Tag: اسلام آباد یونائیٹڈ

  • پی ایس ایل 4:  کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے

    پی ایس ایل 4: کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے جبکہ لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی آج ہی ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ شارجہ کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق 5 بجے کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ساڑھے 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    پی ایس ایل میں اب تک ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں تین، تین میچ کھیل چکی ہیں اور ان میں سے دو، دو میچوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ ایک، ایک میچ جیتی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے ہرا دیا تھا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی

    پشاور زلمی 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز ہی بناسکی تھی۔

  • پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑا معرکہ آج ہوگا، انتظامات مکمل

    پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑا معرکہ آج ہوگا، انتظامات مکمل

    کراچی: پاکستان سپر لیگ تھری کا آخری معرکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہوگا، وزیر اعظم، چاروں گورنرز دیگر اہم شخصیات بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے، تمام انتظامت مکمل کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں نو سال بعد آج کرکٹ کا میلہ سجے گا، جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گے، آج شام ساڑھے سات بجے ٹاس اور آٹھ بجے میچ شروع ہوگا۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چاروں صوبوں کے گورنرز بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے، وزیراعظم کل شام7بجےخصوصی طیارےسےکراچی میں فائنل دیکھنےآئیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی موجود ہوں گے، شہر قائد کو اس انداز میں سجایا اور سنوارا گیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا، سڑکوں، چورنگیوں، انڈر پاسز، پلوں اور گرین بیلٹس پر کرکٹ ہیروز کی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں۔

    رنگا رنگ فینسی لائٹس نے ماحول اور بھی دلکش بنا دیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد حقیقی معنوں میں روشنیوں کا شہر لگ رہا ہے، شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس بھی 12 بجے شروع ہو گی جس کے ذریعے لوگوں کو اسٹیڈیم کے قریب پہنچایا جائے گا، بسیں جہاں اتاریں گی وہاں سے پیدل اسٹیڈیم جائیں گے۔

    پی ایس ایل تھری فائنل کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے نیشنل اسٹیڈیم چورنگی کا افتتاح کردیا، چورنگی کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، وسیم اخترنے اسٹیڈیم چورنگی پر قومی پرچم بھی لہرایا، افتتاحی تقریب کے بعد شاندارآتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

    رنگا رنگ اختتامی تقریب شام چھ بجے شروع ہوگی

    پی سی بی اعلامیہ کے مطابق سیزن تھری کا اختتام یادگار بنانے کے لیے پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ ایک ٹکٹ میں دومزے لیں گے، افتتاحی تقریب میں کئی نامور گلوکار اپنی آواز کاجادو جگائیں گے۔

    اختتتامی تقریب چھ بجے شروع ہوگی جبکہ میچ کا آغاز آٹھ بجے ہوگا، اس رنگا رنگ تقریب میں ملک کےمعروف گلوکار پرفارم کریں گے نیٹ اتوار کی شام چھ بجے شروع ہونے والی تقریب میں رنگ جمائیں گے۔

    مزید پڑھیں: فائنل دیکھنے کراچی کنگزکی نیلی شرٹ پہن کراسٹیڈیم پہنچیں، سلمان اقبال

    تقریب میں اسٹرنگز تینوں سیزن کا آفیشل سانگ دینے والے علی ظفر، شہزاد رائے، فرحان سعید اور نوجوان گلوکارہ عائمہ بیگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • پی ایس ایل 2018  : کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا سنسنی خیز ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا سنسنی خیز ٹاکرا

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، سنسنی خیز ٹاکرا رات نو بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن تھری اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے آخری راؤنڈ میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

    شارجہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرا رات نو بجے شروع ہوگا۔

    پلے آف میں رسائی کیلئے کراچی کنگز کو آج لازمی فتح درکار ہے، کامیابی کی صورت میں نہ صرف اگلے مرحلے میں انٹری بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے راؤنڈ میچ کی ہار کا بدلہ بھی لے سکتا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ14 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کی ٹیم ٹی 20 اسپیشلسٹ مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی، کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    کراچی کنگز


    آئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوئے ڈین لے، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، شاہد آفریدی، محمد رضوان، اسامہ میر، محمد عرفان (جونیئر)، محمد عامر، عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ


    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018 :  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے جاری ہے، آج دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ رات نو بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دس پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    کوئٹہ کی ٹیم دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے اور اب تیسری بار فائنل میں جانے کے لئے سرفراز الیون کو اور بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر


    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ


    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو1رن سے ہرا دیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو1رن سے ہرا دیا

    دبئی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جیت کے لیے 166 رنز درکار تھے۔ احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کی نصف سنچری بھی کام نہ آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منہ سے فتح چھین لی، دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو ایک رن سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ ہوا، پہلے ہی اوور میں ڈیوئن اسمتھ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

    پہلا میچ کھیلنے والے حسین طلعت نے دھواں دھار ففٹی بنائی۔ مصباح الیون مقررہ اوورز میں ایک سو پنسٹھ رنزبناسکی۔ ذوالفقاربابر اورانورعلی نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کو بھی ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، ابتدائی نقصان کے بعد کوئٹہ سنبھل گیا۔ احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کے درمیان ایک سو تینتس رنز کی شراکت نے میچ یکطرفہ بنادیا۔

    شاداب خان نے کیون پیٹرسن کو 69 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لیکن میچ میں انہونی اس وقت ہوئی، جب کوئٹہ کو بارہ گیندوں پر صرف سات رنز درکار تھے، لیکن کوئٹہ ایک رن سے ہارگیا۔

    محمد سمیع کو ان کی کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ذوالفقار بابر نے 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں لیکن دوسری جانب انور علی بہت مہنگے ثابت ہوئے اور اپنے چار اوورز میں 51 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔

  • شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

    شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

    شارجہ : شاہد آفریدی کی پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی، پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی یہ چوتھی کامیابی ہے۔

    میچ میں پشاور زلمے کے تمیم اقبال کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار 80رنز کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ آفریدی کی ٹیم کے حق میں گیا۔ پشاور زلمی نےمیچ سات وکٹ سے جیت کراسلام آباد کوچوتھی شکست کا مزا چکھایا۔

    مصباح الحق کی واپسی بھی ٹیم کو وننگ ٹریک پرنہ لاسکی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پرایک سو باون رنزبنائے۔

    خالد لطیف انسٹھ اورمصباح الحق بتیس رنزکےساتھ نمایاں رہے۔ وہاب ریاض اورمحمد اصغرنے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پروفیسر اورتمیم اقبال کی چھتیس رنزکی شراکت نے جیت کی بنیاد رکھی۔

    تمیم اقبال کی ناقابل شکست اسی رنز کی بدولت پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ تمیم اقبال نے گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے اور ناقابل شکست 80رنز بنا کراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔تمیم اقبال کی اننگز میں 3 چھکے اور6 چوکے شامل تھے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے  ہرا دیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

    پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کیخلاف آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

    شارجہ میں سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے لاہور قلندرز کے بولرز ایسے دھویا کہ فیلڈرز کیچز پکڑنا ہی بھول گئے،اننگز کے آغاز سے شروع ہونیوالی چھکے اور چوکوں کی بارش آخر تک تھم نہ سکی، شین واٹسن اور شرجیل خان نے پی ایس ایل کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کردی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، مصباح الحق کی عدم موجودگی میں شین واٹسن نے یونائیٹڈ کی باگ ڈور سنبھالی۔

    قلندرز کے ابتدائی دو کھلاڑی چھالیس رنز پر پویلین لوٹ آئے، دونوں محمد سمیع کاشکار بنے، نوید یاسین، عمر اکمل اور ڈوئین براؤو نے تیزی سے اسکور کرنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز نے جیت کیلئے ایک سو سرسٹھ رنز کا ہدف دیا تھا جو باآسانی حاصل کرلیا گیا۔

  • پی ایس ایل کا پہلا میچ : اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرزکل مد مقابل

    پی ایس ایل کا پہلا میچ : اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرزکل مد مقابل

    دبئی : پاکستان سپرلیگ کا افتتاحی میچ کل دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں میں اسٹار کھلاڑیوں کی بھرمار ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم میں ماردھاڑ کے اسپیشلسٹ بلے بازوں کی کمی نہیں۔

    مصباح الحق بولرز کی دھنائی لگانا خوب جانتے ہیں۔ خالد لطیف، شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن بھی حریفوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ تو ادھر کوئٹہ کی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں۔

    کوئٹہ کی قیادت دھوکہ نہ دینے والے سرفراز احمد کریں گے۔ احمد شہزاد ، اعزاز چیمہ، اسد شفیق سمیت کئی نامور کھلاڑی کوئٹہ میں جگمائیں گے۔ دونوں ٹیموں نے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیاریاں تیز کردیں ہیں۔