Tag: اسلحہ برآمد

  • پی آئی بی میں پولیس مقابلہ، دوملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد

    پی آئی بی میں پولیس مقابلہ، دوملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد

    کراچی : پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں اور ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو منشیات فروش مارے گئے، جبکہ دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی.

    دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، سعودآباد، گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن میں کارروائیاں کرتے ہوئے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم طارق اورشاہ نواز بھی شامل ہیں جنہیں عدالت سے نوے روزہ ریمانڈ پر تحویل میں لے لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • ناردرن بائی پاس پرپولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    ناردرن بائی پاس پرپولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلہ میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس پر پولیس چوکی پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان جوابی فائرنگ میں مارے گئے اور ایک فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ناردرن بائی پاس موڑ کے قریب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

     

  • پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، اٹھائیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، اٹھائیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف کاررائیوں میں ایک ڈاکوسمیت اٹھائیس ملزمان کو حراست میں لیکراسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بروہی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے بعد پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ پاک کالونی میں گینگ وارکے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    گلستان جوہر سےدو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کو جناح اسپتال سے گرفتارکرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم لوٹ مار کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، لیاری میں بھی پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • دو ٹارگٹ کلرگرفتار، سرکاری اسلحہ برآمد

    دو ٹارگٹ کلرگرفتار، سرکاری اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے، ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر نوید عرف نونیہ گرفتارکرلیا گیا،نوید عرف نونیہ کے قبضے سے اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر ملزم کی گرفتاری سے اس کے گروہ کا سراغ بھی مل گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں.

    ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے پولیس اہلکارعقیل کو کالعدم تنظیم کے کارندوں کیخلاف گواہی دینے پر قتل کیا.

    علاوہ ازیں کراچی پولیس نے بریگیڈ کے علاقے سے ٹارگٹ کلر شہباز کو حراست میں لیا ہے، جس کی نشاندہی پر زمین میں دفن اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزم نے انکششاف کیا ہے کہ یہ اسلحہ دوہزار تیرہ اور چودہ میں پولیس مقابلوں میں استعمال کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملزم نے سول لائن میں ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو ذاتی رنجش پر قتل کیا.

  • ژوب : کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ، چاردہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    ژوب : کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ، چاردہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    ژوب : ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار مبینہ شدت پسندوں کی نشاندہی پر کی گئی۔

    کارروائی کے دوران چھ میزائل بمعہ فیوز، سات راکٹ لانچر گولے بمعہ فیوز اور دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق ایک اور کارروائی میں گوال اسماعیل زئی کے علاقے سے بھی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دو افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

  • فائرنگ سے میں دوافراد جاں بحق، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    فائرنگ سے میں دوافراد جاں بحق، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے بعد 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق کلفٹن نیلم کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول سنار کا کام کرتا تھا۔

    قیوم آباد کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، مقتول کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتا ر کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور عسکری گروپ کے ملزمان بھی شامل ہیں۔

    رینجرز کے مطابق کارروائیاں ملیر، کورنگی، ایف سی ایریا، ریکسر لائن اور عبداللہ چورنگی کے علاقوں میں کی گئیں۔

  • کراچی میں پولیس مقابلے،گینگ وارسمیت چارملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی میں پولیس مقابلے،گینگ وارسمیت چارملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار سمیت چار ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ڈاکس مچھر کالونی کے علاقے میں عذیر بلوچ گروپ کے دو کارندے مارے گئے ، ہلاک ملزمان بارہ افراد کے قتل، دستی بم حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

    موچکو کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران شیراز کامریڈ گروپ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

    ایس ایس پی فدا حسین کے مطابق ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے، دوسری جانب گذری کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا، جبکہ ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے دس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں پانچ ٹارگٹ کلرز سمیت دس ملزمان گرفتار کرلئے، ترجمان رینجرزکے مطابق کارروائیاں گودھرا،بلدیہ،انڈسٹریل ایریا،نارتھ کراچی،لانڈھی میں کی گئیں ۔

    ادھر پولیس نے گلستان جوہر میں فائرنگ سے دوشہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔ دوسری جانب پولیس کی ایک ایجنسی نےصفورہ گوٹھ واقعے سے تعلق کے الزام میں ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔

  • لانڈھی بینک ڈکیتی کا اہم ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    لانڈھی بینک ڈکیتی کا اہم ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے گزشتہ دنوں لانڈھی کے علاقے میں بینک میں ہونے والی ڈکیتی کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں بینک لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکیاگیا، کراچی پولیس کی پھرتیوں میں تیزی آتے ہی چوروں اور ڈکیتوں کی شامت آگئی۔

    صرف سات روز میں بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم کاکھوج لگالیا۔پولیس نےلانڈھی سے بینک لوٹنے والےملزم مظہرکو دھرلیا۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کومدد سےکی گئی۔

    ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کےمطابق ملزم نے پندرہ مئی کو لانڈھی بابرمارکیٹ میں تین ساتھیوں کےساتھ مل کر بینک ڈکیتی کی تھی، ورادات کے دوران گارڈ کی فائرنگ سےایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا تھا۔

  • مختلف علاقوں سے 95 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    مختلف علاقوں سے 95 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس اور رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں سے 95 ملزمان گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کر کے 95ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے شیریں جناح کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مطلوب ملزمان سمیت سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے گلشن اقبال ، اور نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، خمیسو گوٹھ ، لانڈھی سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 78 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کارندے ، بھتہ خور، ٹارگٹ کلر ، اور دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔