Tag: اسلام آباد

  • آئی ایم ایف منی بجٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے، اگر ۔۔۔۔۔۔؟

    آئی ایم ایف منی بجٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے، اگر ۔۔۔۔۔۔؟

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نومبر 2024 میں بھی ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 344 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نومبر میں بھی ٹیکس ہدف حاصل نہیں کرسکا، بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام رہا ہے اور اگر دسمبر تک ٹیکس ہدف میں ناکامی رہی تو آئی ایم ایف منی بجٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو نومبر 2024 میں مجموعی طور پر 852 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں حاصل ہوئیں نومبر کا ٹیکس ہدف 1003 ارب روپے تھا، تاہم مقررہ ہدف کے مقابلے میں 148 ارب روپے کم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ایف بی آر نے 4,292 ارب روپے محصولات اکھٹا کرسکا جبکہ 5 ماہ کا ٹیکس ہدف 4635 ارب روپے تھا، ٹیکس شارٹ فال 192 ارب روپے تھا۔

  • پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن،   450 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن، 450 سے زائد کارکنان گرفتار

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 450 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے بلیوایریا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔

    مظاہرین کیخلاف خیبرچوک اورکلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے چارسوسے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدارمیں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، غلیلیں اوربال بیرنگ برآمد ہوئیں۔

    آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آبادپولیس اور رینجرزنے حصہ لیا، تمام ملزمان مختلف مقامات پرپولیس پر حملہ، توڑ پھوڑاور جلاؤگھیراؤمیں ملوث ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سری نگرہائی وے پر بھی پولیس آپریشن کے دوران واپس جانے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کیخلاف آپریشن کب اور کیسے شروع ہوا؟ آنکھوں دیکھا حال

    پولیس نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں 800 کے قریب شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم امن وامان اورشہریوں کی جان و مال کےتحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

    اٹک میں پولیس نے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا، کارکنان کو کٹی پہاڑی، حسن ابدال، فتح جنگ سے گرفتارکیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد آپریشن سے بھاگ کر آئے تھے، گرفتار کارکنان کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا، کارکنان کو تھانہ حسن ابدال، حضرو اور فتح جنگ کی حوالات میں رکھا گیا ہے۔

  • اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ رہ گیا؟ ضلعی انتظامیہ کا انکشاف

    اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ رہ گیا؟ ضلعی انتظامیہ کا انکشاف

    ضعلی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی تردید کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران پیدا ہونے کی خبر درست نہیں ہے۔

    پٹرول کی دستیابی سے متعلق انتظامیہ کا کہنا تھا تمام پمپس پرپٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے سلسلے میں 5 سے 6 روز کی گنجائش موجود ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔

    خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب کی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب

    پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش پر جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم اب اوگرا نے مصنوعات کی ترسیل کیلیے مدد مانگی ہے۔

    پیٹرولیم ڈویژن، چیف سیکرٹریز اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد کی درخواست کی گئی، اوگرا کا کہنا تھا کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹینکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنائیں۔

  • اسلام آباد میں رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی

    اسلام آباد میں رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی

    اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے قریب رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے کے لیے روانہ ہوگئیں۔

    تھانہ کھنہ کے قریب کنٹینرز میں نامعلوم وجوہات کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے روانہ ہوگئی ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ کنٹینرز میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    اسلام آباد میں جو کنٹینرز آگ لگنے سے متاثر ہوئے ہیں اس کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کنٹینرز میں کافی مقدار میں سامان موجود ہے۔

    دریں اثنا گلیات سے اسلام آباد جانے والی مین مری روڈ پر گڑھا کھود دیا گیا ہے، مین مری روڈ باڑیاں کے مقام پر ہیوی مشینری سے گڑھا کھودا گیا۔

    پولیس نے سیاحوں سمیت مقامی آبادی کی آمد و رفت بند کردی ہے، مری روڈ کے دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

  • نجی اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا انکشاف

    نجی اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا انکشاف

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی، 2 نجی اسپتال ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف سامنے آیا۔

    اسلام آباد میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے، غیرقانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی تحقیقات آئی ایچ آر اے کی جانب سے کی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے 2 نجی اسپتال غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ میں ملوث ہیں ، 99 فیصد غیر قانونی پیوند کاری کیس ایک نجی اسپتال سے رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپلانٹ والے اسپتالوں کے کیسز وزارت صحت کو ارسال کردیئے ہیں اور آئی ایچ آر اے کی اسپتالوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوانے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ قانون شکن اسپتالوں کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ وزارت صحت کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ سال صوبائی دارلحکومت لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں نوکری کا جھانسہ دیکر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا تھا۔

    ایس پی صدرسدرہ خان نے بتایا تھا کہ گروہ نے لاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دیکر شہریوں کو اسلام آباد لیجاتے تھے۔

  • اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا

    اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا، دو دن میں دو افراد کو قتل کردیا جبکہ تیسرے کو اہل علاقہ نے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیوں کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آنے لگے ، جنونی شخص نے 65 سے 70 سالہ بزرگوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا۔

    تھانہ بہارہ کہو میں 2 روز کے دوران 3 افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ، 3 میں سے 2 بزرگ جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے کو اہل علاقہ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

    نامعلوم ملزم نے 70 سالہ محمد اشرف کی گردن کاٹ کر قریبی جنگل میں پھنک دیا جبکہ گزشتہ روز 68 سالہ بزرگ عبد القیوم کا بھی گھر کے باہر گلا کاٹ دیا گیا تھا۔

    پولیس کو تاحال جنونی شخص کاکوئی سراغ نہ مل سکا، حکام کا کہنا ہے کہ وارداتوں کا طریقہ کار ایک جیسا ہے اور ایک ہی تیز دھارے کا استعمال کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تیسرے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

  • اسلام آباد میں ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 ہلاک

    اسلام آباد میں ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک ڈانس پارٹی میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق ایف الیون ٹو میں واقع الصفا ہائٹس میں دو خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی، پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے سبب لڑکا اور ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی، جس پر نادیہ نامی خاتون نے الصفا ہائٹس کے اسٹاف کو اطلاع دے دی، جس کی اپنی حالت خراب ہو گئی تھی۔

    پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تھانہ شالیمار کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نادیہ نامی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔

    مرنے والے لڑکے کی شناخت زابت والد عبد السبحان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • پولیس اہلکاروں نے ضبط شدہ 60 موٹر سائیکلیں فروخت کر دیں

    پولیس اہلکاروں نے ضبط شدہ 60 موٹر سائیکلیں فروخت کر دیں

    اسلام آباد: تھانوں میں پڑی ضبط شدہ موٹر سائیکلیں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے اہلکاروں نے ضبط شدہ 60 موٹر سائیکلیں فروخت کر دیں، انکشاف ہونے پر ایس ایس پی ارسلان شاہزیب نے صورت حال کا نوٹس لیا اور ملوث 2 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

    برطرف ہونے والوں میں تھانہ ترنول کا مال خانہ محرر حق نواز اور کمپیوٹر آپریٹر مقبول شاہ شامل ہیں، دوران انکوائری ان پولیس اہلکاروں پر الزامات ثابت ہو گئے تھے، جس کے بعد ایس ایس پی کی جانب سے برطرفی کے احکامات جاری کیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 60 کے قریب موٹر سائیکلیں فروخت کی تھیں، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کے خلاف کوئی اور کارروائی نہیں کی گئی، محکمانہ کارروائی کے تحت نوکری سے برطرفی کے ذریعے مزید کسی کارروائی سے بچا لیا گیا۔

    نوکری سے برطرفی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مال خانہ محرر کرپشن اور خورد برد میں بھی ملوث پایا گیا۔

  • کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے: محسن نقوی

    کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے: محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں  امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اس موقعے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روز مرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

  • جماعت اسلامی  کا دھرنا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    جماعت اسلامی کا دھرنا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    اسلام آباد : ٹریفک پولیس نے جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش شہریوں کی آسانی کے لئے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش اسلام آباد میں ٹریفک کیلئے متبادل پلان جاری کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ روات ٹی کر اس بند ہونے پرراولپنڈی،صدرروڈاستعمال کرسکتےہیں جبکہ پشاورجی ٹی روڈبند ہونے پر موٹر وے کو استعمال کیاجاسکتاہے۔

    پلان میں کہا گیا ہے کہ سری نگرہائی وے جی 14 بندہونےپرپشاورجی ٹی روڈ،میرآباد،کرنل شیرخان روڈاستعمال کرسکتےہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ فیض آبادبندہونےپرکھنہ پل،لہترارروڈ،کیپٹن طفیل شہیدروڈ،پارک روڈ جبکہ مری روڈ بند ہونے پر راولپنڈی سے آنے والے نائنتھ ایونیواستعمال کرسکتے ہیں۔

    شہری زیروپوائنٹ بندہونےکی صورت میں فیصل ایونیو، جناح ایونی جبکہ ڈھوکڑی چوک،سریناہوٹل بندہونےپرسری نگر ہائی وے ، سیونتھ ا یونیواستعمال کریں۔

    اس کے علاوہ شہیدملت روڈ،چائنہ چوک انڈرپاس ،ایف6 استعمال کیا جا سکتا ہے۔