Tag: اسلحہ اسمگلنگ

  • کراچی  میں جرائم پیشہ عناصر اسلحہ کہاں سے اور کیسے منگواتے ہیں؟  بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اسلحہ کہاں سے اور کیسے منگواتے ہیں؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اسلحہ منگوانے سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کراچی میں اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کا سراغ لگالیا، کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کی پہ در پہ کارروائیوں کے بعد بڑا انکشاف سامنے آیا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر اسلحہ کہاں سے اور کیسے منگواتے ہیں۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹگیشن چوہدری صفدر ڈی ایس پی چوہدری صفدر کے مطابق آج بھی درہ آدم خیل علاقہ غیرہے جہاں پاکستان کا قانون نہیں چلتا تاہم اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے مبینہ ٹاون اور سمن آباد میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے آن لائن اسلحہ کی خریدوفرخت میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزمان سے 6 نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی ہے، سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کوآن لائن اسلحہ اسمگلنگ کی اطلاع ملی تھی، اسلحہ درہ آدم خیل خیبرپختونخوا سے کراچی پہنچایا گیا تھا۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی مبینہ ٹاؤن کےعلاقےمیں کی گئی، ملزم ہلال سے4نائن ایم ایم پستول برآمدہوئے،ملزم نےاسامہ خان کے ذریعےدرہ آدم خیل سےاسلحہ منگوایاتھا،چاروں پستول خان آرمزکمپنی کےپی کےسےمنگوائے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ سمن آبادسےحمزہ نامی ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے 2 نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی، اسلحہ لکی آرمزکمپنی کے مالک علی بادشاہ نےبھجوایاتھا۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے پی کےسےپستول فروخت کرنےکراچی آیاتھا، ملزم حمزہ علی خان کو فی پستول ڈیلیوری کے 10 ہزار روپے ملتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سےکے پی کےسےآن لائن اسلحہ منگوایاجاتاہے، جرائم پیشہ اورشوقین افرادپستول منگواتے ہیں، کالج یونیورسٹی کے طلبا بھی آن لائن اسلحہ منگواتے ہیں، اسلحہ بسوں اوردیگرٹرانسپورٹ سے کراچی پہنچایا جاتا ہے، ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا

    اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا

    کراچی: اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

    سی ٹی ڈی نے آج منگل کو اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم اظہر کو جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا سی آر او کروا لیا گیا ہے، فوٹو فنگرز لینا باقی ہیں، غیر قانونی اسلحے سے متعلق تفتیش بھی كرنی ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کو مخبر کی اطلاع پر کشمیر روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے اسکول کا چھوٹا بیگ کندھے پر ٹانگا ہوا تھا، بیگ سے 4 سے زائد پستول مع میگزین برآمد ہوئے، اور اس کے قبضے سے کے پی کے پولیس کا کارڈ بھی برآمد ہوا۔

    اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلنگ میں ریٹائرڈ ایف سی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے۔

  • موٹر وے: پنکچر گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    موٹر وے: پنکچر گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: موٹر وے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے ایم ٹو چکری کے قریب سڑک کنارے پنکچرگاڑی کھڑی تھی، جس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق ایک ہنڈا کار میں اسلحہ اسمگل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ پنکچر ہو گئی تھی، پیٹرولنگ کے دوران پولیس اہل کار مدد کی غرض سے رک کر کار کی طرف بڑھے تو کار میں موجود دو افراد نے کار بھگا دی۔

    تاہم اس دوران کار سے اسلحہ گرا، جسے دیکھ کر پولیس اہل کاروں نے کار کا تعاقب شروع کر دیا، کلر کہار کے قریب اسے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہ رکی، تاہم موٹر وے پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کے گرد شکنجہ سخت کر دیا، جس پر ملزمان نے گاڑی موڑ کر ون وے پر ڈال دی۔

    موٹر وے پولیس کے تعاقب کے آگے بے بس ہو کر ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس اہل کاروں نے ایک ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔

    گاڑی کی تلاشی پر 16 رائفلیں، 89 میگزینز، 48 پستول، 15300 راؤنڈ برآمد ہوئے، ابتدائی تفتیش سے پتا چلا کہ ملزمان اسلحہ پشاور سے لاہور اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بعد ازاں، موٹر وے پولیس نے گرفتار ملزم، برآمد شدہ اسلحہ اور گاڑی پولیس چوکی چونترہ کے حوالے کر دیے۔

  • اسلام آباد : اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دوملزمان گرفتار

    اسلام آباد : اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دوملزمان گرفتار

    اسلام آباد : پولیس نےاسلحہ اسمگل کرنےکا منصوبہ ناکام بنادیا، کارروائی کرکے گاڑی سےبڑی تعداد میں اسلحہ اورہزاروں گولیاں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے خیبرپختونخواسے پنجاب اسلحے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    دوران اسپیشل چیکنگ ٹول پلازہ موٹروے سے مخبر خاص کی اطلاع پر سوزوکی کلٹس گاڑی رجسٹریشن نمبر342 ایل زیڈ یو کو روکا جس میں دو آدمی سوار تھے۔

    چیکنگ کے دوران کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔ جس میں پستول، رپیٹر، ایس ایم جی اور دیگر جدید اسلحہ شامل ہے۔

    پولیس نے کار میں سوار دو افراد ندیم اللہ اورکامران حیدر کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان اسلحہ خیبرپختونخواسے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

    یہ اسلحہ پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.