Tag: اسلام آباد

  • وزیراعظم نواز شریف کی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتائج اطمینان بخش ہے، کراچی میں ہر قیمت پر آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کو کراچی میں ہونے والے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتائج اطمینان بخش ہے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔

    ملاقات کے دوران چوہدری نثارعلی خان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
       

  • ججز نظر بندی کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

    ججز نظر بندی کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

    خصوصی عدالت کے جج نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں اور اہسپتال میں داخل ہیں، اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

    جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز مشرف کو آج کی حاضری سے کیلئے استثنی دے دیا۔
       

  • مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر دلائل مکمل، فیصلہ 2بجے سنایا جائیگا

    مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر دلائل مکمل، فیصلہ 2بجے سنایا جائیگا

    اسلام آباد میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے کر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ دو بجے سنایا جائے گا۔

    اس سے قبل پرویز مشرف کے وکیلوں نے بیرون ملک علاج اور عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کے حوالے سے مختلف نظیریں پیش کیں، پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے ماضی میں سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کروانے والوں کی فہرست عدالت میں پیش کی، فہرست میں متعدد سیاستدانوں کے نام بھی شامل ہیں۔

    احمد رضا قصوری نے کہا کہ بیرون ملک علاج کروانا غیر قانونی نہیں، ماضی میں متعدد افراد کا بیرون ملک علاج ہوچکا ہے، پرویز مشرف کے وکیل شریف الدین پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مشرف کے دل کی مین شریان میں رکاوٹ تشخیص کی گئی ہے یہ بیماری جان لیوہ ثابت ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیماری کی حالت میں بیان دینے پر مجبور کرنا تشدد کے زمرے میں آتا ہے، گواہی حاصل کرنے کیلئے کسی شخص پر تشدد کرنا منع ہے، گاندھی اور مولانا حسرت موہانی کو بھی بیماری کی بناء پر رعایت دی گئی تھی، اکرم شیخ نے بھی طبی بنیادوں پر سپریم کورٹ سے استثنی لیا تھا، اکرم شیخ کی جانب سے لیا گیا استثنی سپریم کورٹ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔

    جس پر اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ میری بیماری کا علاج پاکستان میں موجود نہیں، سابق صدر مشرف کے وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں لاہور میں ٹارگٹ کیا گیا اب کرا چی میں، ان کے ڈرائیور کو کہا گیا کہ اگر انور منصور کیساتھ کام کرو گے تو مارے جاؤگے۔

    جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ ہم کسی کو ایسا نہیں کرنے دینگے، کیا آپ کے پاس کوئی شواہد ہیں، جس پر انور منصور نے کہا کہ میرے پاس فون نمبر ہے جہاں سے کال آتی ہے۔
           

  • سابق صدر آصف زرداری آج نیب عدالت میں پیش ہونگے

    سابق صدر آصف زرداری آج نیب عدالت میں پیش ہونگے

    سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، سابق صدر آصف علی زرداری صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد آج پہلی مرتبہ نیب کورٹ کے سامنے پیش ہونگے،سیکیورٹی کیلئے حفاظتی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ 

    سابق صدر آصف زرداری نیب میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے سابق صدر کا استقبال کیا، اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں آصف زرداری کے وکیل اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سابق صدر پھر قوم کو بتائیں گے کہ جرنیل اور سیاست دان میں کیا فرق ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں اور جرنیل بیمار پڑجاتے ہیں، سابق صدرآصف زرداری کی اسلام آباد آمد پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے شروعات کردی ہیں، ہتھکڑیاں، جیلیں اور عدالتیں پیپلزپارٹی والوں کیلئے نئی بات نہیں۔

    صف زرداری کی نیب عدالت میں متوقع آمد کا سیکیورٹی پلان بھی تیار کرلیا گیا، فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، زرداری ہاؤس اور نیب عدالت کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، حفاظتی انتظامات کی نگرانی ایس پی، ڈی ایس پی اور دو انسپکٹر کریں گے، سیکیورٹی کے لئے ساٹھ سے زائد پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
       

  • ڈرون حملے قبائلی روایات کو چیلنج کرتے ہیں، سرتاج عزیز

    ڈرون حملے قبائلی روایات کو چیلنج کرتے ہیں، سرتاج عزیز

    امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کا کہناہے کہ امریکا کو ڈرون حملوں پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، ڈرون حملے قبائلی روایات کو چیلنج کرتے ہیں۔

    اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ بین الاقوامی افواج کے افغانستان آنے سے نہ امن قائم ہوا نہ جمہوریت آئی ۔ہمارے قبائلی علاقے غیر مستحکم ہوئے۔

    سرتاج عزیز کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ امریکہ کو ڈرون حملوں پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی ،ڈرون حملے قبائلی علاقوں کی روایات کو چیلنج کرتے ہیں ،مشیر خارجہ امور کا کہناتھا کہ امریکہ میں سول ادارے وار آن ٹیرر کے خلاف بول رہے ہیں۔

  • لال مسجد آپریشن کے ذمے دار پرویز مشرف ہیں، مولانا شاہ عبد العزیز

    لال مسجد آپریشن کے ذمے دار پرویز مشرف ہیں، مولانا شاہ عبد العزیز

    مولانا شاہ عبد العزیز کا کہنا ہے کہ لال مسجد آپریشن کے ذمے دار پرویز مشرف ہیں جبکہ جاوید ابراہیم پراچہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے فوجی جنرل نے آپریشن سے پہلے بتا دیا تھا کہ مشرف ہر صورت لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف آپریشن کریں گے۔

    اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کے دوران مولانا شاہ عبدالعزیز اور جاوید ابراہیم پراچہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، مولانا عبدالعزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ لال مسجد آپریشن کے ذمے دار پرویز مشرف ہیں۔

    مولانا شاہ عبدالعزیز نے کہا کہ وزیر مملکت طارق عظیم نے نو جولائی کی صبح حکومت اور لال مسجد انتظامیہ کے درمیان مزاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی جبکہ جنرل نصرت نعیم نے لال مسجد آپریشن کے دوران دھمکی دی تھی، جنرل نصرت نے مجھے چلے جانے کا کہا تھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے جاوید اابراہیم پراچہ نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جاوید ابراہیم پراچہ کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق نے فون پر پرویز مشرف کو بتایا کہ طالبات نے لائبریری خالی کر دی ہے، پرویز مشرف نے کہا کہ لائبریری خالی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، پرویز مشرف نے جامعہ حفصہ بھی خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
       

  • اسلام آباد: نامعلوم افرادکی فائرنگ، اہلسنت والجماعت کےرہنماجاں بحق

    اسلام آباد: نامعلوم افرادکی فائرنگ، اہلسنت والجماعت کےرہنماجاں بحق

    اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر معاویہ جاں بحق ہو گئے۔

    اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری مفتی منیر معاویہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مفتی منیر معاویہ اور ان کے ساتھ اسد محمود موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ 

    مفتی مفتی اور ان کے ساتھی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گولڑہ جانے کیلئے آئی ایٹ سے گزر رہے تھے۔

    اہلسنت والجماعت کے کارکن واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی ایٹ پہنچ گئے اور مفتی منیر اور اسد محمود کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

  • شدید سردی :وفاق کے زیرانتظام تعلیمی ادارے گیارہ جنوری تک بند

    شدید سردی :وفاق کے زیرانتظام تعلیمی ادارے گیارہ جنوری تک بند

    ملک میں جاری شدید سردی کی لہر کے باعث وفاق کے زیرانتظام تعلیمی ادارے گیارہ جنوری تک بند رہیں گے۔

    ترجمان وفاقی امور کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں جاری شدید سردی کے باعث کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے گیارہ جنوری بروز ہفتہ تک وفاق کے زیرانتظام تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جو تعطیلات کے بعد تیرہ جنوری بروز پیر سے معمول کے مطابق دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔

  • بنگلہ دیشی سفارتخانے پراحتجاج، 20 افراد کیخلاف مقدمہ د رج

    بنگلہ دیشی سفارتخانے پراحتجاج، 20 افراد کیخلاف مقدمہ د رج

    اسلام آباد میں بنگلہ دیشی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے والے بیس سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا .مظٓاہرین پرمقدمہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

    مظاہرین کی جانب سے گزشتہ روز سفارت خانے کے باہراحتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے بنگلہ دیش کا پرچم اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کا پتلا نذرآتش کیا تھا۔ مقدمہ بیس سے زائد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے

     

  • ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    اسلام آباد میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔