Tag: اسلحہ کی فروخت

  • امریکا دنیا بھر اسلحے کی تجارت کرنے والا سب سے بڑا ملک

    امریکا دنیا بھر اسلحے کی تجارت کرنے والا سب سے بڑا ملک

    اسٹاک ہوم : امریکا رواں سال دنیا بھر میں اسلحے کی سب سے تجارت کرنے والا ملک بن گیا ہے جس سے ٹرمپ انتظامیہ کے عزائم کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا اسلحے کی دنیا بھر میں تجارت کر نے والا صف اول کا ملک بن گیا ہے جو دنیا میں امن و امان میں بگاڑ کا باعث بنے گا

    غیرملکی خبررساں ادارے نے امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سِپری کی ایک تازہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 2016 میں عسکری ساز و سامان اور فوجی خدمات کی مد میں عالمی سطح پر 374.8 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے۔

    خیال رہے کہ یہ تجارت 2015 کے مقابلے میں1.9 فیصد زیادہ ہے جس سے جارحیت پسند امریکا کی دہشت گرد نواز پالیسی کا پتہ چلتا ہے اور امریکا کے اہداف اور انداز حکمرانی کا تعین کیا جاسکتاہے۔

    سپری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی وجہ سے جنوبی کوریا نے بھی بڑے پیمانے پر اسلحہ خریدا لیکن یہ بھی امریکی تجارت سے کم ہی رہی۔

    رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ اسلحہ ساز امریکی اداروں نے اس سال سب سے زیادہ یعنی 57.9 فیصد ہتھیار فروخت کیے ہیں جو کہ گزشتہ 5 برسوں سے اسلحے کی خرید و فروخت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔

  • پاکستانی طالبعلم کا امریکا میں منفرد اعزاز

    پاکستانی طالبعلم کا امریکا میں منفرد اعزاز

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی طالبعلم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ واصف معین نے امریکی سینیٹ میں اسلحہ کی فروخت کے خلاف ایسی زبردست، مدلل اور پر مغز تقریر کی کہ سب ہی عش عش کر اٹھے۔ اس کے بعد امریکی سینٹ نے اسلحہ کی فروخت سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا۔

    مظفر گڑھ کے رہائشی 16 سالہ واصف معین نے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکی اسکالر شپ حاصل کی۔ وہ پہلا پاکستانی ہے جس نے امریکی سینیٹ میں تقریر کر کے بغیر جانچ پڑتال کے اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قانون منظور کروایا۔

    wasif-2

    واصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’امریکا میں مجھے کسی امریکی کی طرح ہی یکساں عزت ملی۔ میرے ساتھ وہاں ایسے ہی برتاؤ کیا گیا جیسے کسی امریکی شہری کے ساتھ کیا جاتا ہے‘۔

    واصف نے امریکی سینیٹ کا پاکستانی اسمبلی سے تقابل کرتے ہوئے کہا، ’امریکی سینیٹ میں سب بولنے والے کی بات سنتے ہیں۔ وہاں کوئی کسی کو نہیں ٹوکتا۔ میں جب پاکستان کی قومی اسمبلی میں گیا تو وہاں دیکھا کہ ایک شخص کے بات کرنے کے دوران دوسرے اعتراض کرنا شروع کردیتے ہیں‘۔


    Pakistani Boy Wasif Moin Compel US Law… by arynews

    واصف کے والد رانا معین نے اپنے سپوت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کی اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان کی جانب سے واصف کی حوصلہ افزائی اس جیسے کئی دیگر طالبعلموں کی آگے بڑھنے کی لگن میں اضافہ کرے گی۔

    واصف او لیولز کا طالبعلم ہے اور وہ مزید تعلیم کے لیے دوبارہ امریکا جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔