Tag: اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس

  • جج شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈ اپور کا کیس سننے سے معذرت کرلی

    جج شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈ اپور کا کیس سننے سے معذرت کرلی

    اسلام آباد: جج شائستہ کنڈی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس سننے سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

    وکیل راجہ ظہور الحسن نے دلائل دیے کہ ریاست نے آج جی ٹی روڈ اور موٹر وے بند کر رکھی ہے، ریاست چاہتی ہے کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری ہوں۔

    جج شائستہ کنڈی نے استفسار کیا کہ کہ آپ کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا میں ہیں یا لاہور میں ہیں تو وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ وزیراعلیٰ کے پی جلسے میں جائیں، راستے کھلوائے جائیں تو وہ عدالت پیش ہو جائیں گے۔

    جج شائستہ کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کیس واپس سیشن جج کو بجوا دی

  • اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے

    اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

    سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو20مئی کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل ظہورالحسن کو سوالنامہ فراہم کردیا ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیاسماعت کےدوران پراسیکیوشن کی جانب سے پیش شواہد و دلائل کو سنا اور سمجھا  30اکتوبر 2016کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی؟۔

    عدالت نے سوال پوچھا ہے کہ آپ کالےرنگ کی گاڑی سےنکلےجنگل کافائدہ اٹھاکربھاگ گئے،پولیس نے گاڑی تحویل میں لی ؟ گاڑی سے بلٹ پروف جیکٹ پہنےاللہ نواز سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی؟

    سوالنامے میں کہا گیا کہ آپ کی گاڑی سےغیرقانونی اسلحہ،شراب کی بوتل برآمد ہوئی کیا کہیں گے؟ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوا بوتل میں شراب تھی؟ آپ کیخلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے کیوں گواہی دی؟

    عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کےتحت بیان دینا چاہتے ہیں؟ کیاآپ اپنے دفاع میں کوئی شواہدپیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

    عدالت نے وزیراعلیٰ کےپی  کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئےسماعت 20مئی تک ملتوی کر دی۔