Tag: اسلام

  • لنڈسے لوہن کی پوسٹ پر حدیث مبارکہ کا حوالہ

    لنڈسے لوہن کی پوسٹ پر حدیث مبارکہ کا حوالہ

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ لنڈسے لوہن جن کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ اسلام قبول کر چکی ہیں، حال ہی میں اسلام کے حوالے سے اپنی ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ توجہ کا مرکز بن گئیں۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لنڈسے لوہن نے ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے حضور اکرمﷺ کی ایک حدیث کا حوالہ دیا۔

    لنڈسے لوہن آج کل کویت میں ہیں جہاں ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن کریم کا مطالعہ کرنے کے بعد وہ خود کو بہت پرسکون محسوس کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ رمضان میں انہوں نے روزے رکھے اور عبادت بھی کی۔

    بعد ازاں لنڈسے لوہن کو کویت کی روایتی چاولوں کی ڈش پیش کی گئی جسے انہوں نے مغربی اطوار کے مطابق چمچے سے کھانے کے بجائے ہاتھ سے کھایا۔ یہ تصویر اسی موقع کی ہے جس میں ان کے ساتھ پروگرام کے میزبان بھی موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: لنزے لوہن کی قرآن مجید میں ہدایت کی تلاش

    لنڈسے نے بخاری شریف کی ایک حدیث کا حوالہ بھی دیا، ’سب سے زیادہ بہترین کام کون سے ہیں؟ انسانوں کے دلوں کو خوشی پہنچانا، بھوکے کو کھانا کھلانا، مصیبت زدہ کی مدد کرنا، دکھی شخص کا دکھ کم کرنا، اور تکلیف میں موجود شخص کی تکلیف دور کرنا‘ (بخاری)۔

    لنڈسے لوہن نے اس سے قبل انسٹا گرام پر اپنی تمام پرانی تصاویر کو حذف کردیا تھا اور اپنے پروفائل میں السلام علیکم کے الفاظ تحریر کیے تھے جو تاحال ان کے اکاؤنٹ پر موجود ہیں۔

    وہ شامی مہاجرین کے لیے بھی کام کر رہی ہیں اور چند روز قبل انہوں نے ترک صدر سے ملاقات بھی کی تھی۔ شام پر گزرنے والی قیامت کا احوال بذریعہ ٹوئٹر دنیا کو پہنچانے والی 7 سالہ بچی بانا العابد بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

    لنڈسے لوہن مین گرلز اور اسکیری مووی 5 میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور 2 ایم ٹی وی مووی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

    مصدقہ رپورٹس کے مطابق انہوں نے فی الحال اسلام قبول نہیں کیا، لیکن ان کی اسلام سے محبت اور اسے سمجھنے کی کوششوں سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ بہت جلد دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں گی۔

  • ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کا انسٹا گرام پر’اسلام وعلیکم‘ کا پیغام

    ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کا انسٹا گرام پر’اسلام وعلیکم‘ کا پیغام

    لاس اینجلس : بالی ووڈ کی نامور اداکارہ وگلوکارہ لنڈسے لوہن نےاپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر’اسلام وعلیکم‘لکھا ہے اور اپنی تمام پرانی تصاویر کو ہٹادیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق لنڈسے لوہن نے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر سے اپنی پرانی تصاویرہٹادیں اور اسلام وعلیکم لکھاہے جس سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے بطور مسلمان اپنی زندگی کا نیا آغاز کیا ہے۔

    linday6

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کی تازہ رپورٹ کے مطابق30 سالہ اداکارہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ کی ثقافت کے مطالعے کےلیے دبئی منتقل ہوئی تھیں اور وہاں وہ اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی کھولنے والی ہیں۔

    lindsay3

    مزید پڑھیں:نامور ہالی وڈ اداکارہ ’قرآن مجید‘میں ہدایت تلاش کررہی ہیں

    ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسےلوہن سے متعلق اس سےقبل بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی تصاویر منظرعام پر آئی تھیں کہ اداکارہ اسلام کا مطالعہ کررہی ہیں،جس کی اداکارہ نے بعد میں تصدیق کی تھی۔

    lindsay4

    لنڈسےلوہن کی گزشتہ سال اپریل میں تصاویرسامنے آئیں جس میں وہ قرآن مجید تھامے نیویارک کی گلیوں میں گشت کررہی تھیں۔

    lindsay2

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہناتھاکہ قرآن مجیدسے بہت کچھ سیکھنےکوملاجس سے میرے لیےروحانیت کےدروازے کھلے اورمیں حقیقت کو جان پائی لیکن امریکی معاشرے نےمجھےقرآن مجید ہاتھ میں لینے پرشیطان بناکرپیش کیا۔

    lindsay5

    یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر 2016 کو ہالی ووڈ اداکارہ نے ترکی میں ایک شامی مہاجر کی جانب سےتحفہ دیا گیا ہیڈ اسکارف سر پر باندھ کر سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی تھی،جس پرانہیں تنقید کانشانہ بنایاگیاتھا۔

    lindsay-1

    واضح رہےکہ ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسےلوہن کو’’مین گرلز‘‘ اور ’’فریکی فرائیڈے‘‘جیسی کامیاب فلموں میں شاندار اداکاری نےشہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

  • لندن: مسلمان خاتون کا حجاب اتارنے اور سڑک پر گھسیٹنے کی کوشش

    لندن: مسلمان خاتون کا حجاب اتارنے اور سڑک پر گھسیٹنے کی کوشش

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں اسلام سے نفرت پرستی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا جس میں ایک باحجاب خاتون کو ان کے حجاب سے سڑک پر گھسیٹا گیا۔

    میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سفید فام نوجوانوں نے اس راہ گیر مسلمان خاتون کو دیکھ کر یہ نفرت پرستانہ اور تعصبانہ اقدام اٹھایا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان سفید فام لڑکوں نے خاتون کا اسکارف کھینچ کر اتارنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گر گئی اور گھسٹتی چلی گئی۔

    مزید پڑھیں: خواتین حجاب کھینچے جانے پر کیا کریں

    قریب ہی واقع ایک ترکی ریستوان کے بیرے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریستوران سے باہر رکھی کرسیوں پر خاتون کو بہت بری حالت میں پایا۔ وہ اس کے قریب یہ سوچ کر گئے کہ شاید یہ ریستوران میں آنے والی خاتون ہے، مگر وہ رو رہی تھی اور بری طرح کانپ رہی تھی۔ ’اس نے بتایا کہ اس پر حملہ کیا گیا ہے‘۔

    واقعہ کے بعد موقع پر موجود افراد نے خاتون کی مدد کی اور انہیں مذکورہ ریستوران کے اندر پہنچایا۔

    ریستوران مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے اس جگہ پر کبھی ایسا ناخوشگوار واقعہ نہیں دیکھا۔

    مزید پڑھیں: یورپ میں مقیم مسلمانوں کو نفرت انگیز رویوں سے کیسے بچایا جائے؟

    واضح رہے کہ برطانیہ، امریکا اور مختلف یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پرستی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برطانوی ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ اس نسلی شدت پرستی کا نشانہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر اقلیتی گروہ جیسے یہودی، مہاجرین اور ہم جنس پرست افراد بھی بن رہے ہیں۔

    لندن کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نفرت پرستی کے ان واقعات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات پر عمل کر ہے ہیں۔

  • راجھستان ۔ جہاں مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھی روزہ رکھتے ہیں

    راجھستان ۔ جہاں مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھی روزہ رکھتے ہیں

    آپ نے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے بہت سے مظاہرے دیکھے ہوں گے، لیکن آپ نے شاید کسی ہندو کو مسلمانوں کے ساتھ روزہ رکھتے نہ دیکھا ہو۔ ایسی حقیقت بھارت کی ریاست راجھستان میں موجود ہے جہاں ہندو افراد مسلمانوں کا ساتھ دینے کے لیے رمضان میں روزے رکھتے ہیں۔

    راجھستان کے بارمر اور جیسلمر ضلع میں مذہبی ہم آہنگی کا بہترین مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہاں مسلمان نہ صرف ہندؤوں کے ساتھ ہولی اور دیوالی مناتے ہیں بلکہ ہندو ان سے ایک قدم آگے بڑھ کر ماہ رمضان میں روزے بھی رکھتے ہیں۔

    raj-1

    یہی نہیں ہندو اپنے مسلمان بھائی بہنوں کے ساتھ 5 وقت نماز بھی پڑھتے ہیں۔ بقول ان کے اس طرح ان پر بھی خدا کی رحمتیں نازل ہوں گی۔ مسلمان بھی ان کے ہولی اور دیوالی کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اور دیگر مذہبی تہواروں پر ان کے ساتھ مذہبی گیت یا بھجن بھی گاتے ہیں۔

    بارمر کے رہائشی شنکر رام کے مطابق، ’ہمارا مذہب مختلف ہے لیکن روایات مشترک ہیں۔ ہمارے یہاں چھوٹے بچے بھی روزہ رکھتے ہیں‘۔

    یہ روایت صرف ان 2 ضلعوں میں ہی نہیں بلکہ پورے راجھستان میں ہے۔ یہاں کے علاقے گوہڑ کا تلہ میں واقع سعید کسم درگاہ میں بھی مسلمان اور ہندو دونوں ہی حاضری دیتے ہیں۔

    raj-2

    راجھستان میں یہ روایات عام تو ہیں، مگر ان کا آغاز کب اور کیسے ہوا، یہ کوئی نہیں جانتا۔ یہاں کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو تقسیم بھارت کے وقت سندھ سے ہجرت کر کے آئے تھے۔

    بارمر میں ایک سرکاری اہلکار کے مطابق یہاں لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں اور دکھوں میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ سوچنا بھی ناممکن ہے کہ کسی مسلمان کو ہندو یا ہندو کو کسی مسلمان سے الگ کردیا جائے۔

    پاکستان اور بھارت میں جہاں شرپسند عناصر کی جانب سے مذہبی تنگ نظری کو فروغ دیا جارہا ہے وہاں یہ خبر مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے۔

  • اٹلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کا قبول اسلام

    اٹلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کا قبول اسلام

    روم: اٹلی کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ کی بیٹی نے اسلام قبول کرلیا۔ رکن پارلیمنٹ نے بیٹی کے قبول اسلام کو ایک ’شدت پسند مذہب کی طرف رجحان‘ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

    بائیس سالہ میولا فرانکو باربرٹو لورینٹلے ڈی نپولی یونیورسٹی کی طالبعلم ہیں اور انہوں نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام عائشہ رکھا ہے۔ عائشہ کے والد فرانکو باربرٹو نے بیٹی کے اس فیصلہ پر سخت تشویش ظاہر کی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسلام پر بنیاد پرست اور کٹر مذہب ہونے کا الزام عائد کیا۔

    اورلینڈو واقعہ کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے لیے مشکلات *

    انہوں نے کہا، ’یہ تبدیلی نہ صرف بری ہے بلکہ خوفناک بھی ہے، اسلام ایک شدت پسند اور بنیاد پرست مذہب ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ وہ عبادت کرتے ہوئے اپنے بچوں کی طرف بھی دھیان نہیں دیتی چاہے وہ رو ہی کیوں نہ رہے ہوں۔ مجھے اپنی بیٹی کے فیصلے سے سخت تکلیف پہنچی ہے‘۔

    اورلینڈو حملہ: درجنوں افراد کی جان بچانے والا مسلمان فوجی ہیرو *

    عائشہ نے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر ڈھانپنے کو خدا نے میرے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ خدا کا قانون ہے۔ میں اسے نہ ماننے والی کون ہوتی ہوں‘۔

    italy-new-2

    رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کے قبول اسلام کو ملک بھر میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    عیسائی نوجوانوں کا مسلمانوں سے اظہار محبت *

    پوپ فرانسس کی مسلمان خواتین کے حجاب کی حمایت *

    واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ میں پیرس، برسلز اور اورلینڈو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کے باعث ایک طرف تو مسلمانوں کو یورپ میں سخت مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو اسلام کی اصل روح کو سمجھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔

  • اسلام قبول کرنے والی آٹھ مشہورشخصیات

    اسلام قبول کرنے والی آٹھ مشہورشخصیات

    عموماً انسان کو اپنا مذہب خود اختیار کرنے کا موقع نہیں ملتا وہ جس مذہب سے تعلق رکھنے والے خاندان میں پیدا ہوتا ہے اسی پر زندگی گزاردیتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے اندر کی سچائی انہیں کسی خاندانی مذہب کا پابند نہیں بناپاتی اور وہ تحقیق اور دلیل کی بناء پر اپنا آبائی مذہب چھوڑ کسی دوسرے مذہب کو اختیار کرلیتے ہیں، یہاں ہم چند ایسی مشہور شخصیات کا ذکر کررہے ہیں جنہوں نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کراسلام قبول کیاہے۔

    محمد یوسف

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سن 2005 سے قبل یوسف یوحنا کے نام سے جانے جاتے تھے۔ کرکٹ ٹیم کیریڑھ کی ہڈی کہلانے والے اس قابلِ فخر بلے باز نے 2005 میں اسلام قبول کیا اوراب وہ محمد یوسف کے نام سےجانے جاتے ہیں۔

    ممتا کلکرنی

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ کے افق پر جلوہ گر حسینہ ممتا کلکرنی اسلام کی طرف اس وقت راغب ہوئیں جب وہ اپنےشوہر کے ہمراہ اسمگلنگ کے الزام میں دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کی گئیں۔ اداکارہ نے اپنی قید کے دنوں میں دین کامطالعہ کیا اور پھر قید کے دوران ہی اسلام قبول کیا۔

    محمد علی کلے

    کیا آپ سیزئس کلے کو پہچانتے ہیں ۔۔ نہیں! دنیا کے جانے مانے ممتاز باکسگ چیمپیئن محمد علی اسلام قبول کرنے سے قبل سیزئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کے عروج کے دور میں اسلام قبول کیا۔

    اللہ رکھا رحمان

    بھارت کے مشہور ترین اور واحد آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقاراللہ رکھا رحمن ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور اور ان کا نام دلیپ کمار تھا۔ دلیپ بچپن سے ہی صوفی ازم سے متاثر تھے اور 1984 میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور تب سے اب تک وہ اسلام پرکاربند ہیں۔

    مائیک ٹائیسن

    محمد علی کلے کی طرح مشہورامریکی باکسر مائیک ٹائیسن نے بھی اسلام قبول کیا۔ انہیں عدالت نے ریپ کیس میں قید کی سزا سنائی تھی اور اسی قید کے دوران کئے گئے مطالعے کے نتیجے میں انہوں نے اسلام قبول کیا۔

    ڈیو شیفیل

    ہالی وڈ کے مشہور کامیڈین ڈیو شیفیل نے میڈیا میں اپنا مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور اپنے نئے مذہبی عقائد کے مطابق انہوں نے اپنے متنازعہ ٹی وی شو کو بھی مزید جاری رکھنے سے انکار کردیا۔

    ہنس راج ہنس

    آجا نچلے اور دل ٹوٹے ٹوٹے ہوگیا جیسے مشہور گانے گانے والے بھارتی گلو کار ہنس راج ہنس بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنس راج کافی عرصے سے اسلام کے مطالعے میں مصروف تھے اور انہوں نے اسلام کی پرامن تعلیمات سے متاثرہوکر مذہب تبدیل کیا۔

    مائیک جیکسن

    دنیا کو اپنے منفرد رقص اور پاپ موسیقی سے لبھانے والے مائیکل جیکسن مرحوم بھی اسلام قبول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے لاس انجیلس میں اپنے ایک دوست کے گھر پرمسلم عالم کی موجودگی میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام مائیکل سے تبدیل کرکے میکائل کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق مئیکل جیکسن کے بھائی جرمائین جیکسن کی تبدیلی مذہب ان میں تبدیلی کا سبب بنی ۔ انکی بہن جینٹ جیکسن بھی قطر کےایک سرمایہ دار سے شادی کرکے اسلام قبول کرچکی ہیں۔

  • اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ 8 افراد جاں بحق، 39 زخمی

    اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ 8 افراد جاں بحق، 39 زخمی

    موٹر وے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرالر تصادم کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق جبکہ انتالیس افراد زخمی ہو گئے، موٹر وے پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بدقسمت بس بہاولپور سے اسلام آباد جارہی تھی اور موٹر وے پر اسلام آباد ٹول پلازاکے قریب کھڑے ٹرالر سے سے ٹکرا گئی۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سو جانے باعث پیش آیا اور اُس کو سامنے کھڑا ٹرالر نظر نہیں آیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریسکیو وکرز نے بس کاٹ نکالا۔

    ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی پانچ افراد کی لاشیں اور انتالیس زخمی علاج کے لئے اسپتال لائے گئے، ترجمان پمز نے مزید کہا جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔