Tag: اسلحہ کی نمائش

  • اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    پشاور: عام انتخابات 2024 کے لئے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور  نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی۔

    ڈی سی اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنس اور بغیر لائسنس پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

    اس سے قبل پاکستان کے صوبے سندھ اور پنجاب میں بھی اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کی پابندی کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

     

  • سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

    سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

    کراچی: سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحے کی نمائش پر تین ماہ کی پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی رینجرز کی سفارش پر نافذ کی گئی، رجسٹرڈ کمپنی کے گارڈ ڈیوٹی کے دوران لوکیشن پر اسلحہ لیکر ڈیوٹی کر سیکیں گے۔

  • اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس، اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں فوری طور پر 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت شہر میں تحریک انصاف کے بینرز اور سائن بورڈ لگانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    144-2

    نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی عوامی مقام پر 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکھٹا ہونے اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ شہر میں ہر قسم کی وال چاکنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ان کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف اور ضلعی انتظامیہ کو شہر سیل کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کوئی کنٹینر نہیں لگے گا۔ عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ کو مختص کر کے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔