدالرشید کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف کر دیا،چیئرمین پیمرا کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحالی کے بعد وفاق کی جانب سے ان کی تقرری کیخلاف ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

     اپیل کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے کی، اوپن کورٹ میں باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ چوہدری عبدالرشید کی تقرری غیرقانونی ہے اور وفاق کیجانب سے دائر درخواست ہائیکورٹ بنچ نے منظور کر لی۔

     جبکہ دوسری جانب چوہدری عبدالرشید نےاےآروائی نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل عدالت عالیہ نےانہیں تین مرتبہ بحال کیا، انہوں نے کہا کہ اب بنچ نےجوفیصلہ دیا ہےاس سےوہ متفق نہیں لہذا وہ فیصلےکو عدالت عظمی میں چیلنج کرینگے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: شفقت حسین پھانسی کا حکم برقرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شفقت حسین پھانسی کا حکم برقرار

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے پھانسی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

    شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفقت حسین کی موت کی سزا کا حکم برقرار رکھا،عدالتی حکم نامے سے جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ کرنے کے بعد مجرم کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوں گے۔

    گزشتہ سماعت میں عدالت نے ریمارکس دیئے تھے یہ ایک کیس نہیں بلکہ پبلک پالیسی کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ سے سزایافتہ ہر شخص کو آرٹیکل پینتالیس کے تحت ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ممتازقادری کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ممتازقادری کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

    جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیزصدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ممتاز قادری کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

    اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عبدالرؤف صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی برے کردار کا مالک ہو تب بھی کسی کو اختیار حاصل نہیں کہ اسے قتل کردیا جائے، یہ بات درست نہیں کہ واقعے سے قبل سلمان تاثیر اور ممتاز قادری کے درمیان کوئی مکالمہ ہوا تھا، ہر صورت قانون پر عملدرآمد ضروری ہے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ پولیس اہلکار ممتازقادری نے چارجنوری 2011ء میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو راولپنڈی میں قتل کردیا تھا، جس کے فوری بعد ملزم کے ساتھی اہلکاروں نےا ُنہیں حراست میں لے لیا تھا اور انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے اُسے دومرتبہ موت کی سزاسنائی تھی لیکن عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل ایک عرصے سے زیرِ سماعت ہے۔

  • لکھوی کی رہائی، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    لکھوی کی رہائی، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس میں ملوث ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

    ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف اپیل وزارتِ داخلہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، اپیل میں وزراتِ داخلہ کیجانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکا مؤقف سنے بغیر رہائی کا فیصلہ کیا۔

    وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کو اس فیصلےکا اختیار حاصل نہیں، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    گزشتہ سماعت میں ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    ملزم ذکی الرحمن لکھوی پر مزید دو مقدمات قائم کرکے سول عدالت میں پیش کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے عدالت سے ملزم ذکی الرحمن کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی تھی۔

    ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ بھارتی دباؤ پر ذکی الرحمان لکھوی کو اغواء کے مقدمے میں ملوث کیا گیا، وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کی اجازت کے بٖغیر ذکی الرحمان کو رہا نہیں کر سکتے۔وکیل نے بتایا کہ رہائی کاحکمنامہ جاری ہونیکے باوجود ذکی الرحمان کو رات کو ہی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق نے ذکی الرحمن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نظر بندی کا نوٹی فکیشن معطل کیا تھا۔

  • انتظامیہ تیس نومبر کے جلسے میں سہولتیں فراہم کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

    انتظامیہ تیس نومبر کے جلسے میں سہولتیں فراہم کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد: ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تیس نومبر کو تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت دی ہے تو سہولیات بھی فراہم کرے، کوئی غیر قانونی گرفتاری نہ کی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء اسد عمر کی درخواست کی سماعت سٹس اطہر من اللہ نے کی، اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے اسد عمرنے درخواست دائر کی تھی۔

    سماعت کے دوران ایڈوکیٹ فرخ ڈال کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر کمشنر سے مذاکرات کے بعد کشمنر نے باضابطہ جلسے کی اجازت دے دی ہے، سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تیس نومبر کے جلسہ کی اجازت دی ہے تو سہولیات بھی فراہم کرے، بنیادی انسانی حقوق کومدنظر رکھا جائے کوئی غیر قانونی گرفتاریا ں نہ کی جائے۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انتظامیہ نےتیس نومبر کے جلسے میں سہولتیں فراہم کرے،  سماعت کےدوران ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کی رپورٹ اور ایس آر او کی کاپی بھی جمع کرائی گئی۔

  • اسلام آباد:پی ٹی آئی کی درخواست، دفعہ 144ختم

    اسلام آباد:پی ٹی آئی کی درخواست، دفعہ 144ختم

    اسلام آباد:ہائیکورٹ نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس آئندہ سماعت تک کیلئے ختم کردی ہے، جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

    اسلام آبا ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ ریڈ زون میں گذشتہ پینتالیس دنوں سےاحتجاجی مظاہرین دھرنے دے رہے ہیں، دھرنے کے شرکاء کو حراساں نہیں گرفتار کرینگے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے آئندہ سماعت تک اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس ختم کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا فیصلہ عید سے پہلے سنادیا جائے گا، بچے بھی احتجاج میں شامل ہیں جو کہ خطرناک ہے۔

    تحریکِ انصاف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں بچے اپنے والدین کے ساتھ ہیں، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئین کے مطابق دھرنے کے لئےعدالت با لغ بچوں کو کچھ نہیں کہے گی مگر نابالغ اور نو مولود کو دھرنے میں شرکت کی اجازت نہیں دے گی۔