Tag: اسلحہ اسمگل

  • پاکستان ریلویز کے 2 ملازم اسلحہ اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    پاکستان ریلویز کے 2 ملازم اسلحہ اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    کراچی: سی ٹی ڈی نے پاکستان ریلویز کے 2 ملازم کو اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کے 2 ملازم کو اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ثنااللہ، گل اسلام سے ایس ایم جی اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان پیسوں کے عوض غیر قانونی طریقے سے اسلحہ کے پی سے لائے تھے۔

    عمر خطاب نے مزید بتایا کہ ملزمان کو ہتھیار خیبرپختونخوا میں اسلحہ ڈیلر نے دیے تھے، گرفتاری سے متعلق ریلوے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

  • افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    خیبر: طورخم بارڈر پر سامان لے جانے والی دو گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران اسلحہ برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف سی نارتھ اور کسٹم حکام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 رائفلیں، دو پستول اور پستول کی 12000 گولیاں اور ریپیٹر شامل ہیں، ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر پیاز سے لدے ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر افغانستان سے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

    برآمد ہونے والے امریکی ہتھیاروں میں ایم فور، کلاشنکوف، امریکن رائفل، لیزر بیم، نائٹ ویژن سائٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

    کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل کیے جانے کے انکشاف کے بعد شکار پور پولیس کے3اہلکاروں اور4بین الصوبائی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد پولیس نے بلوچستان سے صوبہ سندھ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع شکارپور کے3 پولیس افسران اور چار بین الصوبائی اسمگلروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس موبائل سے برآمد ہونے والے جدید اسلحے میں جی تھری اور ایس ایم جی، ڈھائی ہزار کے قریب راؤنڈز شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو پہنچایا جانا تھا، واردات میں ملوث پولیس وین سیکیورٹی کے لیے صوبائی مشیر کو دی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ پولیس وین کے استعمال کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ڈبل کیبن گاڑی، پولیس موبائل مشیر سندھ کابینہ بابل بھیو کے زیراستعمال ہے، جیکب آباد پولیس نے ڈبل کیبن اور پولیس موبائل سے اسلحہ برآمد کیا۔

    پولیس کے مطابق ڈبل کیبن اور پولیس موبائل سے لائٹ مشین گن اور کلاشنکوف کی 2ہزار350گولیاں برآمد کی گئی ہیں، جس میں لائٹ مشین گن کے6میگزین، جی تھری رائفل کے17میگزین بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولیاں ڈبل کیبن گاڑی میں بلوچستان سے منتقل کی جارہی تھیں کارروائی میں مطلوب اسمگلر اور3پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا گیا ہے، گرفتاراہلکاروں میں اے ایس آئی امتیاز بھیو، ثناءاللہ اور بقاءاللہ انڑ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ 4مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ اسمگلر اختیار لاشاری کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ حراست میں لیے گئے پولیس اہلکاروں کا تعلق شکارپور سے ہے۔

  • اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلنگ میں ریٹائرڈ ایف سی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلنگ میں ریٹائرڈ ایف سی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ نے اسکول بیگ میں اسلحے کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی کے ایم سی اسپورٹس کپملیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسکول بیگ میں اسلحے کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کارروائی کے دوران کے پی کے پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔

      انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم ظہرالدین کے اسکول بیگ سے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے ملزم کے پی کے بس اڈے کے منشی دانیال کے لیے کام کرتا ہے۔

    راجہ عمر خطاب نے کہا کہ دانیال اسلحہ ڈیلرز قدیر، صدام اور ندیم اینڈ سنز کا مرکزی کارندہ ہے، گرفتار ملزم اظہرالدین کے قبضے سے کے پی کے پولیس کا کارڈ برآمد ہوا ملزم پہلے بھی کراچی میں اسلحے کی سپلائی کرکے جاچکا ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے آرمزٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک بنایا گیا تھا، سی ٹی ڈی کا خصوصی ڈیسک مکمل مانٹیرنگ کرتا ہے کے پی کے میں تین اسلحہ ڈیلر بھاری ہتھیار اب تک کراچی بھیج چکے ہیں سی ٹی ڈی گروہ کے دو ملزمان کو پہلے بھی گرفتار کرچکی ہے اسلحہ اسمگلنگ میں زیادہ ترریٹائرڈ یا ڈسمس ایف سی اہلکار ملوث ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق شہری آن لائن آرڈر بک کرواتے ہیں، ڈیلیوری دانیال منشی کرواتا ہے دانیال آنے جانے کا کرایہ اور فی پستول معاوضہ ادا کرتا ہے ملزمان کراچی آکر پارٹی کے ہاتھ میں اسلحہ دیتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں گرفتار ملزم کو سی ٹی ڈی منتقل کردیا گیا ہے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    کراچی : سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ اسمگل کرنے والا گروہ پکڑ کر کلاشنکوف سے زیادہ خطرہ اعلیٰ ترین کوالٹی کے اٹھارہ پستول برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول لائن میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کے حکم پر غیر قانونی اسلحے پر کارروائی کی۔

    راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پکڑے گئے دو افراد کا تعلق درآدم خیل اور دو کا تعلق کراچی سے ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ اسلحہ کی خرید و فروخت کیلیے فیس بک پر پیج بنے ہوئے، جہاں سے درآدم خیل سے غیرقانونی اسلحے کا کاروبار ہورہا تھا جبکہ اسلحہ کے واٹس اپ گروپ میں نمبر ایڈ کرکے اسلحے کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں ، پکڑے گروپ سے 18 پسٹل پکڑے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اخروٹ اور مونگ پھلی کے ڈبوں میں گولیاں چھپائی گئیں تھیں، جتنا بھی اسلحہ پکڑا گیا اس کا فارنزک نہیں ہوسکا، 7 کیسزز ایسے تھے جن کا فارنزک ہوا۔

    ملزمان درہ آدم خیل سے بہت آسانی سے اسلحہ کراچی لارہے ہیں ، موبائل سم خریدنامشکل ہےاسلحہ لیناآسان ہوگیاہے، لائسنس دکھنے میں اصلی ہے مگر وہ جعلی لائسنس ہیں، حکومت سے اس حوالے سے مدد حاصل کریں گے۔

    راجہ عمر خطاب نے مزید بتایا کہ 300 سے 400 بور کے پسٹل کراچی درآدم خیل سے آتے ہیں، حکومت سے اس حوالے سے مدد حاصل کریں گے۔

  • آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لاہور : پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

    لاہور میں بڑی جدید اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ آٹھ ملزمان دھر لئے گئے۔ سی سی پی لاہور امین وینس نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے برآمد کیا گیا اسلحہ اور آٹھ ملزمان کو پیش کیا۔

    سی سی پی او نے بتایا کہ برآمد کئے گئے اسلحہ میں بارہ ریپیٹر، تیس بور کے تیس پسٹل، دو خودکار بندوقیں، دس بارہ بور کی رائفلیں، سولہ پسٹل اور چوبیس ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ہونے والوں میں حاجی خان، سحر گل، مبشر حسین، ذوہیب حسن، رانا عادل، شاہ زواللہ، دلاور اور صابر رحمان شامل ہیں۔

    سی سی پی او نے بتایا کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنےو الے نیٹ ورک کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں بہت جلد گرفتار کرلیں، انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔