Tag: اسلحہ برآمد

  • پشاور:پولیس کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،13افراد گرفتار

    پشاور:پولیس کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،13افراد گرفتار

    پشاور : پولیس نے کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے ، صدر تھانے کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    پشاورکے علاقے بڈھ بیر میں پولیس نے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی، گاڑی سے آٹھ کلاشنکوف، تین رائفل، بیس پستول، شارٹ اور بائیس ہزار کارتوس برآمد ہوئے۔

    ایس پی شاکر بنگش کے مطابق بڈھ بیر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تیرہ ملزم گرفتار کرلئے، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے، دوسری جانب بنوں تھانہ صدر کی حدود میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کے سامنے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

  • پشاور آپریشن،20اشتہاری10مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    پشاور آپریشن،20اشتہاری10مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    پشاور:  پولیس نے داؤد زئی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بیس خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

    پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن میں بیس اشتہاری ملزمان کے علاوہ دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور ہزاروں کارتوس برآمد کر لئے گئے، سرچ آپریشن میں پشاور کے مختلف تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا ۔

  • گینگ وارکےاہم ملزم سمیت چالیس سے زائد ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    گینگ وارکےاہم ملزم سمیت چالیس سے زائد ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرز نے چارٹارگٹ کلرز،گینگ وار کے اہم کردار نورالدین عرف نوراسمیت چالیس سے زائد جرائم پیشہ گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا، شہر قائدمیں قیام امن کیلئے سیکورٹی اداروں کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    لانڈھی صالح محمد گوٹھ میں ایک کارروائی کے دوران رینجرز نے گینگ وار کے اہم کردارنورالدین عرف نورا کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ گلشن اقبال کے علاقے میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 25سے زائد افراد کے قتل میں ملوث4ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرلیا۔

    عیسٰی نگری سے بھی رینجرز نے مبینہ بھتہ خور کو حراست میں لیا۔ گڈاپ،ناظم آباد ٹاون ،رنچھوڑلائن سمیت دیگر علاقوں سے بھی رینجرز نے ایک درجن ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے لیاقت آباد ٹاون کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 5افراد کو حراست میں لیا۔

    ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد سےاتوار کی شب پیرآباد کے علاقے میں پولیس موبائل پرحملے کے حوالے سے تفتیش کی جاری ہے۔ کیماڑی پولیس نے بینک ڈکیتیوں اورپولیس مقابلوں میں ملوث اشتہاری ملزم جاوید عرف قریشی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ بلدیہ ٹاون اوربوٹ بیسن کے علاقوں سے بھی متعد د ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی جن سے تفتیش جاری ہے۔