Tag: اسلام آباد

  • تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز،  وزارت صحت کا مراسلہ جاری

    تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز، وزارت صحت کا مراسلہ جاری

    اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وزارت صحت نے اسلام آباد کے مزید تعلیمی اداروں کی بندش کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، وزارت صحت نے مزید تعلیمی اداروں کی بندش کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    جس میں 2 یونیورسٹیز کے مختلف شعبے، ایک اکیڈمی اور 3 اسکولوں کو سیل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی میں 12 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں 4کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نجی اسکول کے کیمپس اور ایچ نائن میں اکیڈمی میں 2، 2 کورونا کیسزسامنے آنے اور غوری ٹاؤن فیز ٹو میں واقع نجی اسکول میں 2کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹیز کو بند کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے  پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی ہے اور کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں ایک ہزار637 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی۔

  • کورونا صورتحال میں بہتری،  وفاقی دارالحکومت میں زندگی معمول پر آنے لگی

    کورونا صورتحال میں بہتری، وفاقی دارالحکومت میں زندگی معمول پر آنے لگی

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد وفاقی اسپتالوں کی او پی ڈیزکھلنا شروع ہوگئیں، پہلے مرحلے میں کارڈیک، چلڈرن اور برن سینٹر کو کھولاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال کی بہتری پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی، کورونا کے باعث بند وفاقی اسپتالوں کی او پی ڈیز کھلنا شروع ہوگئیں ، اوپی ڈیز کُھلنے کے پہلے روزمریضوں کا رش دیکھا گیا۔

    ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا پمز میں آج 3 ہزار سے زائد مریضوں کی آمد ہوئی ، پہلے مرحلےمیں کارڈیک، چلڈرن اور برن سینٹر کو کھولا گیا ہے، اسپتال کی مین اوپی ڈی کھولنے سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں کورونا کے 3 مریض زیرعلاج ہیں، 13450 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپلز وصول کئے ہیں، جن میں 1458 پازیٹو مریضوں میں سے 450 پمز میں زیرعلاج رہے۔

    ترجمان پمز کے مطابق پمز میں تاحال کورونا کے 54 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد مہلک وائرس سے اب تک 6ہزار175 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2لاکھ 69ہزار 087 کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔

  • کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، اسلام آباد کے مزید  علاقے سیل

    کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، اسلام آباد کے مزید علاقے سیل

    اسلام آباد: کوروناکیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، تھری اور کراچی کمپنی کمرشل ایریا سیل کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا سیکٹرز میں ڈھائی سے تین سو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناکیسز میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، تھری اور کراچی کمپنی کمرشل ایریا سیل کر دیے گئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے چھ ہزار سے زائد کیسز جبکہ سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں ڈھائی سے تین سو کیسز ہو چکے ہیں ، جس کے بعد جی نائن ٹو، تھری اورکراچی کمپنی کمرشل ایریا کو گزشتہ رات سیل کردیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق کھانے پینے اور ضروری استعمال کی اشیاء کے اسٹورز مخصوص وقت کیلئے کھلے رہیں گے جبکہ سیکٹر کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسلام آباد کے 2 رہائشی علاقے سیل کردیئے گئے تھے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا تھا جی سیون ٹو،تھری اور جی نائین میں سب سےزیادہ اموات ہوئیں، اس علاقے میں بلاوجہ گھرسےنکلنےکی اجازت نہیں، گھرسےصرف ایک بندہ نکلے  اور  ضروری سامان لیکرواپس آئے۔

    ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہماری ریپڈرسپانس ٹیم چیک کرتی رہےگی، ہر24گھنٹےبعدصورتحال کاجائزہ لیتےرہیں گے، کیسزبڑھنے پر لاک ڈاؤن مزید سخت کردیں گے۔

    ڈی سی اسلام نے مزید کہا تھا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکئی اداروں کوسیل کیا، ادویات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہیں ہونےدیں گے، کورونا کے بارےمیں جھوٹ پھیلانےوالوں پرمقدمات درج کیے جائیں گے۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے 2 رہائشی علاقے سیل

    کرونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے 2 رہائشی علاقے سیل

    اسلام آباد: کرونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 2 رہائشی علاقے سیل کردیئے گئے، ڈی سی اسلام آبادحمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کیسزبڑھنے پر لاک ڈاؤن مزید سخت کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسلام آباد کے 2 رہائشی علاقے سیل کردیئے گئے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا جی سیون ٹو،تھری اور جی نائین میں سب سےزیادہ اموات ہوئیں، اس علاقے میں بلاوجہ گھرسےنکلنےکی اجازت نہیں، گھرسےصرف ایک بندہ نکلے اور ضروری سامان لیکرواپس آئے۔

    ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہماری ریپڈرسپانس ٹیم چیک کرتی رہےگی، ہر24گھنٹےبعدصورتحال کاجائزہ لیتےرہیں گے، کیسزبڑھنے پر لاک ڈاؤن مزید سخت کردیں گے۔

    مزید پڑھیں : کرونا کیسز میں اضافہ، وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    حمزہ شفقات نے کہا کہ اگلے5دن میں لگاکہ کیسزبڑھ رہےہیں تولاک ڈاؤن بڑھتارہےگا، پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی بیڈزکی تعدادبڑھادی گئی ہے، دنیا کے بڑے ممالک میں بھی اسپتالوں کی صورتحال خراب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج رات جی نائن ٹواورتھری کوسیل کردیں گے، کھانےپینے،ضروری اشیاکےاسٹورزمخصوص وقت کیلئےکھلیں گے جبکہ آج مارکیٹ کو اضافی وقت کیلئے کھولنے کی اجازت دیں گے۔

    ڈی سی اسلام نے مزید کہا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکئی اداروں کوسیل کیا، ادویات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہیں ہونےدیں گے، کورونا کے بارےمیں جھوٹ پھیلانےوالوں پرمقدمات درج کیے جائیں گے۔

    گذشتہ روز کرونا کیسز کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تجارتی مرکز کراچی کمپنی کو سیل کیا جائے گا، جی نائن ٹو اور جی نائن تھری کو بھی سیل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تین روز تک کسی کو گھر سے بھی نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، سیل شدہ علاقوں میں فوج، رینجرز اور پولیس تعینات ہوگی۔

  • اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹ

    اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹ

    اسلام آباد : وفاقی دالحکومت میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، جس کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ اور تین بڑی عمارتوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنےکاخدشے کے پیش نظر  انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اور تین بڑی عمارتیں قرنطینہ قرار دیدی گئیں ہیں۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا قرنطینہ قرار عمارتوں کیلئے انچارج اور فوکل پرسنزتعینات ہوں گے ، پہلا قرنطینہ پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹرمیں قائم کیا گیا اور ڈاکٹر سرتاج کو نگران مقرر کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرا قرنطینہ ڈاکٹرصابرایوب کے زیر نگرانی حاجی کیمپ میں بنایا گیا جبکہ آئی 9سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل عمارت بھی قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے ، او جی ڈی سی ایل عمارت کی نگرانی ڈاکٹر ولیدکریں گے۔

    ڈائریکٹرایکسائزبلال اعظم،اسٹنٹ کمشنرگوہرزمان، مہرین بلوچ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا جبکہ صورتحال بگڑنے پرمزیدقرنطینہ بنانے کے لیے 2نجی ہوٹل بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کیسزکی تعداد1625 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 20 ہوگئی ہے اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے 28 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی کھیلتے ہوئے تیسری منزل سے نیچے گر گئی، بچی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ صبح اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ پر پیش آیا جب والدین کے ساتھ آنے والی 4 سالہ بچی تیسری منزل (لیول) سے پہلی منزل پر گر پڑی۔

    عینی شاہدین کے مطابق بچی ماں کے ہاتھوں سے گری، انتظامیہ نے فوری طور پر سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز کو طلب کرلیا۔

    بعد ازاں بچی کو تشویشناک حالت میں پہلے سی اے اے ایمبولینس پر ٹراما سینٹر اور پھر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال لے جایا گیا تاہم بچی جانبر نہ ہوسکی۔

    ترجمان پمز کے مطابق بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی، اونچائی سے گرنے کے باعث بچی کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی اور سر پر چوٹ لگنے سے بچی کے ناک، کان اور منہ سے خون بہنے لگا۔

    ذرائع کے مطابق بچی کی موت سر پر چوٹ لگنے اور زیادہ خون بہنے سے ہوئی۔

    سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق بچی اسلام آباد کی ہی رہائشی تھی۔ پمز اسپتال انتظامیہ نے بچی کی میت لواحقین کے حوالے کردی جسے لے کر وہ آبائی علاقے فتح جنگ روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ کا سنہ 2018 میں افتتاح کیا گیا تھا، ایئرپورٹ خاصا وسیع ہے اور جدید طرز پر تعمیر کیا گیا ہے تاہم مذکورہ واقعہ حفاظتی اقدامات میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا

    الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد: سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے، جب کہ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے طور پر حلف اٹھانے والے جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر ہیں، ممبر کے پی ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔

    سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں صرف 2 ممبران رہ گئے ہیں، ارکان اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک آ چکا ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن اس مسئلے کو سپریم کورٹ لے جا چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، حکومت نے 3 نام تجویز کردیئے

    عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ ممکنہ آئینی بحران حل کرنے کے لیے مناسب فیصلہ کرے، ارکان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ناموں پر غور و فکر کے بعد ختم ہو گیا تھا، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد آرٹیکل 213 خاموش ہے، آرٹیکل کی خاموشی سے آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔

    وفاقی‌ حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3 نام سامنے آ چکے ہیں، جن میں بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان شامل ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، آج کل میں ناموں پر اتفاق ہو جائے گا۔

  • اسلام آباد: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق

    اسلام آباد: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت میں‌ نجی اسکول کے سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق واقعے کے فوری بعد طالب علم کو زخمی حالت میں اسپتال لےجایا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی، مگر  وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    نو سالہ سعید چھٹی کے بعد گھر جارہا تھا کہ گن صاف کرتے ہوئے چوکی دار سے گولی چل گئی،  پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کوگرفتارکر لیا ہے،  ابتدائی تفتیش میں اسے حادثہ قرار دیا ہے.

    مزید پڑھیں: سبق کیوں یاد نہیں کیا؟ نجی اسکول میں ٹیچر کے تشدد سے 16 سالہ طالب علم جاں بحق

    عینی شاہدین کے مطابق طالب علم امتحان کے بعد باہر آرہے تھے، ایسے میں چوکی دار سے گولی چل گئی، جو سعید کو لگی. سعید زخمی حالت میں‌چند قدم آگے جا کر گر گیا، جہاں‌ اسے اٹھا کر اسے اسپتال پہنچایا گیا.

    والدین کا موقف ہے کہ واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے انھیں اطلاع نہیں دی، لواحقین کی جانب سے اسکول کے باہر احتجاج بھی کیا گیا.

    پولیس کے مطابق چوکی دار تربیت یافتہ تھا، اس کے پاس بارہ بور کی گن تھی، حادثہ غفلت کا نتیجہ ہے.

  • اسلام آباد میں عالمی سطح کی نئے ٹریفک قوانین پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں عالمی سطح کی نئے ٹریفک قوانین پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں عالمی سطح کے نئے ٹریفک قوانین سے متعلق پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر پالیسی پر عملدرآمد شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی دارالحکومت میں عالمی سطح کے نئے ٹریفک قوانین سے متعلق پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    زیرداخلہ نے ایک ہفتے کے اندر پالیسی پر عملدرآمد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تیس ستمبر ڈیڈ لائن ہے، سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی جائے۔

    نئے قوانین کے تحت دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چلان ہو گا، تین بار چلان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا، فرنٹ دونوں سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہو گا۔

    لائسنس کے بغیرگاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی جبکہ بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی اور ڈیوٹی آفیسر کے خلاف کارروائی ہو گی، اکثر اوقات ٹریفک افسران ٹریفک جام کے وقت غائب ہوتے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کےلئے خصوصی مہم شروع کی تھی ، لین وائیلشن کی خلاف ورزی کرنے والے7450 ڈرائیورزکے خلاف کاروائی کی گئی تھی۔

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اس مہم کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، ٹریفک کی یقینی روانی اور سفر کو محفظ بنانا تھا۔

  • آج 1 اگست 1960 کو دارالحکومت کراچی سے منتقل ہوا تھا

    آج 1 اگست 1960 کو دارالحکومت کراچی سے منتقل ہوا تھا

    آج سے 59 برس قبل پاکستان کا پایہ تخت کراچی سے عارضی طور پر راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے اس نے آئندہ کچھ سالوں میں بالکل برابر اسلام آباد منتقل ہوجانا تھا۔

    قیام ِ پاکستان کے وقت قائد اعظم محمد علی جناح نے کراچی کو پاکستان کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔ سنہ 1958ء تک پاکستان کا دار الحکومت کراچی ہی رہا ، تاہم یہاں کی بہت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور معاشی سرگرمیوں کے سبب دار الحکومت کو کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔

    سنہ 1958ء میں اس وقت کے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور یہاں شہر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ اس نئے دار الحکومت کے لیے زمین کا انتظام کیا گیا جس میں صوبہ پختونخواہ اور پنجاب سے زمین لی گئی۔

    عارضی طور پر دار الحکومت 1 اگست 1960 کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اور 1960ء میں اسلام آباد پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔ شہر کی طرز تعمیر کا زیادہ تر کام یونانی شہری منصوبہ داں کونسٹین ٹینوس اے ڈوکسیاڈس نے کیا۔ 1968ء میں دار الحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

    دار الحکومت بننے کے بعد اسلام آباد نے پاکستان بھر سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ساتھ ساتھ دار الحکومت کے طور پر اس شہر نے کئی اہم اجلاسوں کی میزبانی بھی کی۔

    اسلام آباد سطح مرتفع پوٹوہار میں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی بلندی540 میٹر (1,770 فٹ)ہے۔ یہ نیا شہر اور قدیم شہر راولپنڈی ساتھ ہی واقع ہیں اور جڑواں شہر کہلاتے ہیں۔

    دونوں شہروں کے درمیان کوئی سرحدی تعین نہیں ہے۔اسلام آباد کے شمال مشرق میں پہاڑی علاقہ مری وقع ہے اور جنوب مغرب میں ٹیکسلا ، جنوب مشرق میں اٹک شمال مشرق میں کہوٹہ ہے۔یہ شہر 906 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔