Tag: اسلام قبول کرلیا

  • آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا۔۔کس چیز سے متاثر ہوئے؟

    آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا۔۔کس چیز سے متاثر ہوئے؟

    آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے زندگی کے 45 سال چرچ میں وقف کرنے کے بعد دین محمدیؐ سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے قبول اسلام کے بعد اپنا اسلامی نام عبد الرحمن رکھا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے بتایا کہ وہ اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب اُنہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل کرائے پر حاصل کیا۔

    پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب ہوٹل میں اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جہاں اذان ہورہی تھی، جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں دنیا کا بہترین تحفہ کلام پاک دیا۔

    آسٹریلوی پادری نے کہا کہ کئی سالوں سے میرے پاس قرآن مجید موجود ہے، مگر اسے پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا، مگر پرتھ میں مسجد سے جب میں واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا۔

    متحدہ عرب امارات: غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کیلئے خوشخبری

    پادری نے کہا کہ دعا کرنے کے بعد میں قرآن پاک کی تلاوت کی اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ خدا کا سچا کلام ہے اور میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • غزہ میں فلسطینیوں کی استقامت، امریکی ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کرلیا

    غزہ میں فلسطینیوں کی استقامت، امریکی ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کرلیا

    غزہ میں مظالم کے سامنے فلسطینیوں کی استقامت سے متاثر ہوکر امریکی ٹک ٹاکر ایبی حافظ نے اسلام قبول کرتے ہوئے زندگی کا بہترین دن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ٹک ٹاکر نے غزہ پراسرائیلی حملے کے بعد اسلام قبول کرلیا، امریکی سے تعلق رکھنے والی ایبی حافظ ویڈیو شیئر کی ، جس میں انھوں نے  کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

    ایبی حافظ نے اس دن کو زندگی کا بہترین دن قرار دیتے ہوئے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

    چند روز قبل برطانیہ کی ٹک ٹاک اسٹار نے اسرائیلی مظالم کے دوران فلسطینیوں کے غیر متزلزل جذبے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا تھا۔

    میگن رائس نامی ایک ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انکو بھی کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    برطانوی اخبار ڈیلی آن لائن کے مطابق ’ تبدیلی مذہب کے حوالے سے ان مغربی خواتین کا کہنا ہے کہ ’حماس کے حملے پر اسرائیل کا ردعمل ان کے اسلام قبول کرنے کیو جہ بنا۔

  • خاتون امریکی فائٹر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں

    خاتون امریکی فائٹر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں

    امریکا کی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر امبر لیبروک دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

    35سالہ امریکی ایتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویژن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتی ہیں اور اب تک بہت سی فتوحات اپنے نام کرچکی ہیں۔

    نو مسلم خاتون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں انہیں پرسکون ماحول میں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پچھلے کچھ ماہ میری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لائے،اور اس دوران زندگی میں بہت سے نیشب و فراز آئے، میں نے بہت زیادہ محنت کی مگر پھر بھی کچھ کمی سی رہی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ بہت سے ایسے لوگ تھے جن سے میں بہت پیار کرتی تھی قطع تعلق ہوگئی اور میری زندگی بالکل اُلجھ گئی تھی۔

    امبر لیبروک نے لکھا کہ پھر پلک جھپکتے ہی سب کچھ سمجھ میں آنے لگا اور ہر چیز مجھے اللّٰہ کے قریب کرنے لگی میں دین کی تلاش کرنے پر مجبور ہو گئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہ اتار چڑھاؤ زندگی میں برکتوں کے لیے جگہ بنانے کے لیے آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amber Marie (@amberleibrock_mma)

    اُنہوں نے لکھا کہ زندگی کے اس مقام پر پہنچنے کے بعد لگتا ہے کہ سب کچھ بالکل ویسا ہے جیسا ہونا چاہیے تھا بلکہ میری حیثیت سے زیادہ ہے۔

    امبر لیبروک نے لکھا کہ یہ میری مرضی کے مطابق نہیں بلکہ یہ اللّٰہ کی مرضی کے مطابق ہوا ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے چاہے زندگی اچھی یا بری جو بھی ہو۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا، میں ہر اس چیز کی منتظر ہوں جو مجھے آگے ملنے والی ہے، الحمدللّٰہ!

  • شوہر کے ظلم سے تنگ بھارتی خاتون پاکستان آگئی، اسلام قبول کرلیا

    شوہر کے ظلم سے تنگ بھارتی خاتون پاکستان آگئی، اسلام قبول کرلیا

    اسلام آباد / گوجرانوالہ: شوہر کے ظلم سے تنگ بھارتی خاتون پاکستان بھاگ آئی، چندی گڑھ کی ٹینا نے پاکستان آ کر اسلام قبول کر لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی ایک ہندو خاتون نے اپنے شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر ملک چھوڑ دیا اور پاکستان آ کر اسلام قبول کر کے گوجرانوالہ کے ایک شہری سلیمان سے شادی کر لی۔

    دوسری طرف بھارتی دفتر خارجہ نے ٹینا کو بھارت واپس بھیجنے کی درخواست کر دی اور کہا کہ ٹینا اپنے شوہر امیش سے ناراض ہو کر پاکستان آئی ہے۔

    بھارتی دفتر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیمان نے اسے زبردستی اسلام قبول کروانے کے بعد یرغمال بنا رکھا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرایع کے مطابق ٹینا کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی بھارتی درخواست کو مسترد کر دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوئی دباؤ نہیں، بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے

    خیال رہے کہ ہندو خواتین کے قبول اسلام پر بھارت کی جانب سے ہمیشہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ مذہب کی تبدیلی زبردستی کرائی گئی ہے، سندھ کے علاقے گھوٹکی کی دو بہنوں کے حوالے سے بھی بھارت نے الزام لگایا کہ انھیں زبردستی اسلام قبول کرایا گیا۔

    گزشتہ روز گھوٹکی کی نو مسلم بہنوں نے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں، بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے نو مسلم بہنوں‌ آسیہ اور نادیہ نے کہا کہ انھیں بچپن سے مسلمان ہونے کا شوق تھا، جو اب پورا ہوا۔

  • گھوٹکی: 2 لڑکیوں کا مبینہ اغوا، سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی

    گھوٹکی: 2 لڑکیوں کا مبینہ اغوا، سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی

    کراچی: صوبہ سندھ کے علاقے گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی سے 2 لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے میں سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کی دو لڑکیوں کے مبینہ طور پر اغوا کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیے گئے، کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، کمیٹی میں سیکریٹری اقلیتی امور، کمشنر، ڈی آئی جی سکھر بہ طور ممبر شامل ہیں۔

    یہ کمیٹی اسکول یونین کونسل اور نادرا ریکارڈ کے مطابق عمر کا تعین کرے گی، کمیٹی دونوں لڑکیوں کے اہلِ خانہ کی سماجی زندگی کا جائزہ بھی لے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  نومسلم بہنوں کی عمر کے تعین اور حقائق کیلیے 5 رکنی کمیشن قائم کرنے کا حکم

    تحقیقاتی کمیٹی لڑکیوں کی جانب سے مذہب تبدیل کرنے کا جائزہ لے گی، پولیس کی طرف سے لاپرواہی ثابت ہونے پر کمیٹی پولیس کے خلاف کارروائی کا بھی تعین کرے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق یہ 4 رکنی کمیٹی آئندہ 2 روز میں رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نو مسلم بہنوں نادیہ اورآسیہ کی عمر کے تعین اور حقائق جاننے کے لیے 5 رکنی کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا تھا، کمیشن میں مفتی تقی عثمانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

  • ہالینڈ کی مسلمان مخالف جماعت کے سابق رکن نے اسلام قبول کرلیا

    ہالینڈ کی مسلمان مخالف جماعت کے سابق رکن نے اسلام قبول کرلیا

    ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کی سب سے بڑی مسلمان مخالف سیاسی جماعت کے سابق رکن نے اسلام قبول کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی تعلیمات کا مذاق اُڑانے والے مسلمان مخالف 40 سالہ ڈچ سیاست دان وین کلورین نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

    وین کلورین سے قبل سیاسی جماعت کے رکن آرناوڈ وین ڈورن نے اسلام قبول کیا، انہوں نے وین کلورین کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد دی۔

    [bs-quote quote=”اسلامی کتب کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اسلام کی روشن حقیقتیں آشکار ہوتی چلی گئیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وین کلورین”][/bs-quote]

    وین کلورین نے کہا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے کہ اس دوران ان پر اسلام کے متعلق حقائق کھلتے گئے اور یوں ان کے اسلام دشمنی کے نظریات تبدیل ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام قبول کیا تھا تاہم اس کی ابتدا اسلام مخالف کتاب لکھنے کے دوران ہوگئی تھی، اسلامی کتب کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اسلام کی روشن حقیقتیں آشکار ہوتی چلی گئیں۔

    وین کلورین نے اسلام کے خلاف اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت غلط تھے کیونکہ یہ سیاسی جماعت کی پالیسی تھی اور ہر غلط فعل کو اسلام سے جوڑ دیا جاتا تھا۔

    واضح رہے کہ وین کلورین 2010 سے 2014 کے دوران رکن پارلیمنٹ رہے، وہ سابق سیاسی جماعت میں انتہائی مسلمان مخالف سیاست دان کے طور پر جانے جاتے تھے، انہوں نے اسلام کے خلاف سخت بیانات دئیے تھے۔

    سیاسی جماعت پارٹی فار فریڈم کو چھوڑنے کے بعد انہوں نے نئی جماعت بنائی لیکن 2017 میں انتخابات میں ناکامی کے بعد انہوں نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

  • جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں امریکی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا

    جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں امریکی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا

    کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ایریا میں گیبرئیل زبالوس نامی امریکی نوجوان نے عیسائیت سے تائب ہوکر رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔

    گزشتہ روز امریکی ریاست ہوسٹن ٹیکساس کے21سالہ نوجوان گیبرئیل زبالوس نے جامعہ بنوریہ سائٹ آکر قبول اسلام کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں نومسلم کو رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کلمہ پڑھا کر   اسلامی نام جبرائیل تجویز کیا۔

    حاضرین مجلس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرہ تکبیر بلند کیا اور نومسلم پر گل پاشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

    اس موقع پر نومسلم کو بنیادی ارکان اسلام کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا کہ اسلام میں جس طرح اللہ کی وحدانیت اور فرشتوں کا اقرار لازم ہے اسی طرح قرآن پاک اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنے کا اقرار بھی لازم ہے۔

    اللہ تعالیٰ نے عبادات کو اپنے قرب کا ذریعہ بنایا ہے ان کی ادائیگی میں جبر کی اجازت نہیں دی بلکہ ارشاد دین کی تعلیم دی ہے جتنا انسان عابد و زاہد ہوگا اتناہی اللہ کے قریب تر ہوگا۔

    دنیا بھر کے مذاہب میں اسلام سے بڑھ کر انسانیت کی تعلیم کسی بھی مذہب نے نہیں دی ہے،یہ واحد مذہب ہے جس میں بگڑی اور بے چین روح کا علاج موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ پروپیگنڈوں کے باوجود مغرب میں اسلام تیزی سے پھیل رہاہے۔

    اس موقع پر نو مسلم جبرائیل کا کہناتھا کہ میں بہت خوش ہوں اسلام کے مطالعے سے مجھے پتا چلا کہ دنیا میں جو اخلاقیات اور اعمال کا درس اسلام نے دیا ہے وہ کسی بھی مذہب میں موجود نہیں ہے۔

    اس لیے میں پاکستان آیا کہ میں اسلام قبول کروں یہاں کے لوگوں کی محبتوں اور شفقتوں نے میرا دل جیت لیا ہے، جب سے اسلام قبول کرنے کا اردہ کیا دل پرسکون ہوگیا ہے۔

  • مشہور و معروف آئرش  گلوکارہ شنیڈ اوکانر نے اسلام قبول کرلیا

    مشہور و معروف آئرش گلوکارہ شنیڈ اوکانر نے اسلام قبول کرلیا

    آئر لینڈ : مشہور و معروف آئرش راک اسٹار شنیڈ اوکانر نے اسلام قبول کرکے اپنا نام شہدا رکھ لیا اور کہا میرا اسلام قبول کرنا بغیر کسی دباو کہ ایک فطری عمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 51 سالہ مشہور و معروف آئرش راک اسٹار شنیڈ اوکانر نے اسلام قبول کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مسلمان ہونے پر بے حد فخر محسوس کررہی ہیں، یہ کسی بھی ذہین نظریاتی سفر کا فطری نتیجہ ہے اور تمام تحریری مطالعے اسلام کی طرف جاتے ہیں، میں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے، اب مجھے نئے نام شہداء سے ہی پکارا جائے۔

    اسلام قبول کرنے کے ساتھ ہی گلوکارہ کی جانب سے ٹوئٹر پیج پر نام اور تصویر بھی تبدیل کردی گئی۔

    شنیڈ اوکانر نے حجاب کے ساتھ تصویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں آئرش گلوکارہ نے اذان کی ادائیگی کی ویڈیو شیئر کی اور ادائیگی میں ہونے والی غلطیوں پر معافی مانگی۔

    مغربی میڈیا کے مطابق آئرش گلوکارہ شنیڈ اوکانر جنہیں مگدا داویت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ،ان کو 80 کی دہائی میں اس وقت شہرت ملی، جب انہوں نے اپنی پہلی میوزک البم لانچ کی اور میوزل البم "دی لائن اینڈ دی کوبرا” نے ریلیز کے ساتھ ہی کئی ریکارڈز قائم کیے۔

    بعد ازاں 90 کی دہائی میں معروف گلوکار کو گلوکار پرنس کے گانے "ناتھنگ کپمیریس ٹو یو” کے ری مکس نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔