Tag: اسلام آباد

  • حکومت بات چیت میں پہل کرکےوسعت قلبی کامظاہرہ کرے، سراج الحق

    حکومت بات چیت میں پہل کرکےوسعت قلبی کامظاہرہ کرے، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی نے حکومت کوسنجیدگی کامظاہرہ کرنےاوربات چیت میں پہل کرنے کامشورہ دے دیا۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی موجودہ صورتحال کاذمہ دار الیکشن کمیشن اورحکومت کوقرار دے دیاکہتے ہیں حکومت نے سنجیدگی کامظاہر ہ نہیں اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، سراج الحق نےبتایا چار نکاتی فارمولے کاجواب ملنے پرلانگ مارچ میں شرکت کرنے یانہ کرنے کافیصلہ کریں گے، سیاسی قوتیں تماشائی بننے کے بجائےمسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں تشدد کامشورہ دینادرست نہیں، سراج الحق نےکہافوج کومداخلت نہیں کرنی چاہئے حالات بھی ایسے نہیں کہ فوج ذمہ داریاں سنبھالے۔

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق کی وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کی جانب سے دی گئی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے سراج الحق کو ان تجاویز پر غور کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی صورتحال پر سراج الحق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشیدگی میں جماعت اسلامی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری قوتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،عوامی قوتوں پر بھی جمہوریت کا احترام فرض ہے اور تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت اور مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے،وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سیاست کی بنیاد نفرت یا چپقلش پر نہیں بلکہ باہمی احترام اور جمہوری اصولوں پو ہونی چاہئے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا ہے، انقلاب مارچ پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا اور جمہوریت کے استحکام پر زوردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دو مرتبہ طاہرالقادری سے فون پر بات کی، مجوزہ انقلاب پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی تعزیت کی، اور دعائے مغفرت بھی کی،سابق صدر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو معاملات مفاہمت اور مذاکرات سے حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے جمہوریت کا نقصان ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کارکنوں کی محنتوں اور قائدین کے خون سے پیدا ہوا ہے، اسے عدم استحکام سے دوچار نہ کیا جائے،تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر پر واضح کیا کہ ان کی جدوجہد جدوجہد آئین اور جمہوریت کے لیے ہے،لیکن موجودہ نظام کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا، ان کا کہنا تھاکہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو شریک اقتدار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انقلاب لایا جائے۔

  • آصف زرداری کا عمران خان اورسراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف زرداری کا عمران خان اورسراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے شفاف انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی کوششوں کی حمایت کی۔

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان 10 منٹ گفتگو ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے عام انتخابات میں دھاندلی پراختیار کئے گئے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے شفاف انتخابی عمل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کوبھی ٹیلی فون کیا اورملکی صورتحال پربات چیت کی گئی، آزادی مارچ کے بارے میں تبادلہ خیال کے دوران سراج الحق نے سابق صدرکوبتایا کہ جماعت اسلامی نے آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ نہیں کیا اس پرپارٹی میں مشاورت جاری ہے، تاہم حکومت اورتحریک انصاف افہام وتفہیم سے معاملات طے کریں دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی طرف سے جماعت اسلامی سے آزادی مارچ کے حوالے سے کردارادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق کی طرف سے بھی جماعت اسلامی کے امیر سے رابطہ کیاگیا ہے اورانھیں آزادی مارچ رکوانے میں کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔

  • سپریم کورٹ نےحج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردیا

    سپریم کورٹ نےحج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر حج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردی۔

    حج کوٹا کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کی تھی، اپیل کی ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاق کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ رواں سال حج کے انظامات شفاف بنائے گئے ہیں گزشتہ سال چون پرائیوٹ حج آپریٹرز کیخلاف شکایات آئی تھیں انہوں نے کہا کہ گزشہ سال کے حج آپریٹرز کو بلیک لسٹ نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج آپریشن مکمل کرنے کے بعد اضافی رقم واپس کردی جائےگی، انہوں نے بتایا کہ حج پر ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • اسلام آبادائیر پورٹ: اسلحہ نکلنےپرگرفتارامریکی شہری ضمانت پررہا

    اسلام آبادائیر پورٹ: اسلحہ نکلنےپرگرفتارامریکی شہری ضمانت پررہا

    اسلام آباد: اسلام آباد ائیرپورٹ سےامریکی شہری ولیم جونز کو اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیاجسے ضمانت منظور ہونے پررہائی مل گئی۔

    ائیر پورٹ پرایک اورامریکی شہری سےاسلحہ برآمد، اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سکیورٹی حکام نےامریکی شہر ولیم جونز کو اُس وقت حراست میں لیا جب وہ بیرون ملک جانے کے لیے ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔

    حکام نے ولیم جونز کے سامان سے ایک پستول اور چند گولیاں برآمد ہونے کے بعد اسے پوچھ گچھ کے لیے گرفتارکر لیا، ولیم جونز کی رہائی کے لئے دباؤ آنا شروع ہوگیا تاہم ائیر پورٹ حکام نے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا، پولیس نے ولیم جونز کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا اور عدالت میں پیش کیا جہاں اس کی ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا۔

  • اسلام آباد: ائیرپورٹ پر امریکی شہری سے اسلحہ برآمد

    اسلام آباد: ائیرپورٹ پر امریکی شہری سے اسلحہ برآمد

    اسلام آباد : بینظیربھٹو  ائیرپورٹ پر ایک امریکی شہری سے اسلحہ برآمد  ہوا، جس کے بعد پوچھ گچھ شروع کردی۔

    بینظیربھٹو ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سکیورٹی حکام نے امریکی شہر ولیم جونز کو اس وقت حراست میں لیا، جب وہ بیرون ملک جانے کے لیے ائیرپورٹ پر پہنچا تھا، حکام نے ولیم جونز کے پاس سے ایک پستول اور چند گولیاں برآمد ہونے کے بعد اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکی شہری اسلحہ رکھنے کے قانونی ثبوت پیش نہ کرسکا تو اسے مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے حکام نے اپنے شہری کے لیے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

  • وزیراعظم نواز شریف کا پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب

    وزیراعظم نواز شریف کا پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب

    اسلام آباد:  وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس آ ج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں تحریک انصاف کے دھرنوں سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا جائیگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کے وزراء اور اہم پارٹی رہنما شرکت کرینگے، وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں آئی ڈی پیز کی صورتحال ، شمالی وزیرستان آپریشن اور یوم آذادی کی تقریبات سے متعلق امور زیرغور آئیں گے۔

    اجلاس کے دوران اسلام آباد ڈی چوک میں ہونے والی ریلی پر حکمت عملی بنائی جائیگی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو چودہ اگست کی تقریب میں شامل کرنے پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائیگا، اجلاس میں حکومتی سطح پر دو ہفتے کی یوم آذادی کی تقریبات کی تیاریوں سے متعلق حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئی ڈی پیز اور ملک کے مجموعی امورکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔