Tag: اسلحہ لائسنس

  • نجی سیکیورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس کی چیکنگ کا عمل جاری

    نجی سیکیورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس کی چیکنگ کا عمل جاری

    کراچی : نجی سیکورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس چیک کئے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاربڑی بڑی گاڑیوں سےسیکورٹی گارڈز کواتارکرلائسنس چیک کررہے ہیں۔

    کالےشیشےوالی گاڑیاں بھی روکی جارہی ہیں۔ کراچی میں پولیس کوخیال آہی گیا کہ نجی سیکورٹی گارڈزکےہتھیاروں کےلائسنس بھی چیک کئےجائیں۔

    کراچی کےسب سے پوش علاقےکلفٹن میں بڑی بڑی گاڑیاں روک کرمسلح نجی گارڈزکواتارا اوراسلحہ لائسنس چیک کیا جاتا رہا۔

    پولیس نےکالےشیشوں والی گاڑیاں بھی روک روک کران کےشیشے شفاف کئے, گاڑی مالکان مکمل تعاون کرتےنظرآئے۔ کارروائی میں ان پولیس اہلکاروں کوبھی چیک کیا گیاجوسادہ لباس میں گھومتےہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کئی وارداتوں میں نجی سیکورٹی گارڈ ملوث پائےگئے ہیں۔ خصوصاً بینک ڈکیتیوں میں اکثران کا ہاتھ ہوتا ہے۔

  • سندھ:اسلحہ لائسنس کی تجدید،تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع

    سندھ:اسلحہ لائسنس کی تجدید،تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع

    سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کی تجدیدکیلئے تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی، اب لائسنس کی تجدیدتیس جنوری تک کرائی جاسکے گی۔

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ ممتاز شاہ کے مطابق اسلحہ لائسنس کی تجدیدکی آخری تاریخ اکتیس دسمبر تھی جسےبڑھا کرتیس جنوری کردیا۔

    یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعدکیاگیا ہے۔ سندھ میں لائسنس کی تجدیدکا عمل یکم نومبر سے جاری ہے۔

    اس دوران پولیس سے تجدیدمیں تاخیر اور نادرا کے کاﺅٹرز کم ہونے سے لائسنس کی تجدید میں مشکلات کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔

    صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرزسے سفارش کی گئی تھی کہ تاریخ میں توسیع کی جائے اورہرضلع میں کم از کم چارکاﺅٹرز قائم کئے جائیں۔

    صوبائی حکومت نےہرضلع میں چار کاﺅنٹرز بنا نےکا اصولی فیصلہ کرلیاہےجوجلد کام شروع کردیں گے۔