Tag: اسلحہ

  • ٹھوکر نیاز بیگ میں گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، کمانڈوز جیسا لباس پہنے ملزمان گرفتار

    ٹھوکر نیاز بیگ میں گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، کمانڈوز جیسا لباس پہنے ملزمان گرفتار

    لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں 2 گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جس پر 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈولفن پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ میں سیاہ شیشے والی گاڑیوں سے دوران چیکنگ بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

    اسلحے میں 5 جدید آٹومیٹک رائفلیں، 8 پستول شامل تھے، ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حساس اداروں کے کمانڈوز جیسا لباس پہن رکھا تھا، ملزمان نے ناکہ اہلکاروں کے ساتھ سخت مزاحمت بھی کی۔

    ترجمان ڈولفن کے مطابق اسلحہ غیر لائسنس یافتہ ہے، ملزمان دستاویزی مواد بھی پیش نہ کر سکے، گرفتار ملزمان کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس اہلکار لٹ گیا

    ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس اہلکار لٹ گیا

    کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیت نے پولیس اہلکار کو ہی لوٹ لیا، ڈکیت پولیس اہلکار سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب نادرن بائی پاس سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

    پولیس اہلکار ارسل شوکت نے اپنے بیان مں کہا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی، ملزمان سرکاری نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھو پیر پولیس نے تحقیقات شروع کردی، پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو معمار تھانے میں سرکاری اسلحہ جمع کروانا تھا، اہلکار اسلحہ جمع کروانےکے بجائے ساتھ لیکر جارہا تھا۔

  • چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزمان فرار

    چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزمان فرار

    پشاور: خیبر پختون خوا میں چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چمکنی موٹر وے پر ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید کے مطابق چمکنی موٹر وے پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    تلاشی پر گاڑی سے مختلف بور کی 111 پستولیں، 12 بور کی 13 بندوقیں برآمد ہوئیں، 2 کلاشنکوف، 3 عدد 30 بور اور ایک 223 بور سمیت 14 ہزار سے زائد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف روٹس کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • سندھ پولیس کا ایس پی شہریوں کو اسلحہ چلانےکی ٹریننگ دینے لگا ، ویڈیو وائرل

    سندھ پولیس کا ایس پی شہریوں کو اسلحہ چلانےکی ٹریننگ دینے لگا ، ویڈیو وائرل

    کراچی : سندھ پولیس کے ایس پی کی شہریوں کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دینے ویڈیو وائرل ہوگئی،اعلیٰ افسر نے  فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کا ایس پی شہریوں کواسلحہ چلانےکی ٹریننگ دینے لگا ، خالد حسین مخدومی خود شہری سے فائرنگ کراتا رہا، فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

    سرکاری گاڑیوں کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کے مقابلے ہوتے رہے اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اعلیٰ افسر نے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا ، شہری سے فائرنگ کرانے والا ایس پی ہیڈ کواٹر ویسٹ نکلا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کاروائی کی جائے گی اور واقعےمیں ملوث افسرکیخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی: زمین میں دفن کیا گیا بوریوں میں بھرا اسلحہ برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کے ڈی اے لینڈ سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحہ بوریوں میں بھر کے زمین میں دفن کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ کے ڈی اے لینڈ سے بھاری اسلحہ ملا ہے، برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھدائی کے بعد نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا ہے، ہتھیار حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی کے تھے۔

    چوری کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف میں درج ہوا تھا، شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن کے مقدمات میں ایک جیسے کئی نمبر موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تر اسلحہ چوری شدہ ہے، بورے سے میٹل ڈیٹکٹر اور وائر لیس سیٹ بھی ملا ہے۔ تمام برآمد شدہ ہتھیار اور دیگر سامان اسٹیل ٹاون تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

  • پولیس کا 77 سالہ خاتون کے گھر پر چھاپہ، خاتون نے پولیس کو عدالت میں گھسیٹ لیا

    پولیس کا 77 سالہ خاتون کے گھر پر چھاپہ، خاتون نے پولیس کو عدالت میں گھسیٹ لیا

    امریکا میں پولیس نے ہتھیار رکھنے کے شبہ میں ایک 77 سالہ بزرگ خاتون کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں ہراساں کیا، خاتون نے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں پیش آیا، جہاں پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی (اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس) ٹیم نے بھاری اسلحے سے لیس ہو کر خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

    77 سالہ روبی جانسن کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور سامان پھینکا، پولیس نے اندر داخل ہونے کے لیے گیراج کا دروازہ توڑا۔

    ڈینور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی خصوصی ٹیم ایک ٹرک تلاش کر رہی تھی جس میں مبینہ طور پر فوجی رائفل سمیت 6 ہتھیار، 2 ڈرونز، 4 ہزار ڈالرز کیش اور ایک آئی فون موجود تھا۔

    فائنڈ مائی آئی فون ایپ کے ذریعے جو لوکیشن موصول ہوئی وہ روبی جانسن کا گھر تھا اور پولیس کے مطابق اسلحہ اسی گھر میں موجود تھا۔

    مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس کے چھاپے سے وہ بے حد ذہنی اذیت اور خوف کا شکار ہوئیں اور ان کی توڑ پھوڑ سے جذباتی و مالی طور پر پہنچنے والا نقصان الگ تھا۔

    خاتون نے پولیس ٹیم کے سربراہ گرے اسٹیب کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    اپنی درخواست میں انہوں نے لکھا کہ وہ تاحال شاک کی کیفیت میں ہیں اور گھر واپس نہیں جاسکتیں، واقعے کے بعد انہیں اس گھر سے منتقل ہونا پڑا اور تاحال وہ واپس جانے سے خوفزدہ ہیں۔

    ڈینور پولیس نے خاتون سے معذرت بھی طلب کی ہے اور تفتیشی کارروائی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائی، بھاری اسلحے کے ساتھ ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائی، بھاری اسلحے کے ساتھ ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس اور رینجرز نے بھاری مقدار میں اسلحے کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس میں 3 آوان بم، 3 کلو بارودی مواد، ایک ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ شامل، 2 میٹر وائر، بیٹری، 30 بور پستول، 1 لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزم سنہ 1988 میں ایم کیو ایم لندن میں شامل ہوا، ملزم نے سنہ 2008 میں کنسٹرکشن کمپنی رجسٹرڈ کروائی۔

    ملزم نے کنسٹرکشن کمپنی سے رقم متحدہ لندن کے فنڈز میں جمع کروانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر سرکاری کالج کی زمین سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • کراچی: الیکٹرک پول سے اسلحہ برآمد

    کراچی: الیکٹرک پول سے اسلحہ برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں الیکٹرک کا پول کاٹنے کے دوران وہاں سے اسلحہ برآمد ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسلحے کو تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں الیکٹرک پول سے اسلحہ برآمد ہوا، تیز گام گراؤنڈ میں نصب کے الیکٹرک کا مذکورہ پول نکالا جارہا تھا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پول کاٹنے کے دوران کلاشنکوف نظر آئی جس کے بعد کے الیکٹرک حکام نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسلحے کو تحویل میں لے لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ کلاشنکوف سرکاری معلوم ہوتی ہے، کلاشنکوف کو فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

  • پستول فروخت کرتے ہوئے تاجر کے ہاتھ سے گولی چل گئی، گاہک ہلاک

    امریکا میں آتشیں اسلحہ فروخت کرنے والے ایک شخص نے خریداری کے لیے آئے فائر مین کو پستول دکھاتے ہوئے گولی چلادی، فائر مین موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں پیش آنے والے اس حادثے کے بعد اسلحہ فروخت کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ مقتول اس کا جاننے والا تھا اور اپنی ڈیوٹی ختم کر کے اس کے گھر گن خریدنے کے لیے آیا تھا۔

    63 سالہ ملزم مقتول فائر مین کو گن دکھا رہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ سے وہ چل گئی اور گولی فائر مین کے پیٹ میں لگی۔

    اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ مقتول گزشتہ 21 سال سے کاؤنٹی کے فائر ریسکیو ڈپارٹمنٹ سے وابستہ تھا۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس پر قتل اور اسلحے کی غیر محتاط نمائش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

  • کوہاٹ: پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    کوہاٹ: پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انڈس ہائی وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 30 کلاشنکوف،2 ایل ایم جی،2 پستول اور 30 چارجر شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سےوزیرستان منتقل کیا جا رہا تھا، گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    اس سے قبل 8 جولائی کو پولیس نے درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی سے ایک کلاشنکوف، 9 پستول اور 3 رائفلوں سمیت ڈھائی ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے۔