Tag: اسلحہ لائسنس

  • عیسیٰ نگری ٹریفک حادثے میں فائرنگ کرنے والی خاتون کا اسلحہ لائسنس ایکسپائر نکلا

    عیسیٰ نگری ٹریفک حادثے میں فائرنگ کرنے والی خاتون کا اسلحہ لائسنس ایکسپائر نکلا

    کراچی : عیسیٰ نگری ٹریفک حادثے میں فائرنگ کرنے والی خاتون کا اسلحہ لائسنس ایکسپائرنکلا، لائسنس 31 دسمبر 2023 کوایکسپائرا، جسے رینیو نہیں کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسی نگری کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران خاتون کی فائرنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    فائرنگ کرنےوالی خاتون کااسلحہ لائسنس ایکسپائرنکلا ، اسلحہ لائسنس بلوچستان جعفرآباد سے بنوایا گیا تھا اور لائسنس 31 دسمبر 2023 کو ایکسپائر ہوگیا تھا، جسے رینیو نہیں کرایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے خالد بن ولید روڈ پر اسلحے کی دکان سے جعفرآباد کا لائسنس بنوایا گیا تاہم ابتدائی اطلاع کے مطابق لائسنس آل پاکستان نہیں تھا، لائسنس کے اصل ہونے کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر کے بعد خاتون نے ڈرائیور پر گولیاں چلادی تھی ، جس کے بعد ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے خاتون اور ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا تھا ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق واقعہ عیسیٰ نگری کٹ کے قریب پیش آیا تھا، ٹریلر ڈرائیور اور خاتون دونوں غفلت اور لاپرواہی سےگاڑی چلارہے تھے اس دوران جب ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ لگی۔

  • اسلحہ لائسنس کی تصدیق ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    اسلحہ لائسنس کی تصدیق ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے نادرا کو تمام اسلحہ لائسنس کی آن لائن تصدیق کیلئے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا فیصلہ سامنے آگیا ، جس میں نادرا کو تمام  لائسنسز کی آن لائن تصدیق کیلئے کیو آرکوڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنسز کی تصدیق کرسکیں گے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اسلحہ لائسنسز ویری فکیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا، سیکرٹری داخلہ نے لائسنس کیساتھ کیو آر کوڈ لگانے کیلئے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

    نادرا کو تمام  لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے لنک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنسز سے متعلقہ تمام آرڈرزپر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد لائسنس کیلئے نااہل ہیں۔

  • مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد کو ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست انتقال کے بعد منظور

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد کو ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست انتقال کے بعد منظور

    اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے والد نواز کھوکھر مرحوم کو ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست ان کے انتقال کے بعد منظور ہو گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2018 میں دائر کیے گئے ایک مقدمے کا 7 سال بعد فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد نے انتقال سے قبل ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس کے لیے استدعا کی تھی۔

    عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار نواز کھوکھر انتقال کر چکے ہیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے ورثا نے مقدمے کی پیروی کی۔

    ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست جسٹس اعظم خان نے منظور کی، انھوں نے فیصلے میں کہا درخواست گزار کے والد مرحوم نواز کھوکھر نے بطور ایم این اے 8 مارچ 1987 کو اسلحہ لائسنس لیا، پاکستان آرمز رولز 41 کے مطابق وہ اسلحہ لائسنس جو کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوئے تھے، عموماً منسوخ تصور کیے جاتے ہیں، تاہم رکن قومی اسمبلی پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتا۔

    مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا تین دن پہلے ہی استعفیٰ دینے کا انکشاف

    عدالت نے کہا درخواست گزار کا لائسنس منسوخ تصور نہیں ہوگا، پاکستان آرم رولز کے تحت درخواست گزار کو ان کے لائسنس کی ڈپلیکیٹ کاپی فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ درخواست گزار کی اسلحہ لائسنس کاپی 2015 میں گم ہو گئی تھی۔

  • اسلحہ لائسنس ہولڈرز کیلئے آخری موقع

    اسلحہ لائسنس ہولڈرز کیلئے آخری موقع

    لاہور : پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا اور نادرا کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈرز کیلئے کمپیوٹرائزیشن کا آخری موقع ہے ، پرانے مینوئل اسلحہ لائسنسز کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کردیا، جس میں نادرا کو بھی مینوئل لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تصدیق کے بعد متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل اسلحہ لائسنس جاری کریں گے۔

    یاد رہے محکمۂ داخلہ نے 2016ء میں بھی مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا اور دسمبر 2020ء تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔

    ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنسز کمپیوٹرائزڈ نہیں کرا سکے تھے، ایسے شہریوں کے پاس اب بھی ہتھیار اور منسوخ شدہ کتابچے موجود ہیں۔

  • نگراں وزیر داخلہ کے چارج سنبھالتے ہی بڑی پابندی عائد

    نگراں وزیر داخلہ کے چارج سنبھالتے ہی بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کرتے ہوئے کاروبار شخصیات کیلئےاسلحہ لائسنس کے حوالے سے نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کر دی اور کاروبار شخصیات کیلئےاسلحہ لائسنس کے حوالے سے بھی نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی وزارت داخلہ پہنچے اور عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور ذیلی اداروں سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جڑانوالہ کا سانحہ شرمناک اور دین کی تعلیمات کے منافی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو حق ہے کہ ملک میں بلا خوف نقل و حرکت کرسکے، ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہ دی جائے گی، ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا۔

    سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • وزرات داخلہ کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بڑا اقدام

    وزرات داخلہ کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بڑا اقدام

    اسلام آباد : وزارت داخلہ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کا اسلحہ لائسنس کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا، ارکان صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے تمام ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ سسٹم ختم کر دیا ، زرائع وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ ارکان صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

    زرائع نے مزید کہا کہ ممنوعہ بور کے لائسنس دینے کا اختیار وزیر داخلہ کے پاس ہو گا اور غیر ممنوعہ لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کر سکے گا۔

    وزرات داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا ، پیپلز پارٹی دور میں دو لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے، ایک لاکھ لائسنس کلانشنکوف اور 222رائفل کے جاری ہوئے۔

    کابینہ وزرات داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

  • کراچی، اسلحے کے ہزاروں جعلی لائسنس بنانے والا گینگ پکڑا گیا

    کراچی، اسلحے کے ہزاروں جعلی لائسنس بنانے والا گینگ پکڑا گیا

    کراچی: شہر قائد سے اسلحے کے ہزاروں جعلی لائسنس بنانے والا گینگ پکڑا گیا، سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے اسلحے کے ہزاروں جعلی لائسنس بنانے والا 9 رکنی گینگ پکڑا گیا ہے، ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 اسلحہ ڈیلرز، پولیس، ایف سی اہلکار شامل ہیں۔

    [bs-quote quote=”امریکی ساختہ برآمد ہتھیار افغانستان سے کراچی لائے گئے تھے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”ڈی آئی جی سی آئی اے”][/bs-quote]

    ڈی آئی جی عارف حنیف نے کہا کہ گرفتار گروہ اب تک ہزاروں جعلی اسلحہ لائسنس بنا چکا ہے، گرفتار ملزمان سے امریکی ساختہ ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

    ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کے مطابق کارروائی جعلی اسلحہ لائسنس بنا کر جرائم پیشہ عناصر کو دینے کی اطلاع پر کی گئی، اسٹنگ آپریشن کرکے پہلے جعلی اسلحہ لائسنس بنوا کر چیک کیا گیا۔

    عارف حنیف کے مطابق فاٹا، بلوچستان، پشاور ودیگر جگہ پر جعلی اسلحہ لائسنس بنا کر دئیے جارہے تھے، امریکی ساختہ برآمد ہتھیار افغانستان سے کراچی لائے گئے تھے۔

    ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 اسلحہ ڈیلرز، پولیس، ایف سی اہلکار شامل ہیں جبکہ پولیس کانسٹیبل سعید نواز اسلحہ ڈیلرز سے خریدار کے کوائف لاتا تھا۔

    مزید پڑھیں: غیر تصدیق شدہ ڈھائی لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس غیر قانونی قرار

    واضح رہے کہ گزشتہ سال محکمہ داخلہ سندھ نے غیر تصدیق شدہ ڈھائی لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس غیر قانونی قرار دئیے تھے۔

    سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے غیر تصدیق شدہ لائسنس کو منسوخ کرنے کی منظوری دی تھی،10 لاکھ 99 ہزار لائسنس کی تصدیق کے لیئےڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کیے تھے ،ڈھائی لاکھ سے زائد لائسنس کی تصدیق نہیں کرائی گئی۔

  • وزیر اعلی سندھ نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    وزیر اعلی سندھ نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    کراچی: سندھ میں دس لاکھ اسلحہ لائسنس کا اجرا ہوا، چھ لاکھ اسلحہ لائسنسوں کا ریکارڈ نہیں ملا،وزیراعلٰی نے منسوخی کااعلان کردیا۔

    کراچی میں ٹارگٹ کلرز کا راج جاری ہے، آئے دن گلی محلوں میں فائرنگ کے واقعات اور ہلاکتیں اور ان حالات میں وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں یہ اعتراف کیا گیا کہ سندھ میں جاری ہونے والے چھے لاکھ اسلحہ لائسنس کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔

    وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں جب چھے لاکھ اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہ ہونے کا اعلان کیا گیا تووزیر اعلی سندھ نے غیر تصدیق شدہ لائسنس منسوخ کرنے کا حکم صادر کردیا ۔

    دوسری جانب وزیر اعلی سندھ  سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کردی۔

  • تماشےجاری ہیں،الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا، چوہدری نثار

    تماشےجاری ہیں،الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ جب سے ہم نےحکومت سنبھالی اسلحہ لائسنس پر پابندی لگائی ہے اس وقت ساڑھے سات ہزار پاکستانیوں کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، چوہدری نثار نے کہا کہ روزتماشے کئے جارہے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کافیصلہ الیکشن ٹریبونل کے سوا نادرایا کسی اورادارےکو نہیں کرنا، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلٹ پروف گاڑیاں فیشن بن گئی ہیں۔اسلحہ رکھنے والا شخص ٹیکس دہندہ ہونا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ 25سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اب تک کسی سیکیورٹی ایجنسی کو اسلحہ لائسنس نہیں دیا۔ایف آئی اے میں 64اہلکاروں کو سائیڈ لائن کردیا گیا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نادرا پر حکومت کا دباؤ ہے انتخابی دھاندلی کا فیصلہ نادرا یا کسی اور ادارے کو نہیں کرناالیکشن ٹریبونل کو انتخابی دھاندلیوں کا فیصلہ کرنا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سکینڈل کی راہ میں کوئی رکاوٹ بنا تو عوام کے سامنے لاؤں گا۔ای سی ایل سے متعلق قانون بہت جلد بنا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک سے لاکر بڑے بڑے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا۔ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ای سی ایل میں نام ڈالا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تھائی لینڈ میں تعینات سفیر قونصلر اور ایک اہلکار کو سمن جاری کئے گئے ہیں جو ملزمان کو چھوڑنے کے واقعے میں ملوث ہیں۔تحقیقاتی اداروں نے عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش مکمل کر لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات یا سیکیورٹی ایجنسیاں کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔اسلحہ لاسئنس کی تحقیقات کے بعد 4500اسلحہ لائسنس جعلی نکلے۔

    غیر قانونی بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔بلا خوف تمام اہم کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

  • ایم کیوایم نے اسلحہ لائسنس اعلی حکام کے حوالے کردیئے

    کراچی : ایم کیو ایم نے گیارہ مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران تحویل میں لئے جانے والے تمام اسلحے کے لائسنس صوبائی اور وفاقی حکام کے حوالے کردیئے ہیں۔

    ترجمان ایم کیوایم کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی جا نب سے تحریری طور پر باقاعدہ ایک فہرست سندھ کے وزیرِاعلیٰ، سکریٹری داخلہ، آئی جی، ڈی جی رینجرز اور دیگر متعلقہ حکام کو بھیجی گئیں ہیں۔

    اس فہرست میں نائن زیرو سے تحویل میں لئے جانے والے اسلحے کے ایک سو پانچ لائسنس کی کاپیاں، اسلحےکی نوعیت سمیت لائسنس ہولڈرز کے نام لائسنس نمبردرج کئے گئے ہیں جبکہ اسلحہ لائسنس کی کاپیاں وزیرِاعظم اور وفاقی وزیرِ داخلہ کو بھی فراہم کردی گئیں ہیں۔