Tag: اسلام قبول

  • سوناکشی کا ظہیر سے شادی اور اسلام قبول کرنے سے متعلق اہم بیان

    سوناکشی کا ظہیر سے شادی اور اسلام قبول کرنے سے متعلق اہم بیان

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال سے شادی پر مذہب تبدیل کرنے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی دبنگ گرل اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایک انٹر ویو دیا حس میں انہوں نے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے اور مذہب تبدیل سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

    اداکارہ سوناکشی کا کہنا تحا کہ ظہیر اور اس کے خاندان نے مجھ پر کبھی بھی اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا، میں اور ظہیر مذہب کو اپنی شادی میں رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھتے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    انہوں نے کہا کہ ہم دو ایسے لوگ ہیں جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے، تو ہم نے شادی کرلیا، ظہیر نے اپنا مذہب مجھ پر مسلط نہیں کیا اور نہ ہی میں نے ان پر اپنا مذہب مسلط کیا، ہمارے درمیان مذہب کبھی بھی بحث کا موضوع نہیں تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ شادی کرنے کا بہترین طریقہ ایک خصوصی شادی ایکٹ بھی ہے شادی کرنے کا بہترین طریقہ ایک خصوصی میرج ایکٹ تھا جس میں ایک ہندو عورت کی حیثیت سے مجھے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ ایک مسلمان مرد کے طور پر ایک مسلمان مرد ہی رہ سکتا ہے اس سے دو محبت کرنے والے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    سوناکشی نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مذاہب اور  روایات کا احترام کرتے ہیں، وہ اپنے گھر کی کچھ روایات پر عمل کرتے ہیں اور میں اپنے گھر کی، وہ میری دیوالی کی پوجا میں شریک ہوتے ہیں اور میں ان کی مذہبی رسومات میں حصہ لیتی ہوں۔

    واضح رہے کہ سوناکشی اور ظہیر نے تقریباً 7 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد گزشتہ برس 23 جون کو شادی کی تھی۔

  • شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا اسلام قبول کرنے سے متعلق بیان وائرل

    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا اسلام قبول کرنے سے متعلق بیان وائرل

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ انٹیرئر ڈیزائنر گوری خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے مذہب اور اپنے شوہر شاہ رخ خان کے مذہت کے حوالے سے گفتگو کی۔

    گوری خان نے مذہب تبدیل کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آریان خان اپنے والد شاہ رخ خان سے بہت قریب ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ وہ بڑے ہو کر اسلام کو ہی فالو کرے گا اور وہ ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ ’میں ایک مسلمان ہوں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mon Amie | Matchmaking (@monamie.uk)

    گوری خان نے کہا کہ شاہ رخ میرے مذہب کی بہت عزت کرتے ہیں اسی لیے ہماری زندگی میں توازن قائم ہے اور اسی طرح میں بھی ان کے مذہب کا احترام کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو جاؤں گی۔

    شاہ رخ خان کی اہلیہ نے کہا کہ میں مذہب تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ میرا خیال ہے کہ ہر شخص انفرادی حیثیت رکھتا ہے اور ہر شخص کو اپنی مرضی سے کوئی ایک مذہب فالو کرنے کا حق ہے لہٰذا اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اہلیہ انٹیرئر ڈیزائنر گوری خان کی شادی کو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود بھی 3 دہائیوں سے زائد کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے، گوری خان کے والدین ابتدا میں ان کی شادی کے خلاف تھے کیونکہ شاہ رخ مسلمان ہے۔

  • مسیحی خاتون اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں

    مسیحی خاتون اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں

    دبئی: 29 سالہ یوکرائنی خاتون متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی روزے کی حالت میں انتقال کر گئیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں یوکرائنی خاتون اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں، خاتون کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا جبکہ جس وقت اُن کا انتقال ہوا تو وہ روزے کی حالت میں تھیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق یوکرائنی خاتون نوکری کی تلاش میں دبئی آئیں تھی، ملازمت کی تلاش کے دوران انہوں نے دین اسلام کو سمجھا اور اسلام قبول کیا۔

    عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ دریا نامی خاتون کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا، ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ان کی تدفین دبئی میں ہی کردی گئی۔

  • معروف فنکارہ نے اسلام قبول کرلیا

    معروف فنکارہ نے اسلام قبول کرلیا

    غزہ میں فلسطینیوں کے صبر و شکر سے متاثر ہو کرامریکہ سے تعلق رکھنے والی معروف کامک آرٹسٹ اور آزاد فیشن ڈیزائنر ‘نیفرتاری مون’ نے اسلام قبول کرلیا۔

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکہ کے شہر ٹمپا میں رہائش پذیر 35 سالہ مون کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی ہمت اور ایمان نے انہیں اسلام کی طرف مائل کیا۔

    اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر کے مسلم پس منظر، مذہب اور مقدس کتاب قرآن کے لیے اس کے احترام سے بھی متاثر تھیں۔

    خوشحال زندگی کی جھوٹی تصویر، صحیفہ جبار نے حقیقت بیان کردی۔۔

    نیفرتاری مون نے اتنے ظلم و بربریت کے باوجود فلسطینیوں کی ہمت اور حوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ‘ آپ کو اس پر غور کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کس طرح لوگ آخری سانس تک اپنے ایمان کو قائم رکھ رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نیفرتاری مون نے فلسطینیوں کی اسرائیل کے ساتھ ان کی برسوں کی مشکلات اور خاندانوں کو کھونے کے باوجود چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے اللہ کے حضور ان کی شکر گزاری کو بھی اجاگر کیا۔

  • پادری نے 45 سال چرچ کو دینے کے بعد اسلام قبول کر لیا

    پادری نے 45 سال چرچ کو دینے کے بعد اسلام قبول کر لیا

    اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے اور مسیحی نوجوان ان کو ایک ہمہ جہت شخصیت کے طورپر دیکھتے تھے۔ انہوں نے آسٹریلوی مسیحی برادریوں میں ایک معزز پادری کے طور پر مقام حاصل کیا ہے۔

    نو مسلم عبدالرحمن نے ابھی تک مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات کے بارے کچھ نہیں بتایا ہے، ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ حیران ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق قبول اسلام کی یہ روح پرور تقریب آسٹریلوی شہر میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد ہوئی جہاں 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اپنے مسلمان ہونے کا اقرار کیا۔

    ایک ترک اخبار ینی شفق نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں عبایا زیب تن کیے خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔

    نومسلم خاتون کرسٹین کرنوگوناک نے کہا کہ اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

  • بھارتی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا

    بھارتی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا

    بھارت کے ٹی وی اداکار ویوین دسینا نے بتایا کہ انہوں  نے 2019 کے رمضان میں اسلام قبول کیا تھا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے، ویوین نے کہا کہ میری زندگی میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام طریقے ست اپنی زندگی گزار رہا ہوں۔

    ٹی وی کا کہنا تھا کہ میں نے 2019 کے رمضان میں اسلام کی پیروی شروع کی تھی، مجھے روزانہ 5 وقت کی نماز میں بہت سکون ملتا ہے۔

    سابق امریکی کک باکسر نے اسلام قبول کرلیا

    اداکار ویوین دسینا نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو رمضان کے آغاز کی مبارک باد بھی دی تھی۔

    واضح رہے کہ ویوین ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں،  پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، شکتی اور صرف تم سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر یوکرینی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

    اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر یوکرینی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

    خارکیف: اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک یوکرینی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام کی تعلیمات نے یوکرینی کے دل میں جگہ بنالی، خارکیف کے معذور لڑکے ورونکو نے اسلام قبول کر لیا۔

    روسی حملے میں خارکیف کے رہائشی ورونکو نہ صرف اپنا گھر کھو بیٹھے تھے بلکہ اہلیہ اور 2 بیٹیوں سے بھی جدا ہو گئے تھے۔

    ایسے وقت میں مسجد کے امام نے ورونکو کو مسجد میں پناہ دی، جس کے بعد دین اسلام سے متاثر ہو کر ورونکو اُرکو نے اسلام قبول کر لیا۔

    مسجد کے امام کا کہنا ہے جب صورت حال خراب تھی تو ورونکو نے مدد مانگی، اس کے بعد ورونکو ہمارے ساتھ مسجد میں رہتے ہیں اور اب ہم بھائی ہیں۔

    ایک ویڈیو میں ورونکو نے بتایا کہ جب 8 مارچ کو رضاکار میری فیملی کو کہیں لے گئے، تو میں بالکل اکیلا رہ گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جب حملہ ہوا تو میں 9 ویں فلور سے شیلٹر جایا کرتا تھا، عمارت میں کوئی گیس، بجلی اور پانی کچھ بھی نہیں تھا، تب امام محمد علی نے مسجد میں مجھے رہنے کی پیش کش کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق ورونکو نے کچھ دنوں بعد اسلام قبول کر لیا، امام نے بتایا کہ جب حالات ناقابل برداشت ہو گئے تو ورونکو نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا ’علی مجھے لے جاؤ۔‘ تب سے وہ مسجد میں رہائش پذیر ہیں، اور ہم اب بھائی بھائی ہیں۔

  • امریکی خاتون نے جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا

    امریکی خاتون نے جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا

    کراچی: امن اور سلامتی کے مذہب اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہونے والی غیر مسلم امریکی خاتون اسلام قبول کرنے جامعہ بنوریہ پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون 42 سالہ ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کراچی میں جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا۔

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے امریکی خاتون ٹیفنی سلسیٹ کو کلمہ پڑھایا اور اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

    نو مسلم امریکی خاتون کا تعلق امریکی ریاست ٹینیسی (Tennessee) سے ہے، انھوں نے بتایا کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کر چکی ہیں، اور اللہ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہی ہیں۔

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے نو مسلمہ کا نیا اسلامی نام عائشہ امینہ تجویز کیا، اور انھیں مبارک باد پیش کی۔

    عائشہ امینہ نے قبول اسلام کے بعد گفتگو میں کہا اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہوں۔

  • جرمنی کی اسلام مخالف پارٹی کے رہنما نے اسلام قبول کرلیا

    جرمنی کی اسلام مخالف پارٹی کے رہنما نے اسلام قبول کرلیا

    برلن : جرمنی کی اسلام مخالف پارٹی کے رہنما رتھر واگنر نے اسلام قبول کرلیا اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں اسلام مخالف پارٹی آلٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) سے تعلق رکھنے والے ایک رہنما نے اسلام قبول کرلیا ہے، رتھر واگنر نے اسلام قبول کرنے کے بعد پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    رتھر واگنر روسی نژاد جرمن شہری ہیں اور جرمنی کی ریاست برانڈنبرگ سے انکا تعلق ہے، انھوں نے 2015 میں اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اے ایف ڈی میں شمولیت سے قبل وہ چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت سی ڈی یو کے ساتھ منسلک رہے۔

    پارٹی ترجمان نے واگنر کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ کہا انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ، ہماری جماعت کو رتھر واگنر کے اسلام قبول کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

    واضح رہے کہ اے ایف ڈی جرمنی میں مسلمان تارکین وطن اور اسلام کے خلاف کام کرنے والی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، اسلام مخالف جماعت نے جرمنی میں ایک ملین سے زیادہ مہاجرین اور تارکین وطن کی آمد کے بعد اسلامائزیشن کے خطرے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ملکی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ہالینڈ کی مسلمان مخالف سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے رہنما آرنوڈ فان ڈورن نے بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔