Tag: اسلحہ

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے محمود آباد، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث سات ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں کامران اور عمران عرف لمبا شامل ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عمران عرف لمبا ماضی میں بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے محمودآباد میں پولیس کی کشمیر کالونی میں تالا توڑ گروپ کے خلاف کارروائی سامنے آئی، اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعد ازاں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ڈاکو گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔

    نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوا۔

    علاوہ ازیں کسٹمز نے سٹی اسٹیشن پر کارروائی کی، اس دوران لاہور سے آنے والی مال گاڑی سے 15 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلیا گیا۔

  • گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع ملنے پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت آصف اور ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی‘ 6 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال 27 مئی کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس، بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا تھا ۔

  • بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھکر کےعلاقے بہل روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمد شہزاد اکمل اور انس بن مالک سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد شکیل احمد اور فرازسلطان کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا، مبینہ دہشت گردوں نے عوام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    تیرامیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جون کو دشت کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 5 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی، گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے 7 پستول، ایک نائن ایم ایم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے چھینے گئے متعدد موبائل فونز اور دو موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان نے فیروزآباد، بہادر آباد،لائنز ایریا، جمشید کوارٹرمیں واردوتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کراچی: ناظم آباد میں فائرنگ، دوا ساز کمپنی کا مینیجر جاں بحق

    خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انڈر بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا مینیجراصغر جاں بحق ہوگیا تھا۔

    کراچی:‌ پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو 60 لاکھ روپے چھین کر فرار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے بہادرآباد میں واقع شہید ملت روڈ پر پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو منی چینجر کی گاڑی سے 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

  • فلوریڈا میں 2 سابق فوجیوں سمیت 450 افراد سےاسلحہ واپس لےلیا گیا

    فلوریڈا میں 2 سابق فوجیوں سمیت 450 افراد سےاسلحہ واپس لےلیا گیا

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں اسلحے سے متعلق نئے قانون پرعمل درآمد کرتے ہوئے 450 شہریوں سے اسلحہ واپس لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں خود سمیت دوسروں کے لیے خطرہ بننے والے 450 شہریوں سے اسلحہ واپس لے لیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اسلحے سے متعلق نئے قانون پرعملدآمد کرتے ہوئے 2سابق فوجیوں سے بھی اسلحہ واپس لیا گیا۔ نئے قانون کے تحت 200 جدید گنز،35 ہزارراؤنڈز ضبط کیے گئے۔

    قانون کی روسے 21 سال سے کم عمرافراد اسلحہ نہیں خرید سکتے اور اسلحے کی فروخت کے وقت بیک گراؤنڈ بھی چیک کیا جائے گا۔

    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ رواں سال 15 فروری کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔

    اساتذہ کو مسلح کرنے کا متنازع بل فلوریڈا اسمبلی سے منظور

    امریکا میں رواں سال مارچ میں اسکولوں پربڑھتے ہوئے حملوں کے پیشِ نظر ریاست فلوریڈا نے قرارداد منظور کی تھی، جس کے تحت اسکولوں کے اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

    بعدازاں امریکا کے مختلف شہروں میں لاکھوں مظاہرین نے سڑکوں پرآکراسلحے پرزیادہ سخت کنٹرول کے حق میں مظاہرے کیے تھے۔

    امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

    واضح رہے کہ 19 مئی کوامریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ لے کرچلنے پرپابندی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ لے کرچلنے پرپابندی

    کراچی: نگراں حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پرپابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ پابندی 25 جولائی تک عائد رہے گی۔

    حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسحلہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

    نگراں حکومت کی جانب سے یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن وعامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    خیال رہے کہ پاکستان میں رواں ماہ 25 جولائی کوعام انتخابات کا انعقاد ہوگا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت پہلے ہی 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے انتخابات میں امن وعامہ کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پرپابندی عائد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 7 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 7 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات فروشوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاؤن کےعلاقے رحیم گوٹھ، یوسف گوٹھ اورناصرگوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ منشیات فروش گرفتارکرلیے۔

    پولیس کےمطابق گرفتارمنشیات فروشوں کے قبضے سے مختلف اقسام کی چرس گٹکا اوردیگرمنشیات برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لیاقت آباد فلائی اوورسے ملنے والی لاش کا معاملہ پولیس نے حل کرلیا، پولیس کے مطابق ہلاک شخص عمران ڈکیت معلوم ہوتا ہے جس کا تعلق رحیم یارخان سے ہے جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ موبائل فونزاوردیگرسامان بھی برآمد ہوا ہے۔

    ادھر ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان شہری سےلوٹ مارکررہے تھے کہ ون فائیوپراطلاع ملی جس پرپولیس موبائل نے موقع پرپہنچ کرملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ڈاکو گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہرقائد کے علاقے احسن آباد میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پرحیدرآباد میں ہٹری بائی کے پاس کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوبارودی مواد، کلاشنکوف، 4 پستول، بم بنانے کا سامان برآمد کرکےشہرکو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 8 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے نمازجمعہ کے اجتماع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس میں بم بنانے کا سامان اور 10 کلو بارودی مواد استعمال ہونا تھا۔


    کوئٹہ، خود کش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 8 زخمی


    خیال رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری 2018 کو آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، چھوٹی مشین گنیں اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایف سی بلوچستان کا آپریشن: مشتبہ افراد گرفتار، اسلحے کی کھیپ برآمد

    ایف سی بلوچستان کا آپریشن: مشتبہ افراد گرفتار، اسلحے کی کھیپ برآمد

    راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے مستونگ اور ڈھاڈر میں آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں کامیابی سے جاری آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے مستونگ اور ڈھاڈر میں‌ بڑی کارروائی کی گئی۔

    ISPR

    ایف سی بلوچستان کے مستونگ اور ڈھاڈرمیں انٹیلی جنس آپریشن میں‌ تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے، جس دہشت گردی کے ممکنہ حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحےمیں دستی بم، ڈیٹونیٹرز، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، مواصلاتی آلات برآمد ہوئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کارروائی، افغان باشندوں سمیت متعدد گرفتار

    واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان نے گذشتہ دونوں‌کارروائی کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا، کارروائی کے دوران بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا تھا، یہ کارروائی زیرحراست ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: ایف سی بلوچستان کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    قبل ازیں پاک فوج کے آپریشن خوشحال بلوچستان کے تحت صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرز، سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 16 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں رینجرز، سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 16 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے سہراب گوٹھ، گنا منڈی، مومن آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بلاک بم، دستی بم، اسلحہ ودیگرسامان برآمد ہوا ہے۔


    بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزاورسی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، تین ہلاک


    خیال رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اور دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شںاخت مولوی عبدالکریم سواتی عرف مفتی، یوسف عرف شہزاد عرف نعمان برمی اور محمد احمد عرف مولوی عبداللہ برمی کے نام سے ہوئی، ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی استاد اسلم گروپ سے تھا۔


    کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 13 ملزمان گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 دسمبر کو کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتارکیا تھا، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔