Tag: اسلحہ فروخت

  • کراچی میں آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والا اہم ملزم   گرفتار

    کراچی میں آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ پیرآباد میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہتھیارفروخت کرنے والے اہم ملزم کو خریدار سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ پیر آباد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والا ملز م نظر شاہ گرفتارکرلیا جبکہ ہتھیار خرید نے کیلئے آنے والا محمد شاہد کوبھی دھرلیا گیا۔

    کارروائی انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشہوانی کی جانب سے کی گئی، ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم فیس بک،واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرتا تھا،آن لائن ہتھیار فروخت کا باقائدہ اشتہار پوسٹ کیا جاتا تھا۔

    ملزم غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے پہنچا تھا کہ گرفتار کرلیا، ہتھیارکا پیج فاٹاآرم آفریدی بھائی برینڈکے نام سے بنایا گیا تھا۔

    اسلحہ پسند کرنے والے واٹس ایپ پر قیمت متعین کرتے ہیں اور طے شدہ قیمت کا 10فیصد آن لائن کیا جاتا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 3سے4دن کے اندرملک کے کسی بھی حصے میں ڈیلیوری کی جاتی ہے، ہتھیار پہنچانے والا ایک پستول پر 10ہزار وصول کرتا ہے،اسلحے کی باقی رقم ڈیلیوری ملنے کے بعد دی جاتی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نظر شاہ اس سے پہلے بھی آن لائن اسلحہ پہنچا چکا ہے، خریدار شاہد نے آن لائن30ہزار روپے بھیجے تھے۔

    پستول پرکنگ اور پٹھان کے نام کندہ کروائے تھے جبکہ ویڈیو اور اسلحے کی ٹیسٹنگ محمد شاہد کو بھیجی تھی تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ہتھیاروں کی فروخت کے قانون کوسخت کرنے پر زور

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ہتھیاروں کی فروخت کے قانون کوسخت کرنے پر زور

    واشنگٹن : امریکہ میں ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے ملک میں ہتھیاروں کی فروخت کے قانون کوسخت کرنے پرزور دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہتھیاروں کی فروخت کے پرزور حامی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ وہ چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں پرنظر رکھےجانے والی فہرست میں شامل افرادکو ہتھیاروں کی خریداری سے روکاجاسکے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ڈونلڈٹرمپ نےلکھا کہ وہ اس معاملے پرنیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے نمائندوں ملاقات کریں گے.

    نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کےنمائندوں کاکہناہےکہ وہ ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے لیکن وہ پہلےسےہی دہشت گردوں کوہتھیاروں کےفروخت کے مخالف ہیں.

    یاد رہےگذشتہ ماہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے صدرکرس کوکس نے اپنی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں موجود ہزاروں محب الوطن شرکاء،ایسوسی ایشن کے امریکہ بھر میں پانچ ملین ممبرز اوردس ملین سے زائد ہمارے سپورٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میں امریکہ کے صدارتی امیدوار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتا ہوں.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلحہ فروشوں کے کاروبار کو آئینی و قانونی تحفظ دینے،اورامریکہ میں موجود “بندوق فری زون” ختم کرنے کا برملہ اظہا کیا تھا،جس کے بعد امریکہ کی قومی رائفل ایسوسی ایشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔