Tag: اسلام آباد

  • وزیراعظم نواز شریف کا اگلے 72 گھنٹوں میں لندن روانہ ہونے کا امکان

    وزیراعظم نواز شریف کا اگلے 72 گھنٹوں میں لندن روانہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا چیک اپ کیلئے اگلے 72 گھنٹوں میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کے معالجین نے لندن میں ڈاکٹروں سے رابطہ کیا، جس پر انہوں نے وزیراعظم کو فوری طور پر لندن آنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر وزیراعظم 3 ہفتے لندن میں قیام کر سکتے ہیں، جہاں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے وزیراعظم کی عیادت بھی متوقع ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم مکمل صحتیابی کے بعد لندن سے عمرہ کیلئے سعودی عرب جا سکتے ہیں۔

  • ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا

    ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان وزیر اعظم کا احتساب پہلے کرنے کے معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا، ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا۔

    پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ملک کا استحکام داو پر لگا ہوا ہے، پانامہ لیکس پر فرانزک آڑٹ کے لیے اگر قانون سازی کی ضرورت ہے تو حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر یہ کام کرے،ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی مشاورت کے حق میں ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پانامہ لیکس پر بلا امتیاز تحقیق ہونی چاہیے، وزیر اعظم نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ مانا ہے۔ اب ٹی آو آر پر بات رکی ہے، اس بحران میں حکومت سولو فلائٹ لے رہی ہے، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کےایک سو ستر کے قریب کارکن لاپتہ ہیں اور60 سے زائد کارکن ماورائے عدالت مار دیے گئے ہیں۔ انہوں نے الطاف حسین کی تقاریر پر میڈیا پر پابندی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    اس موقع پر اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں اندرون سندھ اور کراچی میں حالات سے آگاہی ہوئی، الطاف حسین کی تقریر پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے،پاناما لیکس پر ہماری سوچ ایک ہی ہے، پاناما لیکس پر کسی پاکستانی نے نہیں بلکہ باہر سے انکشافات کیے گئے، فرانزک آڈٹ کے لیے کسی بین القوامی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے احتساب کے لیے اپنے ہی وزراء کے ساتھ مل کر ٹی او آر بنا دیے جو قبول نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم پاناما لیکس کے لیے ایک الگ قانون بنانا چاہتے ہیں جس کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تحقیق ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے جس سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، وزیر اعظم کے بیٹے نے لندن پراپرٹی کا خود اعتراف کیا،خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس پرتحقیقات میں دیر نہیں ہو گی۔ اس معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

  • کل چھٹی اور جلسوں کا دن، تیاریاں عروج پر کراچی سے اسلام آباد تک

    کل چھٹی اور جلسوں کا دن، تیاریاں عروج پر کراچی سے اسلام آباد تک

    کراچی: کل بروز اتوار جلسوں کا دن ہے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی، اسلام آباد میں تحریک انصاف جلسے کر رہی ہیں وہیں لاہور میں جماعت اسلامی بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    کراچی سے اسلام آباد تک جلسے کل ہوں گے اور یہ جلسے اہم سیاسی جماعتوں کو چیلنج کررہے ہیں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر جلسہ ہے پانامہ لیکس کے بعد کل تحریک انصاف کا یہ جلسہ اہم ترین ہوگیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل کے جلسے میں نیا لائحہ عمل دیں گے۔

    کراچی میں مصطفی کمال کی جماعت پاک سر زمین کا جلسہ ہوگا، یہ مصطفی کمال کا کراچی میں پہلا عوامی جلسہ ہوگا، کل کا جلسہ پاک سر زمین جماعت کے لیئے ایک امتحان ہے، اس جلسے سے پتہ چلے گا کہ کراچی نے اتنے مختصر وقت میں مصطفی کمال کو کتنا ویلکم کیا ہے۔

    لاہور میں کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا جلسہ ہوگا، پانامہ لیکس کے بعد جماعت اسلامی کی کرپشن مخالف مہم کا یہ پہلا اہم جلسہ ہے۔

    اتوار کی چھٹی کا روز پاکستان کے لیئے اہم ہے کیوں کہ اس روز کے جلسے آنے والے دنوں کے سیاسی ماحول کا تعین کریں گے۔

  • پاکستان کپ، اسلام آباد نے خیبرپختونخواہ کو2وکٹ سےشکست دے دی

    پاکستان کپ، اسلام آباد نے خیبرپختونخواہ کو2وکٹ سےشکست دے دی

    فیصل آباد: پاکستان کپ کے دوسرے میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد نے یونس خان کی خیبرپختونخواہ کوسنسنی خیزمقابلے کےبعددو وکٹ سےہرادیا.

    اقبال اسٹیڈیم میں جاری پاکستان کپ کے دوسرے میچ میں مصباح الحق کی ٹیم اسلام آباد چھاگئی، یونس خان کی خیبرپختونخواہ کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد ہراکر پاکستان کپ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

    خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا یونس خان کی ٹیم پورے اوورزکھیلے ہی دوسو بارہ رنزپرآؤٹ ہوگئی،خیبرپختونخواہ ٹیم کی جانب سے یونس خان اکسٹھ اورفخرزمان پینتالیس رنزبناکرنمایاں رہے، جبکہ اسلام آباد کے حماد اعظم نے تین اورمحمد عباس نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغازمایوس کن رہا، کامران اکمل، شرجیل خان اورناصرجمشید کابلا نہ چل سکا، مصباح الحق اورافتخاراحمد کےدرمیان ایک سو تین رنزکی شراکت نے میچ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا، مصباح الحق بیاسی رنزبنا کرآؤٹ ہوئے، اسلام آباد نے ہدف آخری اوورمیں آٹھ وکٹوں پرحاصل کیا۔

  • ن لیگ کا وزیراعظم پر لگے الزامات کا ہر محاذ پر جواب دینے کافیصلہ

    ن لیگ کا وزیراعظم پر لگے الزامات کا ہر محاذ پر جواب دینے کافیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار کی زیرصدارت ن لیگ کے مرکزی رہنماوٴں کا مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراپرویز رشید،عبدالقادر بلوچ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، زاہد حامد نے شرکت کی۔ ن لیگ کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان ، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور اٹارنی جنرل نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم اور ان کے خاندان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کا ہر محاذ پر جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    شرکا کا کہنا تھا ن لیگ نے اس سے پہلے بھی ایسی تمام سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ کیا، اجلاس کے شرکا نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کیا، ذاتی خواہشات کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اس مذموم ایجنڈے کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا، اس موقع پر اسحاق ڈار نے شرکا کو وزیراعظم کی دی جانے والی ہدایات پہنچائیں۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سازشیوں کو اہمیت نہ دی جائے،سازشوں پر وقت ضائع کرنے کے بجائے تمام توجہ جاری منصوبوں کو مکمل کرنے پردی جائے۔

  • سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

    سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ کے حوالے سے سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

    ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے تحریری دستاویزات بھی ایف آئی اے کے سپرد کی۔

    ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو بطور گواہ طلب کیا تھا، وہ گذشتہ رات ہی لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے، سرفراز مرچنٹ آج اپنا بیان ریکارڈ کراکے واپس روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ کو پاکستان تک آنے کیلئے ایف آئی اے نے دو بار سمن بھیجے، پہلی بار سرفراز مرچنٹ نےپاکستان طلبی کے سمن کی زبان پراعتراض کیا تھا۔

  • کچھ لوگ افواہیں پھیلا کر تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، ایرانی سفارت خانہ

    کچھ لوگ افواہیں پھیلا کر تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، ایرانی سفارت خانہ

    ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کچھ لوگ افواہیں پھیلا کر پاک ایران تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

    اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس نوٹ جاری کیا گیا، پریس نوٹ میں کہا گیا کہ کچھ لوگ دو اسلامی ہمسایہ ملکوں کے درمیان فروغ پاتے تعلقات سے خوش نہیں۔

    ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ مختلف طریقوں، ناخوشگوار باتوں اور کبھی کبھی توہین آمیز بیانات پھیلا رہےہیں،ایسےعناصر ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور ایران پاکستان تعلقات کو خراب کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔

    بیان میں امیدظاہرکی گئی کہ توہین آمیز باتیں پھیلانے سے دونوں ملکوں کےتعلقات پراثرنہیں پڑے گا۔

  • پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے، صدر روحانی

    پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے، صدر روحانی

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے، ایرانی صدر نے پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قرار دے دیا۔

    اسلام آباد میں پاکستان اور ایران بزنس فورم میں وزیراعظم نوازشریف اور ایران کے صدرحسن روحانی شریک ہوئے، اجلاس میں دونوں ملکوں کےتاجر اورسرمایہ کار بھی موجود تھے۔

    فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالرتک پہنچانےکے عزم کا اظہار بھی کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اہداف کیلئےدہشت گردی، توانائی بحران سے نمٹنا ہوگا جس کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کہا کہ پاکستان کامعاشی استحکام ایران کا معاشی استحکام ہے۔پاکستان اور ایران باہمی تعاون سے معاشی ترقی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

    ایرانی صدر نے انفرااسٹرکچراور ڈیموں کی تعمیر میں تعاون کی پیشکش کی، اس سے پہلے ایران کے صدرحسن روحانی نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اورباہمی تعلقات اوردوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔

  • اسلام آباد: کل بلدیاتی انتخابات پر چھٹی نہیں ہوگی، وزیرداخلہ

    اسلام آباد: کل بلدیاتی انتخابات پر چھٹی نہیں ہوگی، وزیرداخلہ

    اسلام آباد : درالحکومت کی تاریخ میں پہلی باربلدیاتی انتخابات کاانعقادکیا جارہاہے اوراس موقع پرشہراقتدارمیں چھٹی نہیں ہوگی۔

    وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کل اسلام آباد میں دوبجے سرکاری دفاتر میں چھٹی کا اعلان کیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری چھٹی کا مطلب دارالحکومت چارروز کے لیے بند کرنا تھا، ان کےبقول دنیا میں عام انتخابات کے دن چھٹی نہیں ہوتی جسے ووٹ ڈالناہے وہ دو بجے کے بعد ڈال سکتاہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے امیدواروں کے جلسے جلوس اور گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے کی مہم ختم ہوگئی جبکہ الیکشن کمیشن نےحکم جاری کیاہے کہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد کوئی خلاف ورزی نہ کرے دوسری صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    انتخابی مہم کے آخری روز تک بھی لیگی امیدوار ترقیاتی کام کراتے نظر آئے۔

    دوسری جانب اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پمزاور پولی کلینک میں ڈاکٹروں اورنرسوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کی افغانستان کے وزیرخزانہ سے ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف کی افغانستان کے وزیرخزانہ سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کی ترقی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیےافغان وزیر خزانہ کو تعاون کی یقین دہانی کر ادی۔

    وزیر اعظم نواز شریف سے افغانستان کے وزیرخزانہ عقیل احمد حاکمی نے ملاقات کی،اس موقع پرپاکستان اور افغانستان کے وفود نے بھی شرکت کی ،ملاقات میں پاک افغان تعلقات،معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبوں میں وسیع مواقع ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 تک دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے،ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان نے افغان سفیر کو بتایا کہ افغانستان کی ترقی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعاون کرنے پر ہم تیار ہیں۔