Tag: اسلام فوبیا

  • اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے: افضل خان

    اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے: افضل خان

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا ہے کہ اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں اسلام فوبیا کے خلاف بحث ہوئی، اس دوران پاکستانی نژاد لیبر ایم پی افضل خان نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے حکومتی رویے پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام فوبیا سے متعلق پالیسی واضح کرنے میں ناکام رہی ہے، اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    افضل خان کا کہنا تھا کہ مسلم تنظیمیں اسلامو فوبیا کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں، رکن پارلیمنٹ کی اسلام فوبیا کے خلاف تجویز مسترد کرنا باعث تشویش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران پارٹی کے اقدامات سے لگتا ہے وہ اس معاملے میں انتشار کا شکار ہے، آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی تجاویز کا مقصد ’’سماجی برائی‘‘ کا حل تھا۔

    نیوزی لینڈ واقعہ اسلام فوبیا، نسل پرستی اور دہشت گردانہ حملہ ہے: مشیل باچلے

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی دباؤ پر حکمران پارٹی کے 50 سے زائد ممبران کی معطلی اس کا ثبوت ہے۔

  • مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے: اقوام متحدہ

    مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے: اقوام متحدہ

    قاہرہ: دنیا بھر میں نسل پرستی، مذہبی تعصب اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کے پرچار پر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں مسلمانوں پر حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبيا، تعصب اور نسل پرستی کے جذبات میں اضافہ ہورہا ہے۔

    مصر ميں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم احمد الطيب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خصوصی ملاقات کی اس دوارن دونوں رہنماؤں نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں انتونیوگوتیرس کا کہنا تھا کہ مذہبی تعصب کے بڑھاوے کو کم کرنے کی ضرورت ہے، نفرتوں کے بجائے محبت بانٹنی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل مصر کے دو روزہ دورے پر ہيں، وہ مصری صدر عبدالفتاح السيسی سے بھی آج ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں سفید فام شخص نے دو مساجد پر اُس وقت فائرنگ کی تھی کہ جب وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کا اجتماع شروع ہونا تھا۔

    نیوزی لینڈ واقعہ اسلام فوبیا، نسل پرستی اور دہشت گردانہ حملہ ہے: مشیل باچلے

    فائرنگ کے واقعے میں 49 مسلمان شہید جبکہ متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے، ملزم نے اپنے گھناؤنے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی سربراہ مشیل باچلے نے نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقعے کو اسلام فوبیا، نسل پرستی اور دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا۔

  • اسلام فوبیا کے اسباب پرغور کرنے کے لیے اوآئی سی کا ایگزیکٹو اجلاس طلب

    اسلام فوبیا کے اسباب پرغور کرنے کے لیے اوآئی سی کا ایگزیکٹو اجلاس طلب

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیجنگ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں 36 ممالک شریک ہوں گے، چین نے وزیراعظم عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے، اسلام اور مسلمانوں کو درپیش نفرت کے سدباب کے لیے استنبول میں او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس 25 سے 27 مارچ تک جاری رہے گا، پاک چین تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں، پلوامہ واقعے کے بعد پیدا ہونے والے بحران میں چین ہمیشہ کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پلوامہ میں 44 جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،پلوامہ واقعہ کےتحقیقات میں سنجیدہ ہیں،بھارتی ڈوزیئرکامطالعہ کررہےہیں۔دیکھیں توسمجھوتاایکسپریس میں بھی 44پاکستانیوں کی جانیں گئیں تھیں، کیس میں اپنےملوث ہونےکااعتراف کرنےوالےسوامی آنند سمیت چار افراد بھی چھوڑدیاگیا۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ سانحے کی مذمت تو کی لیکن مساجد کا تذکرہ تک نہیں کیا۔بھارت میں کروڑوں مسلمان رہتے ہیں لیکن ان کا تذکرہ کرتے ہوئے بھارت کو سکتہ کیوں ہوجاتا ہے۔

    نیوزی لینڈ سانحے پر انہوں نے کہا کہ وہاں 9 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے پچاس افراد شہید ہوئے ۔ شہید پاکستانی شہری کو سلام پیش کرتےہیں جس نےبہت سی جانیں بچانےمیں کرداراداکیا۔شہیدپاکستانی کےکردارکونیوزی لینڈکی وزیراعظم نےبھی سراہا،وزیرخارجہ ،دہشت گردی کسی نسل یا مذہب سےمنسلک نہیں ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعات میں مسلمانوں کو قصور وار ٹھہرائے جانے کے اسباب جاننے کے لیے او آئی سی کا ایگزیکٹو اجلاس طلب کیا ہے۔ پاکستان اور ترکی نے اس معاملے پر شروعات کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ آج شام استنبول روانہ ہورہے ہیں۔غورکیاجائےگاکہ اسلام اورمسلمانوں کوکیوں نشانہ بنایاجارہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کےخلاف کچھ ہوتواسےانفرادی فعل قراردیاجاتاہے،خدانخواستہ کچھ اورہوجائےتو اسے سوچی سمجھی منصوبہ بندی قراردے دیاجاتاہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مہاتیرمحمدکوہم نےیوم پاکستان پریڈپرمہمان خصوصی بننےکی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی اور وہ آج شام پاکستان آرہے ہیں۔