Tag: اسلحہ برآمد

  • رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں ایم کیو ایم لندن کے چار ملزمان بھی شامل ہیں،شیر شاہ سے ڈکیت گروہ بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو حراست میں لے لیاہے، ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی ودیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    رینجرز کے مطابق سائٹ ایریا سے ایم کیو ایم لند ن کے 4 ملزما ن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں راشد، شاہد، گل محمد عرف گلو اور ایازاحمد عرف امتیاز شامل ہیں۔

    ترجمان ریننجرز کا کہنا ہے کہ ملز مان اورنگی ٹاؤن میں گٹکا فیکٹری بھی چلاتے تھے، اس کے علاوہ رینجرز نے شیرشاہ کے علاقے سے 5 ملزمان پر مشتمل ٖایک ڈکیت گروہ کو بھی گرفتارکیا ہے، ڈکیت گروہ میں مہتاب، شکیل، عرفان سرفراز اور طاہرخان نامی ملزمان شامل ہیں، مذکورہ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    دریں اثناء رینجرز نےشیرشاہ سے ایک بھتہ خور کو بھی حراست میں لیا ہے، رینجرز کے مطابق ملزم طاہرعلاقے میں بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سے منشیات اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • آپریشن ردالفساد : دو افغانیوں سمیت 21 گرفتار، اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد : دو افغانیوں سمیت 21 گرفتار، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی : ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، آپریشن میں 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے چپے چپے میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ جرائم ہپیشہ افراد کی گرفتاری اوران سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

    جرائم پیشہ اور غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 2افغانیوں سمیت21مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا ہے، گرفتار شدگان سے گولہ بارود،اسلحہ اور نفرت انگیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

    مذکورہ آپریشن اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان اور لاہور کے علاقوں میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، راجن پوراور رحیم یارخان میں بھی آپریشن کیا گیا۔

  • آپریشن ردالفساد جاری : بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    آپریشن ردالفساد جاری : بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    کوئٹہ/ سوات /سکھر/ چنیوٹ : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں اور مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے چپے چپے میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، بلوچستان میں کاہان کے علاقے چوٹھ کیمپ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرکے گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں چوبیس دستی بم چھوٹی مشین گن کی چار ہزارنو سو گولیاں، بارہ اعشاریہ سات ایم ایم گن کے چارسو تریپن راؤنڈز شامل ہیں۔

    دوسری جانب کوہلو کے علاقے نیساؤ میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپائے گئے چھیانوے مارٹر گولے برامد کرلئے۔

    سوات پولیس نے آپریشن کے دوران دو روپوش دہشت گردوں سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلم اور علی اکبر دھماکوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔

    چنیوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد احمد رضا مسعود کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ برامد ہوا ہے۔

    سکھر میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرکے ایک ہفتے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

  • رینجرز کے کراچی میں چھاپے، دس ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    رینجرز کے کراچی میں چھاپے، دس ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دس ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز سندھ  کے مطابق سہراب گوٹھ اور سائٹ میں کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان میں محبوب علی کا تعلق سپاہ محمد اور محمد عثمان کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، ملزم محبوب علی 2013 میں سہراب گوٹھ میں رینجرز کی موبائل پر فائرنگ اور دیگر جرائم میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہے۔

    ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق لیاری میں کارروائی کرکے گینگ وار کے ملزم نوشاد کو گرفتار کرلیا، ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار کی سہولت کاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

    اس کے علاوہ کیماڑی مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران چار منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار کرلیا گیا، گرفتار منشیات فروشوں میں سبحان، پولیس کانسٹیبل دانش، اظہر علی اور عبید شامل ہیں، جن کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ناظم آباد اور نیو کراچی کے علاقے میں کی گئی کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کریمنل گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان محمد علی، ذیشان اور محمد عامر چوری اور ڈکیتی سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تمام گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اوربھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے ، 6 ملزمان کو پولیس اور چار ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کیا جارہا ہے۔

  • اسلام آباد / سرگودھا: سرچ آپریشن 23 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / سرگودھا: سرچ آپریشن 23 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / سرگودھا : پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسلام آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائکیلیں اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات مطابق سرگودھا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرکے دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار شدگان میں سے متعدد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 5 افغان شہریوں سمیت 13مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 6 پستول،2  بارہ بور، رپیٹر،7موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں ہیں۔

    مذکورہ سرچ آپریشن جھنگی سیداں اورچشتیاں آباد میں کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے باعث علاقے بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ملتان میں غوث پورہ کے اطراف سرچ آپریشن کیاگیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں
    14 مشتبہ  افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ،2رپیٹر،2پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ 150افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ راولپنڈی میں برٹش ہوم سے متعدد افغانیوں کو گرفتار کرکے ان قبضے سے اسلحہ اور کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار افغان باشندوں کو تھانہ نصیرآباد منتقل کردیا گیا ہے.

    دریں اثناء لاہور میں ایپکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف ہونے والی کارروائیوں پرغور کیا جائےگا، اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد بھی شامل ہے۔

  • کراچی: رینجرزکی کارروائیاں، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرزکی کارروائیاں، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اشتہاری سمیت چار جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا، نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے دو کارندے، کالعدم تنظیم کا کارندہ اور منشیات فروش شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈکیت مارا گیا، اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    علاوہ ازیں پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو دھر لیا، کراچی یونیورسٹی روڈ پر حادثات کے ساتھ اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    موٹرسائیکل سوار مسلح افراد یونیورسٹی روڈ پر کار سوار کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ لیاری کے علاقے سنگولین میں دستی بم حملہ کیا گیا جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق عزیر بلوچ گروپ کے کارندے آپس میں لڑ رہے ہیں۔

  • بلوچستان سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اور حساس ادارے نے بلوچستان کے شہر سوئی کے علاقے درینجن اور غازی نالا میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

    سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے جو کہ شہر میں کسی بڑی دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہونا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد شدہ اسلحہ و بارود میں 4 ٹن امونیم نائٹریٹ، 5 آئی ای ڈیز اور 4 ڈیٹو نیٹرز شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی برس سے دہشت گردی کے واقعات عروج پر تھے تاہم آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال بہت بہتر ہے جب کہ ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ تحویل میں لیے جانے کا عمل بھی جا ری ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے گھر سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لندن عسکری ونگ کے کارندوں نے چھپایا تھا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے لانڈھی نمبر 3 کے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں، جن میں 7 اور 8 ایم ایم رائفلز، 2 کلاشنکوف، نائن ایم ایم اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گھر میں چھپایا گیا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں کا ہے جو شہر میں جرائم کی وارداتوں میں استعمال ہونا تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    پڑھیں: ’’ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ‘ ڈی جی رینجرز سندھ ‘‘

    قبل ازیں ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید نے جامعہ کراچی میں طلبا اور ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور آخری دہشت گرد تک اسے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

  • چارسدہ میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چاردہشتگرد گرفتار

    چارسدہ میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چاردہشتگرد گرفتار

    چارسدہ : پولیس نے بروقت کاررروائی میں چارسدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس وردی میں ملبوس چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قبرستان سے خود کش جیکٹس اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ مزید گرفتاریوں کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا، سٹی پولیس اور پڑانگ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کرکے پولیس وردی میں ملبوس چاردہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    ڈی پی او چارسدہ کے مطابق پڑانگ قبرستان سے تین خودکش جیکٹس، پانچ دستی بم، راکٹ لانچر برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے پولیس کی جعلی وردیاں اور بیجز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    کارروائی کے بعد چارسد ہ کے مختلف علاقوں میں ایلیٹ فورس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • رینجرز نے یاسین آباد قبرستان سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا

    رینجرز نے یاسین آباد قبرستان سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، لیاقت آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، مختلف علاقوں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لیے قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے۔ رینجرز نے فیڈرل بی ایریا گلبرگ کے علاقوں میں کارروائی کی، اس دوران یاسین آباد کے قبرستان سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن کا ہے، اسلحے میں ایل ایم جی،ایس ایم جی، تیس بور رپیٹر، نائن ایم ایم اور بتیس بور کے پستول شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری نے بلدیہ، سائٹ، کیماڑی اور زمان ٹاؤن میں کارروائیاں کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، دو ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت اورایک لیاری گینگ وار کا کارندہ ہے، پولیس نے کلفٹن میں منشیات فروشوں کے خلاف کامبنگ آپریشن کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کو تگنی ناچ نچانے والا تالا توڑ گروپ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں دو دکانوں کے تالے کاٹ کر سامان لے اڑا، ڈیفنس میں مسلح شخص ہیلمٹ پہن کر دکان میں گھسا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگیا۔

    ادھر لیاقت آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔