Tag: اسلحہ برآمد

  • کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کاررروائی‘ 2 ملزمان ہلاک

    کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کاررروائی‘ 2 ملزمان ہلاک

    کراچی : شہر قائد کے علاقےاسٹیل ٹاؤن میں پولیس اور اغوا کاروں میں مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسٹیل ٹاؤن میں اے وی سی سی پولیس اور اغوا کاروں میں مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ایک سفید رنگ کی کار ملی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران مارے جانے والے ملزمان کی شناخت عبدالمالک عرف حاجی اور حیدرعلی عرف راجو کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد نے بتایا کہ بہادرآباد کے علاقے سے اغوا ہونے والے تاجر مسعود فیروز کو گزشتہ جمعرات سہراب گوٹھ سے دو اغواکاروں کے ہلاک اور دو ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بازیاب کرالیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ بازیاب تاجر کی گاڑی مارے جانے والے اغوا کار کے فرار ساتھیوں کے زیر استعمال تھی۔ گرفتارعبدالمالک کی نشاندہی پر اے وی سی سی کی ٹٰیم نے کارروائی کی تھی۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بہادرآباد سے 23 اگست کو تاجر کواغوا کیا گیا تھا اوربازیابی کے لیےاغوا کاروں نے پندرہ کروڑ روپے کی رقم مانگی تھی۔


    کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ ‘ 2 ڈاکو ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ میں واقع ایک دکان میں ڈکیتی کرنےوالے ملزمان سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس نے طارق روڈ پر مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان گھرمیں ڈکیتی کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے طارق روڈ پر فیروز آباد تھانے کی حدود میں تین مسلح ڈاکوایک گھرمیں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی، اس دوران کسی شخص نے موقع پا کر مددگار15پر اطلاع کردی۔

    اطلاع ملتے ہہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی بد حواس ہوگئے اور پولیس پر  فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ڈاکو زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا مال اور اسلحہ برآمد کرلیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی: سنارکی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو گرفتار

    کراچی: سنارکی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو گرفتار

    کراچی : پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کریم آباد میں سنار کی دکان میں ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں دو ڈاکو ایک جیولری شاپ میں داخل ہوئےاور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردی۔

    دکان کے باہر موجود گارڈ نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے گارڈ کوتشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا، شورشرابے کی آواز سن کر شہری بھی موقع پر جمع ہوگئے، شہریوں نے ڈاکوؤں کو قابو کرکے ان کی دھنائی کرڈالی۔

    مزید پڑھیں: گلشن اقبال میں ڈاکو دکان سے نقدی اورگوشت لے کرفرار

    شہریوں کی بروقت اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ایس پی بشیر بروہی کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک پستول اور چاقو برآمد کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: حیدری مارکیٹ، سنارکی دکان میں لاکھوں مالیت کی ڈکیتی


    ایس پی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • ناظم آباد کے کنویں سے تیسری بارمتحدہ لندن کا اسلحہ برآمد

    ناظم آباد کے کنویں سے تیسری بارمتحدہ لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے ایک بار پھر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرکے کنویں سے ایم کیوایم لندن کا مزید اسلحہ برآمد کرلیا۔ اس کنویں میں رینجرز پہلے بھی دو دفعہ کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے ناظم آباد تین نمبر میں ایک اور کارروائی کی۔ ناظم آباد تین نمبر میں قائم کنویں میں تیسری دفعہ کھدائی کی گئی۔

    اس سے قبل23اور دو جون کو بھی کھدائی کی گئی تھی، رینجرز نے ستر فٹ تک کنویں کی کھدائی کی، کنویں سے سات اوان بم ،تین ہزار سے زائد ایس ایم جی کی گولیاں اور ایک ہزار سے زائد ٹرپل ٹو کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے آپریشن سے پہلے چھپایا تھا۔ یاد رہے کہ رینجرز نے اس سے پہلے ناظم آباد میں کارروائی کرکے کنوئیں سے ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں کا چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیاتھا،۔

    کنوئیں کی کھدائی کے دوران چھیاسی آوان بم برآمد کیے گئے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کھدائی کے دوران گولیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جو ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر چھپایا تھا۔

  • کراچی: ناظم آباد سے کنویں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

    کراچی: ناظم آباد سے کنویں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ناظم آباد سے رینجرز نے کنویں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرجانی سے 3 اور مومن آباد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد 3 نمبر سے اسلحے کا ایک اور ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ کنویں میں چھپایا گیا تھا۔ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے آپریشن شروع ہونے سے پہلے چھپایا تھا جبکہ کنویں کو مٹی ڈال کر بھر دیا گیا تھا۔

    برآمد اسلحے میں ایک راکٹ لانچر آر پی جی سیون، 4 راکٹ، 4 رائفل، اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

    دوسری جانب سرجانی پولیس نے ناصر گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لوٹی گئی رقم، زیورات اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

    مومن آباد میں بھی پولیس نے کارروائی میں 2 اشتہاری گرفتار کرلیے۔

    ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور دہشت گردی میں ملوث عناصر یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوری اطلاع قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار پر دیں۔


  • پشاور: طلباء کومنشیات فراہم کرنے والا کالج پروفیسرگرفتار

    پشاور: طلباء کومنشیات فراہم کرنے والا کالج پروفیسرگرفتار

    پشاور : طلبہ کی رگوں میں اندھیرا اتارنے والا پروفیسر منشیات سمیت پکڑا گیا، پولیس نے پروفیسر بشیر کی گاڑی سےڈیڑھ سو گرام چرس اور20گرام آئس ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق درسگاہوں کو منشیات کے اڈے میں بدلنے والوں میں اساتذہ بھی شامل ہیں، نئی نسل کو منشیات کے اندھیروں میں اتارنے والے کوئی اور نہیں اس کے مسیحا بھی شامل ہیں۔

    پشاور پولیس نے طلبہ کو منشیات کا عادی بنانے والے ایک پروفیسر کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر پشاور اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر بشیر احمد کی گاڑی سے ڈیڑھ سو گرام چرس اور20گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی جو ممکنہ طور پر طلباءکو فروخت کی جاتی تھی۔

    اسسٹنٹ پروفیسر بشیر احمد کو ماڈل ٹاون پولیس نے ناکہ بندی کرکےگرفتارکیا۔ پروفیسر بشیرکی جانب سے گرفتاری کے دوران مزاحمت بھی کی گئی، پولیس نے پروفیسر کے قبضے سے دوپستول بھی برآمد کیے ہیں۔ منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔


    مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 11 افراد گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کے تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھنے کی سروے رپورٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں: بے روزگار نوجوان منشیات اور جرائم کی طرف جارہے ہیں، عمران خان


    رپورٹ کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں دس فیصد لڑکے اور چار فیصد لڑکیوں میں منشیات استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

  • کراچی میں رینجرزکی کارروائی: ایم کیوایم لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی میں رینجرزکی کارروائی: ایم کیوایم لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا اسلحہ برآمد کرلیا۔ محمود آباد کے قریب ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی تابڑ توڑکارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے نارتھ کراچی میں کارروائی کرکے چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیاجو نارتھ کراچی عید گاہ گراؤنڈ میں واقع ایک کمرے اور اس سے متصل کچرا کنڈی میں چھیا یا گیا تھا۔

    اسلحے میں ایل ایم جی،ایس ایم جی،آوان بم اور گولیاں شامل ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ ایم کیوایم (لندن) سیکریٹریٹ کے شرپسند عناصر نے شہر میں بدامنی پھیلانے کے لیے چھپایا تھا۔

    علاوہ ازیں ماہ رمضان میں اسٹریٹ کریمنل بھی سرگرم ہیں۔ محمود آباد میں مسلح افراد نے شہریوں کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا۔


    مزید پڑھیں : رینجرز اور رکن قومی اسمبلی پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار


    پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو دھرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم کی گرفتاری پر پولیس نے پانچ لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔


    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم لندن کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار،اسلحہ برآمد


    ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہواہے۔ گرفتار ملزم قتل، پولیس مقابلوں، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

  • ایم کیو ایم لندن کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار،اسلحہ برآمد

    ایم کیو ایم لندن کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار کر لئے ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کےچار ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے، گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سلیم چوہدری عرف سلیم شیخ ،زکریا عرف بابو بھائی اسد عرف بھورا اورظہیرالدین عرف بابرشامل ہیں۔

    گرفتارٹارگٹ کلرز سےدو دستی بم اورچار کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق ملزم سلیم دیگرساتھیوں کےہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ٹارچرسیل چلاتاتھا، سلیم لاشوں کے ٹکڑےکرکے کچراکنڈی میں پھینک دیا کرتاتھا۔

    ملزم اسد شہر میں اسلحہ فراہم کرتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے طالبان کو بھی بیس دستی بم اور دیگراسلحہ فراہم کرنے کااعتراف کیا ہے۔

  • آپریشن ردالفساد: مختلف علاقوں سے متعدد دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد: مختلف علاقوں سے متعدد دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / لاہور / بہاولپور : ملک بھر میں پوری قوت کے ساتھ آپریشن ردالفساد جاری ہے، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے سہالہ کے مختلف علاقوں ڈھوک حیدر، ڈھوک ولایت اورچک مورہ میں سرچ آپریشن کرکے دو مشکو ک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں 6ایس ایم جیز 7بارہ بور ،رائفلرز ، پسٹلز ،اور گولیاں شامل ہیں، بعدازاں زیرحراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیس نے بادامی باغ میں سرچ آپریشن کرکے تین افغانیوں سمیت بیس افراد کو گرفتار کرلیا۔ چشتیاں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے آٹھ افراد کو دھرلیا۔

    اس کے علاوہ بہاولپور میں بائیس مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور چار سو افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ لیاقت پور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے پانچ ملزمان کو حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگادیں۔

  • آپریشن ردالفساد: متعدد دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد: متعدد دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / راولپنڈی / چارسدہ : ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد میں متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، گرفتار شدگان سے خود کش جیکٹس ، دستی بم اور دیگر بھاری اسلحہ بھی ببرآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرسے فسادیوں کے خاتمہ کی مہم جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی۔ مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    چارسدہ بٹگرام میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی مبینہ شدت پسند گرفتارکرلیا گیا۔ پولس نے گرفتارملزم کی نشاندہی پر بارودی مواد برآمد کر لیا۔ چھاپہ مارکارروائی کے دوران مکان سے 2خودکش جیکٹ، 8 کلوبارود، دستی بم اور 73 ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کر لئے۔

    ۔پولیس نے برآمد ہونیوالے بارودی مواد کو اپنی تحویل میں لے کر مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ پیرمحل میں حساس ادارے اور پولیس نے چوبیس گھروں کی تلاشی لی اس دوران اکتالیس مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

    راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک غیر ملکی سمیت دو مشکوک افراد دھر لیے گئے،ملزمان سے بغیر کاغذات کے موٹرسائیکل بھی بر آمد کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی، کارروائی کے دوران چھ افراد حراست میں لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔